وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پڈوچیری میں 25ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ آج سوامی وویکانند کی یوم پیدائش ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ تقریب کے دوران، وزیر اعظم نے ‘‘میرے سپنو کا بھارت’’ اور ‘‘ بھارت کی آزادی کی تحریک کے غیر معروف سورماؤں ’’ پر منتخب مضامین کی رونمائی کی۔ دو موضوعات پر مشتمل ان مضامین کو 1 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کی طرف سے داخل کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نے 122 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ پڈوچیری میں قائم کئے گئے ایم ایس ایم ای وزارت کے ایک ٹیکنالوجی سنٹر کا بھی افتتاح کیا، وزیر اعظم نے تقریباً 23 کروڑ روپے کی لاگت سے پڈوچیری کی سرکار کی جانب سے تعمیر کردہ ایک آڈیٹوریم-- پیرونتھلائیور کماراجر منی منڈپم کا بھی افتتاح کیا۔ جو ایک اوپن ایئر تھیٹر ہے۔اس موقع پر مرکزی وزراء جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، جناب نارائن رانے،جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما اورجناب نیسیت پرما نک، ڈاکٹر تملی سائی سندرراجن، پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ جناب این رنگاسوامی، ریاست کے کئی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے نوجوانوں کے قومی دن پر قوم کو مبارکباد دی۔ سوامی وویکانند کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال آزادی کا امرت مہوتسو میں ان کی یوم پیدائش(سالگرہ) سب سے زیادہ متاثر کن اور تحریک دینے والا ہے۔ وزیر اعظم نے اس سال کی اضافی اہمیت کا بھی ذکر کیا کیونکہ سری اروبندو کے 150ویں یوم پیدائش کا جشن بھی منایا جا رہا ہے اور اسی سال مہاکوی سبرامنیا بھارتی کی 100ویں برسی بھی منائی جا رہی ہے۔ ’’ان دونوں عظیم شخصیتوں کا پڈوچیری سے خاص تعلق ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دونوں ہی ایک دوسرے کے ادبی اور روحانی سفر میں شراکت دار رہے ہیں‘‘ ۔
ملک کے نوجوانوں کے قدیم منظرنامے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا بھارت کی طرف ایک امید اور بھروسے کے ساتھ دیکھتی ہے کیونکہ بھارت کی آبادی نوجوان ہے اور بھارت کا دماغ بھی نوجوان ہے۔ بھارت کی صلاحیت اور اس کے خوابوں میں جوانی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے خیالات اور اپنے شعور میں نوجوان ہے۔ بھارت کی سوچ اور فلسفہ نے ہمیشہ تبدیلی کو قبول کیا ہے اور اس کی قدامت میں جدت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا نوجوان ہمیشہ ضرورت کے وقت آگے آیا ہے۔ جب کبھی قومی شعور میں تفریق پیدا ہوئی ہے، شنکر جیسے نوجوان آگے آئے ہیں اور آدی شنکرآچاریہ کی طرح اتحاد کے تانے بانے میں ملک کو بُنا ہے۔ مصیبت کے وقت گروگووند سنگھ کے صاحب زادگان جیسے نوجوانوں کی قربانیوں نے ہمیں آج بھی رہنمائی فراہم کی جب بھارت کو اپنی آزادی کے لئے قربانی کی ضرورت تھی تو بھگت سنگھ ، چندر شیکھر آزاد اور نیتاجی سبھاش چندر بوس جیسے نوجوان انقلابی ملک کے لئے اپنی جانیں وقف کردینے کے لئے آگے آئے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جب کبھی ملک کو روحانی تجدید کی ضرورت پیش آئی تو اوروبندو اور سبرامنین بھارتی جیسے سادھو منظرنامے پر ابھرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے نوجوانوں میں مختلف قسم کی آبادی کے ساتھ ساتھ جمہوری اقدار بھی موجود ہے اور آبادی کے درمیان اس تنوع کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت اپنے نوجوانوں کو ایک جمہوری تنوع کے طور پر دیکھتا ہے نیز وہ اسے ترقی کی طرف لے جانے والی آبادی سمجھتا ہے۔وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ آج اگر بھارت کے نوجوانوں نے ٹکنالوجی کو راغب کیا ہے تو جمہوریت کی طرف بھی اس کا رجحان ہے۔ آج اگر بھارت کے نوجوان نے محنت کی اہلیت ہے تو مستقبل کے بارے میں بھی اس کا نظریہ واضح ہے۔ اسی لئے آج بھارت جو کہتا ہے ، دنیا اسے کل کی آواز سمجھتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آزادی کے وقت نوجوان نسل ملک کے لئے ہر چیز قربان کردینے میں ایک لمحے کے لئے بھی نہیں ہچکچائی لیکن آج کے نوجوان کو ملک کے لئے جینا ہے اور ہمارے مجاہدین آزادی کے خوابوں کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیت پرانے بوسیدہ خیالات سے بوجھل نہیں ہے ۔ وہ جانتے ہیں کہ ان بوسیدہ باتوں کو کس طرح ختم کیا جائے۔ یہ نوجوان خود کا ارتقا، سماج اور نئے چیلنجوں ، نئے مطالبات کے مطابق کرسکتا ہے۔ وزیراعظم نے اظہار خیال کیا کہ آج کے نوجوان میں کرسکنے کا جذبہ ہے جو ہر نسل کے لئے جذبے کا ایک وسیلہ ہوتا ہے۔
وزیراعظم نے سراہا کہ آج کے نوجوان عالمی خوشحالی کا کوڈ لکھ رہے ہیں۔ بھارت کے نوجوان کوپوری دنیا میں یونیکارن کے ماحول میں ایک طاقت کے طور پر تسلیم کیا جانا ہے۔ بھارت میں آج 50 ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپس کا ایک مستحکم ماحول موجود ہے جس میں سے 10 ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپس ، عالمی وبا کے چیلنج کے دوران قائم کئے گئے وزیراعظم نے نئے بھارت- مقابلہ کرو اور فتح حاصل کرو کا منتر دیا جو شامل ہونا اور جیتنا ہے، متحد ہو اور مقابلہ جیت لو ہے۔ وزیراعظم نے اولمپک اور پیرالمپک میں کارکردگی اور ٹیکہ کاری مہم میں نوجوانوں کی حصہ داری کا ذکر ، جیتنے کی چاہت اور نوجوانوں میں احساس ذمہ داری کے ثبوت کے طور پرکیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا خیال ہے کہ بیٹے اور بیٹیاں برابر ہیں۔ اس سوچ کے ساتھ حکومت نے بیٹیوں کی بہتری کے لئے شادی کی عمر بڑھا کر 21 سال کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیاں بھی اپنی پیشہ ورانہ زندگی بناسکتی ہیں۔ انہیں مزید وقت چاہئے۔اس سمت یہ ایک بہت ہی اہم قدم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں ہمارے ملک میں ایسے بہت سے مجاہدین تھےجن کے تعاون کا اعتراف نہیں کیا گیا جس کے وہ مستحق تھے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہمارے نوجوان اس طرح کی شخصیتوں کے بارے میں جتنا زیادہ لکھیں ، تحقیق کریں گے، ملک کی آئندہ نسلوں میں ان کے بارے میں اتنی ہی زیادہ بیداری میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ صفائی ستھرائی کی مہم کے بارے میں آواز اٹھائیں اور اس مہم میں تعاون دیں۔
قومی یوتھ فیسٹیول کا مقصد بھارت کے نوجوانوں کی ذہن سازی کرنا اور انہیں ملک کی تعمیر کے لئے ایک متحدہ طاقت میں یکسر بدلناہے۔ یہ سماجی تانے بانے اور دانشورانہ و ثقافتی ارتباط کے لئے سب سے بڑے کاموں میں سے ایک ہے۔ اس کامقصد بھارت کی متنوع ثقافتوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے ایک متحددھاگے میں مربوط کردینا ہے۔
आप सभी को राष्ट्रीय युवा दिवस की बहुत-बहुत शुभकामनाएं!
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2022
भारत मां की महान संतान स्वामी विवेकानंद को उनकी जयंती पर मैं नमन करता हूं।
आज़ादी के अमृत महोत्सव में उनकी जन्मजयंती और अधिक प्रेरणादायी हो गई है: PM @narendramodi
हम इसी वर्ष श्री ऑरबिंदो की 150वीं जन्मजयंति मना रहे हैं और इस साल महाकवि सुब्रमण्य भारती जी की भी 100वीं पुण्य तिथि है।
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2022
इन दोनों मनीषियों का, पुदुचेरी से खास रिश्ता रहा है।
ये दोनों एक दूसरे की साहित्यिक और आध्यात्मिक यात्रा के साझीदार रहे हैं: PM @narendramodi
आज दुनिया भारत को एक आशा की दृष्टि से, एक विश्वास की दृष्टि से देखती है।
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2022
क्योंकि,
भारत का जन भी युवा है, और भारत का मन भी युवा है।
भारत अपने सामर्थ्य से भी युवा है, भारत अपने सपनों से भी युवा है।
भारत अपने चिंतन से भी युवा है, भारत अपनी चेतना से भी युवा है: PM @narendramodi
भारत के युवाओं के पास डेमोग्राफिक डिविडेंड के साथ साथ लोकतांत्रिक मूल्य भी हैं, उनका डेमोक्रेटिक डिविडेंड भी अतुलनीय है।
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2022
भारत अपने युवाओं को डेमोग्राफिक डिविडेंड के साथ साथ डवलपमेंट ड्राइवर भी मानता है: PM @narendramodi
आज भारत के युवा में अगर टेक्नालजी का charm है, तो लोकतन्त्र की चेतना भी है।
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2022
आज भारत के युवा में अगर श्रम का सामर्थ्य है, तो भविष्य की स्पष्टता भी है।
इसीलिए, भारत आज जो कहता है, दुनिया उसे आने वाले कल की आवाज़ मानती है: PM @narendramodi
आजादी के समय जो युवा पीढ़ी थी, उसने देश के लिए अपना सब कुछ कुर्बान करने में एक पल नहीं लगाया।
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2022
But today’s youth has to live for the country and fulfill the dreams of our freedom fighters: PM @narendramodi
युवा में वो क्षमता होती है, वो सामर्थ्य होता है कि वो पुरानी रूढ़ियों का बोझ लेकर नहीं चलता, वो उन्हें झटकना जानता है।
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2022
यही युवा, खुद को, समाज को, नई चुनौतियों, नई डिमांड के हिसाब से evolve कर सकता है, नए सृजन कर सकता है: PM @narendramodi
Today’s youth has a ‘Can Do’ spirit which is a source of inspiration for every generation.
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2022
ये भारत के युवाओं की ही ताकत है कि आज भारत डिजिटल पेमेंट के मामले में दुनिया में इतना आगे निकल गया है: PM @narendramodi
आज भारत का युवा, Global Prosperity के Code लिख रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2022
पूरी दुनिया के यूनिकॉर्न इकोसिस्टम में भारतीय युवाओं का जलवा है।
भारत के पास आज 50 हज़ार से अधिक स्टार्ट अप्स का मजबूत इकोसिस्टम है: PM @narendramodi
नए भारत का यही मंत्र है- Compete and Conquer.
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2022
यानि जुट जाओ और जीतो। जुट जाओ और जंग जीतो: PM @narendramodi
हम मानते हैं कि बेटे-बेटी एक समान हैं।
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2022
इसी सोच के साथ सरकार ने बेटियों की बेहतरी के लिए शादी की उम्र को 21 साल करने का निर्णय लिया है।
बेटियां भी अपना करियर बना पाएं, उन्हें ज्यादा समय मिले, इस दिशा में ये एक बहुत महत्वपूर्ण कदम है: PM @narendramodi
आज़ादी की लड़ाई में हमारे ऐसे अनेक सेनानी रहे हैं, जिनके योगदान को वो पहचान नहीं मिल पाई, जिसके वो हकदार थे।
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2022
ऐसे व्यक्तियों के बारे में हमारे युवा जितना ज्यादा लिखेंगे, रिसर्च करेंगे, उतना ही देश की आने वाली पीढ़ियों में जागरूकता बढ़ेगी: PM @narendramodi