وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزیر اعظم یادگاری نشان’میمنٹو‘نیلامی کو لے کر پیدا شدہ جوش پر مسرت کا اظہا رکیا۔انہوں نے تمام لوگوں ، خاص طور سے نوجوانوں سے نیلام کئے جانے والے تحائف پر ایک نظر ڈالنے اور اہل خانہ اور دوستوں کے مابین انہیں بطور تحفہ دینے کو کہا۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا:
’’میں پچھلے کچھ دنوں میں وزیر اعظم یادگاری نشان کے نیلامی کے تعلق سے پیدا ہوئے جوش سے خوش ہوں۔ کتابوں سے لے کر آرٹ کے کام، پیالی اورچینی مٹی سے لے کر پیتل کے مصنوعات تک ، یہ تحفوں کا پورا سلسلہ ہے، جو مجھے برسوں سے ملے ہیں اور جو نیلامی کے لئے تیار ہیں۔ pmmementos.gov.in/#/ ‘‘
’’پی ایم یادگاری نشان نیلامی سے حاصل آمدنی نمامی گنگے پہل میں جائے گی۔میں آپ سب سے ، خاص طور سے نوجوانوں سے نیلام کئےجارہے تحائف پر ایک نظر ڈالنے اور اپنے احباب اور اہل خانہ کو بھی انہیں تحفے میں دینے کی گزارش کرتا ہوں۔
I am delighted by the enthusiasm towards the PM Mementoes auction over the last few days. From books to art works, cups and ceramics to brass products, it is a whole range of gifts I have received over the years that are up for auction. https://t.co/3rph9cWlxT pic.twitter.com/liFqLj7EQp
— Narendra Modi (@narendramodi) September 28, 2022