نئی دہلی،21؍جنوری،  وزیراعظم جناب نریند ر مودی نے نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے آج جوگبانی- براٹ نگر میں دوسری  مربوط چوکی (آئی سی پی)  کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔

جوگبانی- براٹ نگر  دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا  ایک اہم  راستہ ہے۔ آئی سی پی کو  جدید سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

جوگبانی – براٹ نگر  میں  دوسری  مربوط چوکی  کی تعمیر  بھارت کی مدد سے کی گئی ہے تاکہ  بھارت – نیپال سرحد کے آر پار  تجارت میں آسانی پیدا ہو اور لوگوں کی آ مد ورفت بھی آسان ہوجائے۔

 دونوں وزرائے اعظم ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کررہے تھے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  اپنے اظہار خیال میں کہا کہ ’’بھارت  نیپال کی  مجموعی ترقی میں ایک بھروسے مند  ساتھی  کا رول ادا کررہا ہے‘‘۔

 انہوں نے کہا کہ ’’ ’پڑوسی پہلے ‘میری حکومت کی  اہم پالیسی ہے اور  سرحد پار  تک  کنکٹی ویٹی کو  بہتر بنانا  اس کا ایک اہم پہلو ہے‘‘۔

جناب مودی نے کہا کہ ’’بہتر کنکٹی وٹی کا مسئلہ اور بھی اہم ہوجاتا ہے اگر اس کا تعلق  بھارت-  نیپال سے ہو۔ کیونکہ ہمارے تعلقات صرف  پڑوسیوں کے تعلقات نہیں ہیں بلکہ  تاریخ  اور جغرافیئے نے  ہمیں  کلچر ، فطرت ، خاندانوں ، زبان ، ترقی  اور دیگر  بہت سی باتوں سے ایک ساتھ ملادیا ہے‘‘۔

وزیراعظم نے کہا  ’’میری حکومت نے تمام دوست ملکوں کے ساتھ ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتوں کو فروغ دینے کا تہیہ کر رکھا ہے اور  تجارت ، کلچر ، تعلیم وغیرہ کو مزید  ترقی دینے کے لئے  میری حکومت عہد بند ہے‘‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت  نیپال میں کئی طرح کے  کنکٹی وٹی پروجیکٹوں مثلا سڑک، ریل اور  ٹرانسمیشن لا ئنوں کے سلسلے میں کام کررہا ہے۔

دونوں وزرائے اعظم نے نیپال میں مکانوں کی تعمیر نو کی پیش رفت کا جا ئزہ لیا۔ زلزلے کے بعد ان مکانوں کی تعمیر نو میں بھارت نے مدد کی ہے۔

نیپال میں 2015 کے  زلزلے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم جناب  مودی نے کہا کہ ’’ بھارت نے امداد اور  بچاؤ کارروائیوں میں پہلے  آنے والے ملک کا رول ادا کیا ہے اور وہ اب بھی  نیپال کی تعمیر نو میں اپنے دوستوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوا ہے‘‘۔

 گورکھا اور   نوواکوٹ اضلاع میں 50 ہزار  مکانات تعمیر کرنے کے  بھارت کے وعدے کے سلسلے میں اب تک 45 ہزار مکان پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔

 نیپال کے وزیراعظم جناب کے پی شرما اولی نے  بھارت کی کوششوں کے لئے اس کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.