نئی دہلی،21؍جنوری، وزیراعظم جناب نریند ر مودی نے نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے آج جوگبانی- براٹ نگر میں دوسری مربوط چوکی (آئی سی پی) کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔
جوگبانی- براٹ نگر دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا ایک اہم راستہ ہے۔ آئی سی پی کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔
جوگبانی – براٹ نگر میں دوسری مربوط چوکی کی تعمیر بھارت کی مدد سے کی گئی ہے تاکہ بھارت – نیپال سرحد کے آر پار تجارت میں آسانی پیدا ہو اور لوگوں کی آ مد ورفت بھی آسان ہوجائے۔
دونوں وزرائے اعظم ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کررہے تھے۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ ’’بھارت نیپال کی مجموعی ترقی میں ایک بھروسے مند ساتھی کا رول ادا کررہا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’ ’پڑوسی پہلے ‘میری حکومت کی اہم پالیسی ہے اور سرحد پار تک کنکٹی ویٹی کو بہتر بنانا اس کا ایک اہم پہلو ہے‘‘۔
جناب مودی نے کہا کہ ’’بہتر کنکٹی وٹی کا مسئلہ اور بھی اہم ہوجاتا ہے اگر اس کا تعلق بھارت- نیپال سے ہو۔ کیونکہ ہمارے تعلقات صرف پڑوسیوں کے تعلقات نہیں ہیں بلکہ تاریخ اور جغرافیئے نے ہمیں کلچر ، فطرت ، خاندانوں ، زبان ، ترقی اور دیگر بہت سی باتوں سے ایک ساتھ ملادیا ہے‘‘۔
وزیراعظم نے کہا ’’میری حکومت نے تمام دوست ملکوں کے ساتھ ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتوں کو فروغ دینے کا تہیہ کر رکھا ہے اور تجارت ، کلچر ، تعلیم وغیرہ کو مزید ترقی دینے کے لئے میری حکومت عہد بند ہے‘‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نیپال میں کئی طرح کے کنکٹی وٹی پروجیکٹوں مثلا سڑک، ریل اور ٹرانسمیشن لا ئنوں کے سلسلے میں کام کررہا ہے۔
دونوں وزرائے اعظم نے نیپال میں مکانوں کی تعمیر نو کی پیش رفت کا جا ئزہ لیا۔ زلزلے کے بعد ان مکانوں کی تعمیر نو میں بھارت نے مدد کی ہے۔
نیپال میں 2015 کے زلزلے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم جناب مودی نے کہا کہ ’’ بھارت نے امداد اور بچاؤ کارروائیوں میں پہلے آنے والے ملک کا رول ادا کیا ہے اور وہ اب بھی نیپال کی تعمیر نو میں اپنے دوستوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوا ہے‘‘۔
گورکھا اور نوواکوٹ اضلاع میں 50 ہزار مکانات تعمیر کرنے کے بھارت کے وعدے کے سلسلے میں اب تک 45 ہزار مکان پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔
نیپال کے وزیراعظم جناب کے پی شرما اولی نے بھارت کی کوششوں کے لئے اس کا شکریہ ادا کیا۔
सबसे पहले ओली जी और नेपाल में हमारे सभी मित्रों को नववर्ष 2020 की शुभकामनाएं देता हूं: PM @narendramodi pic.twitter.com/Xyg1dc6cb6
— PMO India (@PMOIndia) January 21, 2020
Neighborhood में सारे मित्र देशों के साथ आवागमन को सरल और सुचारू बनाने, और हमारे बीच व्यापार, संस्कृति, शिक्षा, इत्यादि क्षेत्रों में संपर्क को और सुगम बनाने के लिए भारत प्रतिबद्ध है: PM @narendramodi pic.twitter.com/R35y7XR2ao
— PMO India (@PMOIndia) January 21, 2020
भारत और नेपाल कई cross-border connectivity projects जैसे रोड, रेल और transmission lines पर काम कर रहे हैं। हमारे देशों के बीच सीमा के प्रमुख स्थानों पर Integrated Check Posts आपसी व्यापार और आवागमन को बहुत सुविधाजनक बना रही हैं: PM @narendramodi pic.twitter.com/N1fhDPH1TH
— PMO India (@PMOIndia) January 21, 2020
2015 का भूंकप एक दर्दनाक हादसा था। भूकंप जैसी प्राकृत आपदाएं मनुष्य की दृढ़ता और निश्चय की परीक्षा लेती हैं। हर भारतीय को गर्व है कि इस त्रासदी के दुःखद परिणामों का सामना हमारे नेपाली भाइयों और बहनों ने साहस के साथ किया: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 21, 2020
यह बहुत संतोष का विषय है कि भारत-नेपाल सहयोग के अंतर्गत पचास हज़ार में से पैतालीस हज़ार घरों का निर्माण हो चुका है। हमारी आशा है कि बाकी घरों का निर्माण भी शीघ्र पूरा होगा। और इन घरों को नेपाली भाइयों और बहनों को जल्दी ही समर्पित किया जा सकेगा: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 21, 2020
यह बहुत संतोष का विषय है कि भारत-नेपाल सहयोग के अंतर्गत पचास हज़ार में से पैतालीस हज़ार घरों का निर्माण हो चुका है। हमारी आशा है कि बाकी घरों का निर्माण भी शीघ्र पूरा होगा। और इन घरों को नेपाली भाइयों और बहनों को जल्दी ही समर्पित किया जा सकेगा: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 21, 2020
मेरी कामना है कि नए वर्ष में आपके सहयोग और समर्थन से हम अपने संबंधों को और ऊँचाई पर ले जाएं। और यह नया दशक भारत-नेपाल संबंधों का स्वर्णिम दशक बने: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 21, 2020