وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ یوگا کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی خواہش ظاہر کی کہ یوگا کا دن ہم سب کو قریب لائے اور ہمارے سیارے کی صحت کو بہتر بنائے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ منقسم دنیا میں یوگا دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو متحد کرتا ہے جن کے لیے یہ طاقت، ہم آہنگی اور امن کا ذریعہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا۔
’’ یوگا کی اہمیت کے بارے میں سکریٹری جنرل antonioguterres سے پوری طرح متفق ہوں۔ یوم یوگا ہم سب کو قریب لائے اور ہمارے سیارے کی صحت کو بہتر بنائے۔‘‘
Fully agree with @UN Secretary General @antonioguterres on the importance of Yoga. May Yoga Day bring us all closer and improve the health of our planet. https://t.co/enNyUJte32
— Narendra Modi (@narendramodi) June 21, 2023