نئی دہلی، 26/جولائی2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مائی گوو کے ان رضاکاروں اور معاونین کی ستائش کی ہے جنھوں نے اپنے تعاون سے اس پلیٹ فارم کو مالا مال کیا۔
مائی گوو انڈیا کے ایک ٹوئیٹ پر ردّعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:
’’مائی گوو شراکت پر مبنی حکمرانی کی ایک مؤثر مثال کی شکل میں نمایاں ہوکر سامنے آیا ہے اور ہماری یوا شکتی کو ایک آواز دے رہا ہے۔
آج جب ہم #7YearsOfMyGov (مائی گوو کے 7 سال) منارہے ہیں، میں ان رضاکاروں اور معاونین کی ستائش کرتا ہوں جنھوں نے اپنے تعاون سے اس پلیٹ فارم کو مالامال کیا ہے۔‘‘
MyGov stands tall as an effective example of participative governance and giving a voice to our Yuva Shakti.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 26, 2021
Today when we mark #7YearsOfMyGov, I applaud all those volunteers and contributors who have enriched this platform with their contributions. https://t.co/qPhYBir07D