وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے کُلّو ضلع میں ایک الم ناک بس حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اس حادثے میں مرنے والے افراد کے تئیں افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب مودی نے وزیر اعظم کے قومی راحتی فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے دو -دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے50 ہزار روپے مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئٹ کیا ہے:
’’وزیر اعظم نے کہا ہےکہ ہماچل پردیش کے کُلّو ضلع میں بس حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ المیے کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار کنبوں کے ساتھ ہیں۔ میں امید کرتا ہوں جو افراد اس بس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں، وہ جلد صحت یاب ہوں گے۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کررہی ہے۔: PM @narendramodi‘‘
’’وزیر اعظم نے ہماچل پردیش میں بس حادثے کی وجہ سے مرنے والے افراد کے ہر کنبے کو پی ایم این آر ایف سے دو -دو لاکھ روپے کی مالی امداد منظور کی ہے اور زخمیوں کو پچاس –پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
The bus accident in Kullu, Himachal Pradesh is heart-rending. In this tragic hour my thoughts are with the bereaved families. I hope those injured recover at the earliest. The local administration is providing all possible assistance to those affected: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) July 4, 2022
The Prime Minister has approved an ex-gratia of Rs. 2 lakh each from PMNRF for the next of kin of those who have lost their lives due to the tragic bus accident in Himachal Pradesh. The injured would be given Rs. 50,000 each.
— PMO India (@PMOIndia) July 4, 2022