وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تری پورہ کے کمار گھاٹ میں اُلٹا رتھ یاترا کے دوران پیش آئے حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر سے کیے گئے ٹوئیٹس کے سلسلے کے تحت، وزیر اعظم نے کہا؛
’’کمارگھاٹ میں اُلٹا رتھ یاترا کے دوران پیش آیا حادثہ افسوسناک ہے۔ اس حادثے میں اپنے اعزا و قارب کو کھونے والوں کے تئیں اظہار تعزیت۔ مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہے: وزیر اعظم @narendramodi ‘‘
’’تری پورہ میں پیش آئے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر ایک شخص کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر مالی تعاون فراہم کرایا جائے گا اور مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔‘‘
The mishap during the Ulta Rath Yatra at Kumarghat is saddening. Condolences to those who have lost their loved ones in this mishap. May the injured recover soon. The local administration is providing all possible assistance to those affected: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) June 28, 2023