وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ، مدھیہ پردیش کے دھار میں ہوئے بس حادثے میں فوت ہونے والوں کے قریب ترین رشتہ دار کو فی کس دو لاکھ روپے کی نقد امدادی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔
وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا؛
‘‘پی ایم این آر ایف سے فی کس دو لاکھ روپے کی نقد رقم، اُن لوگوں کے قریب ترین رشتہ داروں کو ادا کی جائے گی، جو مدھیہ پردیش کے دھار میں ہوئے المناک بس حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے فی کس ادا کئے جائیں گے: وزیراعظم۔’’
An ex-gratia of Rs. 2 lakh each from PMNRF would be given to the next of kin of those who lost their lives due to the bus tragedy in Dhar, Madhya Pradesh. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) July 18, 2022