وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ کچھ روز کے دوران یوکرین کی صورتحا ل اور آپریشن گنگا سے متعلق پارلیمنٹ میں صحت مند بحث کی ستائش کی ۔ انہوں نے ان سبھی ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اپنے خیالا ت بحث کے دوران پیش کئے اور بحث میں حصہ لیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ خراب صورتحال میں ہم وطنوں کے تحفظ اور خیروعافیت کا خیال رکھا جائے ۔
سلسلہ وار ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا:
گزشتہ کچھ روز سے پارلیمنٹ میں یوکرین کی صورتحال اور آپریشن گنگا کے ذریعہ بھارتی شہریوں کو واپس لانے کے بارے میں صحت مند بحث ہوئی ۔ میں ان سبھی ارکان پارلیمنٹ ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے خیالات اس بحث میں پیش کئے ۔
جب غیر ملکی پالیسی کا معاملہ سامنے آتا ہے تو بحث کی اعلیٰ سطح اور تعمیری نقطہ نظر اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ کس طرح ہم جانبدار نہیں ہیں ۔ اس طرح کی غیر جانبداریت دنیا میں بھارت کی امیج کو بڑھائے گی ۔
یہ ہمارا اجتماعی فرض ہے کہ ہم اپنے ہم وطنوں کی حفاظت اور ان کی خیروعافیت کا پورا دھیان دیں اور حکومت ہند اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی کہ ہمارے لوگوں کو خراب صورتحال میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
It is our collective duty to care for the safety and well-being of our fellow citizens and the Government of India will leave no stone unturned to ensure our people do not face any troubles in adverse situations.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 6, 2022
The rich level of debate and the constructive points illustrate how there is bipartisanship when it comes to matters of foreign policy. Such bipartisanship augurs well for India at the world stage.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 6, 2022
Over the last few days Parliament has witnessed a healthy discussion on the situation in Ukraine and India’s efforts to bring back our citizens through Operation Ganga. I am grateful to all MP colleagues who enriched this discussion with their views.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 6, 2022