وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ناسک میں ایک المناک بس حادثے میں ہونے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے پرائم منسٹرز نیشنل ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف ) سے بس حادثے میں مرنے والوں کے قریبی رشتے داروں کو 2 لاکھ روپے اور زخمی ہونے والوں کو 50,000 روپے کی امدادی رقم کا بھی اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا؛
’’ناسک میں بس کے افسوسناک حادثے سے غمزدہ ہوں۔ اس حادثے میں جن لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے میں ان کے غم میں شریک ہوں۔ میری پرارتھنا ہے کہ زخمی ہونے والے جلد از جلد صحت یاب ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرا رہی ہے: پی ایم ایٹ نریندر مودی (PM @narendramodi) ‘‘
’’ناسک میں بس میں آگ لگنے کی وجہ سے مرنے والوں میں سے ہر ایک کے قریبی رشتے دار کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ زخمی ہونے والوں کو 50,000 روپے دیئے جائیں گے: پی ایم ایٹ نریندر مودی (PM @narendramodi)‘‘
Anguished by the bus tragedy in Nashik. My thoughts are with those who have lost their loved ones in this mishap. May the injured recover at the earliest. The local administration is providing all possible assistance to those affected: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 8, 2022