وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی بھارتی مردوں کی 4 x 400 ایم ریلے ٹیم کے اراکین اَنس، اموج، راجیش رمیش اور محمد اجمل کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
’’عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار ٹیم ورک!
انس، اموج، راجیش رمیش اور محمد اجمل نے زبردست دوڑ لگاکر فائنل میں جگہ بنائی، اور اس طرح مردوں کی 4 X 400 ایم ریلے دوڑ میں ایک نیا ایشیائی ریکارڈ قائم کیا۔ اسے فاتحانہ واپسی کے طور پر یاد رکھا جائے گا، یہ بھارتی ایتھلیٹس کے لیے حقیقی معنوں میں ایک تاریخی کارنامہ ہے۔‘‘
Incredible teamwork at the World Athletics Championships!
— Narendra Modi (@narendramodi) August 27, 2023
Anas, Amoj, Rajesh Ramesh and Muhammed Ajmal sprinted into the finals, setting a new Asian Record in the M 4X400m Relay.
This will be remembered as a triumphant comeback, truly historical for Indian athletics. pic.twitter.com/5pRkmOoIkM