وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’ کے وژن کو حقیقت بناکر دکھانے کے لیے دفاعی ساز وسامان تیار کرنے والی بڑی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے عزم کی ستائش کی ہے۔
لاک ہیڈ مارٹن کے سی ای او جم ٹیکلیٹ نے جمعرات کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘LockheedMartin@ کے سی ای او،جم ٹیکلیٹ نے وزیر اعظم narendramodi@ سے ملاقات کی۔ لاک ہیڈ مارٹن کمپنی، ہندوستان-امریکی ایرو اسپیس اور دفاعی صنعتی تعاون میں ایک کلیدی ساجھیدار ہے۔ ہم ‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’ کے وژن کو حقیقت بناکر دکھانے سے متعلق اس کے عہد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔’’
CEO of @LockheedMartin, Jim Taiclet met Prime Minister @narendramodi. Lockheed Martin is a key partner in India-US Aerospace and Defence Industrial cooperation. We welcome it's commitment towards realising the vision of 'Make in India, Make for the World.' https://t.co/15PuZ7a8JG
— PMO India (@PMOIndia) July 19, 2024