وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مفت بجلی کے لیے روف ٹاپ سولر اسکیم- پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے آغاز کا اعلان کیا ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘مزید پائیدار ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے، ہم پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا شروع کر رہے ہیں۔ یہ پروجیکٹ 75,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ شروع کیا جائے گا،جس کا مقصد 1 کروڑ گھروں کو ہر مہینے 300 یونٹس مفت بجلی فراہم کرانا ہے۔’’
‘‘بنیادی سبسڈی، جو براہ راست لوگوں کے بینک کھاتوں میں دی جائے گی،سے لے کر بھاری رعایتی بینک قرضوں تک، مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ لوگوں پر لاگت کا کوئی بوجھ نہ پڑے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک قومی آن لائن پورٹل سے مربوط کیا جائے گا جس سے مزید سہولت ہوگی۔ "
"اس اسکیم کو نچلی سطح پر مقبول بنانے کے لیے، شہری مقامی اداروں اور پنچایتوں کو اپنے دائرہ اختیار میں چھت پر شمسی نظام کو فروغ دینے کے لیے ترغیب دی جائے گی۔ ساتھ ہی، اس اسکیم سے زیادہ آمدنی ہوگی، کم بجلی کے بل آئیں گے اور لوگوں کے لیے روزگار پیدا ہوگا۔ "
"آئیے شمسی توانائی اور پائیدار ترقی کو فروغ دیں۔ میں تمام رہائشی صارفین، خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ atpmsuryaghar.gov.in پر درخواست دے کر پی ایم - سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کو مضبوط بنائی’’۔
In order to further sustainable development and people’s wellbeing, we are launching the PM Surya Ghar: Muft Bijli Yojana. This project, with an investment of over Rs. 75,000 crores, aims to light up 1 crore households by providing up to 300 units of free electricity every month.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 13, 2024