وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیپال میں آئے زلزلے میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ بھارت نیپال کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکنہ تعاون فراہم کرانے کے لیے تیار ہے، ساتھ ہی مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کی تمنا کرتا ہے۔
ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛
’’نیپال میں آئے زلزلے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر ازحد غمگین ہوں۔ بھارت نیپال کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکنہ تعاون فراہم کرانے کے لیے تیار ہے۔ ہمارے خیالات و احساسات سوگوار کنبوں کے ساتھ ہیں اور ہم مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کی تمنا کرتے ہیں۔@cmprachanda ‘‘
Deeply saddened by loss of lives and damage due to the earthquake in Nepal. India stands in solidarity with the people of Nepal and is ready to extend all possible assistance. Our thoughts are with the bereaved families and we wish the injured a quick recovery. @cmprachanda
— Narendra Modi (@narendramodi) November 4, 2023