وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کے لیے بھی 50 ہزار روپے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا، ’’مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو پی ایم رلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔‘‘
An ex-gratia of Rs. 2 lakh each from PMNRF would be given to the next of kin of those who lost their lives due to flooding in parts of West Bengal. The injured would be given Rs. 50,000.
— PMO India (@PMOIndia) August 4, 2021