وزیراعظم جناب نریندرمودی نے جی ای ایم پلیٹ فارم پراپنی مصنوعات کی نمائش کرنے والے فروخت کاروں کی ستائش کی ہے ۔
جی ای ایم پلیٹ فارم پرمالی سال 23-2022کے لئے 29نومبر 2022تک تجارتی مصنوعات کی مجموعی قدرایک لاکھ کروڑروپے سے تجاوز کرگئی ہے ۔
مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں ، وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا :‘‘شاندار خبر! @GeM_India نے بھارت کے صنعتی جذبے اور جوش وخروش کو اجاگرکرکے اورشفافیت میں مزید اضافہ کرکے ، صورت حال کو یکسر تبدیل کردیاہے ۔ میں اس پلیٹ فارم پراپنی مصنوعات کی نمائش کرنے والے سبھی کا روباری افراد کی ستائش کرتاہوں اور دیگرافراد پرزوردیتاہوں کہ وہ بھی ایسا ہی کریں ۔
Excellent news! @GeM_India is a game changer when it comes to showcasing India’s entrepreneurial zeal and furthering transparency. I laud all those who are displaying their products on this platform and urge others to do the same. https://t.co/O2gioaxxrL
— Narendra Modi (@narendramodi) November 29, 2022