عزت مآب وزیر اعظم مٹسو ٹاکس، دونوں ممالک کے مندوبین، میڈیا کے دوستو،

نمسکار!

سب سے پہلے میں یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے المناک واقعات میں جانوں کے اتلاف پر اپنی اور بھارت کے تمام عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

اس کے ساتھ ہی ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

دوستو، یونان اور بھارت - یہ ایک قدرتی اتحاد ہے- دنیا کی دو قدیم تہذیبوں کے درمیان، دنیا کے دو قدیم جمہوری نظریات کے درمیان،

اور دنیا کے قدیم تجارتی اور ثقافتی تعلقات کے درمیان۔

دوستو،

ہمارے تعلقات کی بنیاد جتنی قدیم ہے اتنی ہی مضبوط ہے۔

سائنس، آرٹ اور ثقافت - تمام محاذوں پر ہم نے ایک دوسرے سے سیکھا ہے۔

آج ہمارے پاس جغرافیائی سیاسی، بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بہترین ہم آہنگی ہے چاہے وہ بحر ہند و بحرالکاہل میں ہو یا بحیرہ روم میں۔

دو پرانے دوستوں کی طرح، ہم ایک دوسرے کے جذبات کو سمجھتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔

40 سال کے وقفے کے بعد کسی بھارتی وزیر اعظم کا یونان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اس کے باوجود نہ تو ہمارے تعلقات کی گہرائی کم ہوئی ہے اور نہ ہی تعلقات کی گرم جوشی میں کوئی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس لیے آج وزیر اعظم اور میں نے بھارت اور یونان کی شراکت داری کو اسٹریٹجک سطح پر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نے دفاع اور سلامتی، بنیادی ڈھانچے، زراعت، تعلیم، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں اپنے تعاون کو بڑھا کر اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوستو، دفاع اور سلامتی کے شعبے میں ہم نے فوجی تعلقات کے ساتھ ساتھ دفاعی صنعتوں کو بھی تقویت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

آج ہم نے دہشت گردی اور سائبر سیکورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمارے قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر بھی گفت و شنید کے لیے ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم ہونا چاہیے۔

جناب وزیر اعظم اور میں اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہماری دوطرفہ تجارت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور مزید ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

لہٰذا ہم نے 2030 تک اپنی باہمی تجارت کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

آج جلد ہی وزیر اعظم ایک کاروباری اجلاس کی میزبانی کریں گے۔

اس میں ہم دونوں ممالک کے کاروباری نمائندوں کے ساتھ کچھ مخصوص شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرکے اپنے صنعتی اور اقتصادی تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جا سکتے ہیں۔

زرعی شعبے میں تعاون کے معاہدے پر آج دستخط کیے گئے۔

اس معاہدے کے ساتھ، ہم زراعت اور بیج کی پیداوار کے ساتھ ساتھ تحقیق، مویشی پروری اور لائیو سٹاک کی پیداوار کے شعبے میں تعاون کر سکتے ہیں۔

دوستو،

دونوں ملکوں کے درمیان ہنرمند مہاجرت کو آسان بنانے کے لیے ہم نے جلد ہی مائیگریشن اینڈ موبلٹی پارٹنرشپ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں اپنے قدیم عوامی تعلقات کو نئی شکل دینے کے لیے تعاون بڑھانا چاہیے۔

ہم اپنے تعلیمی اداروں میں  ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کو فروغ دیں گے۔

دوستوں، ہم نے قومی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یونان نے بھارت یورپی یونین تجارت اور سرمایہ کاری معاہدے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

یوکرین کے معاملے میں، دونوں ممالک سفارت کاری اور گفت و شنید کی حمایت کرتے ہیں۔

میں نے یونان کا اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی سطح پر تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

میں جی 20 میں بھارت کی صدارت کے لیے نیک امنگوں اور حوصلہ افزائی کے لیے وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں۔

دوستو،

میں ہیلینک جمہوریہ کے عوام اور صدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے آج مجھے ’’گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف آنر‘‘ سے نوازا۔

140 کروڑ بھارتیوں کے ذریعے میں نے ایوارڈ قبول کیا اور شکریہ ادا کیا۔

بھارت اور یونان کی مشترکہ اقدار ہماری دیرینہ اور قابل اعتماد شراکت داری کی بنیاد ہیں۔

جمہوریت کی اقدار اور نظریات کو قائم کرنے اور کامیابی سے فروغ دینے میں دونوں ممالک کا تاریخی کردار ہے۔

مجھے یقین ہے کہ گندھارا اسکول آف آرٹ کی طرح، جو بھارتی اور گریکو رومن آرٹ کا ایک خوبصورت امتزاج ہے، بھارت اور یونان کی دوستی بھی وقت کی چٹان پر ایک انمٹ نشان چھوڑے گی۔

ایک بار پھر میں یونان کے اس خوبصورت اور تاریخی شہر میں مجھے اور میرے وفد کی مہمان نوازی پر وزیر اعظم اور یونان کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بہت  بہت شکریہ۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi