وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گذشتہ 4 برسوں کے دوران نل کے ذریعہ پانی کے کنکشن کی تعداد تین کروڑ سے بڑھ کر 13 کروڑ تک پہنچنے پر عوام الناس کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جل جیون مشن لوگوں کو صاف ستھرے پانی کی دستیابی اور زندگی میں آسانی اور صحت عامہ کو فروغ دینے میں میل کا پتھر ثابت ہو رہا ہے۔
مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ذریعہ کی گئی ایک پوسٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’اس شاندار حصولیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد! دیہی بھارت کے میرے پریوارجنو تک پینے کا صاف ستھرا پانی پہنچے، اس سمت میں ’جل جیون مشن‘ میل کا پتھر ثابت ہونے جا رہا ہے۔ یہ نہ صرف ان کی پریشانیوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے، بلکہ ان کی بہتر صحت کو بھی یقینی بنا رہا ہے۔‘‘
इस शानदार उपलब्धि के लिए बहुत-बहुत बधाई! ग्रामीण भारत के मेरे परिवारजनों तक पीने का शुद्ध पानी पहुंचे, इस दिशा में ‘जल जीवन मिशन’ मील का पत्थर साबित होने जा रहा है। यह ना सिर्फ उनकी परेशानियों को दूर करने में मददगार बना है, बल्कि उनके बेहतर स्वास्थ्य को भी सुनिश्चित कर रहा है। https://t.co/0yU6Y2feb9
— Narendra Modi (@narendramodi) September 5, 2023