وزیراعظم ایک سرکاری دورے پر برونائی پہنچے

Published By : Admin | September 3, 2024 | 15:46 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی عزت  مآب سلطان حاجی حسن البلقیہ  کی دعوت پر آج ایک سرکاری دورے پر بندر سیری بیگوان پہنچے۔

 

کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا برونائی کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ وزیر اعظم کا تاریخی دورہ ہندوستان اور برونائی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی40 ویں سالگرہ کے موقع پر ہے۔

 

بندر سیری بیگوان پہنچنے پر وزیر اعظم کا رسمی استقبال کیا گیا اور برونائی کے وزیر اعظم کے دفتر میں  ولی عہد اور سینئر وزیر عزت مآب شہزادہ حاجی المہتدی باللہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

 

برونائی ہندوستان کی‘ایکٹ ایسٹ’ پالیسی اور انڈو پیسفک ویژن میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ ہندوستان اور برونائی کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جو دو طرفہ اور کثیر جہتی مسائل پر باہمی احترام اور افہام و تفہیم  پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک ایک ہزار سال پر محیط تاریخ، ثقافت اور روایت سے جڑے ہوئے ہیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December

Media Coverage

Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government