وزیراعظم جناب نریندر مودی نے میری مٹی میرا دیش مہم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ملک بھر کی مٹی سے تیار کردہ ’واٹیکا‘ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے آدرش کو عملی جامہ پہنائے گی۔
مرکزی وزیر جناب امت شاہ کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
’’ڈھیروں نیک خواہشات! ’میری مٹی میرا دیش‘ مہم ہمارے اتحاد اور سالمیت کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے جا رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس کے تحت پورے ملک سے جمع کی گئی مٹی سے ایسی امرت واٹیکا بنائی جائے گی، جو ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘کے وژن کو عملی جامہ پہنائے گی۔ آئیے ہم اس امرت کیلاش یاترا میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ ‘‘
बहुत-बहुत शुभकामनाएं! ‘मेरी माटी-मेरा देश’ अभियान हमारी एकता और अखंडता की भावना को और सशक्त करने वाला है। मुझे विश्वास है कि इसके तहत देशभर से जमा की गई मिट्टी से एक ऐसी अमृत वाटिका का निर्माण होगा, जो ‘एक भारत श्रेष्ठ भारत’ की कल्पना को साकार करेगा। आइए, इस 'अमृत कलश यात्रा' में… https://t.co/Dgucz1eZwK
— Narendra Modi (@narendramodi) September 1, 2023