مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ بی ایس ایف کی چار مشترکہ چوکیوں کے افتتاح کے ساتھ ہی بی ایس ایف کو مزید مستحکم اور مضبوط کیا گیا ہے۔ 108.3 کروڑ روپئے کی کل مالیت کے ساتھ دیگر پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ دو رہائشی کمپلیکس اور ایک آفیسر میس کا بھی افتتاح کیا گیا۔
اس ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹوئیٹ کیا:
’’اس سے ہماری سرحدی سلامتی مضبوط ہوگی اور بہادر بی ایس ایف کے عملے کے لئے زندگی گزارنے کا معیار بھی بہتر ہوگا۔‘‘
Will augment our border security and also improve quality of living for the brave BSF personnel. https://t.co/bDh8lNcglA
— Narendra Modi (@narendramodi) May 9, 2023