عزت مآب، وزیر اعظم میلونی،

دونوں ممالک کے مندوبین،

میڈیا کے دوستو،

نمسکار!

میں وزیر اعظم میلونی اور ان کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں کیونکہ یہ ان کا پہلا ہندوستان کا دورہ ہے۔ اٹلی کے شہریوں نے انہیں گزشتہ سال وہاں ہونے والے انتخابات میں پہلی خاتون اور کم عمر ترین وزیراعظم  کے طور پرمنتخب کیا۔ تمام ہندوستانیوں کی طرف سے، میں اس تاریخی کامیابی پر انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ ان کے عہدہ سنبھالنے کے چند دن بعدہماری پہلی ملاقات بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی تھی۔

دوستو’

ہماری آج کی گفتگو بہت مفید اور انتہائی معنی خیز تھی۔ اس سال ہندوستان اور اٹلی اپنے باہمی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اور اس موقع پر، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ہندوستان-اٹلی پارٹنرشپ کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا درجہ دیں گے۔ ہم نے اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ ہماری ‘‘میک ان انڈیا’’ اور ‘‘آتم نر بھر بھارت’’ مہمات ہندوستان میں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع کھول رہی ہیں۔ ہم نے قابل تجدید توانائی، گرین ہائیڈروجن، آئی ٹی، سیمی کنڈکٹرز، ٹیلی کام اور خلا جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر خصوصی زور دیا۔ آج ہم ہندوستان اور اٹلی کے درمیان ایک اسٹارٹ اپ برج کے قیام کا اعلان کر رہے ہیں، اور ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

دوستو’

ایک اور شعبہ ہے جہاں دونوں ممالک ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں اور وہ ہے دفاعی تعاون کاشعبہ۔ ہندوستان میں دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مشترکہ پیداوار اور مشترکہ ترقی کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہم نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باقاعدہ مشترکہ مشقیں اور تربیتی کورسز منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان اور اٹلی دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف جنگ میں کاندھے سے کاندھا ملا کر چل رہے ہیں۔ ہم نے اس تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔

دوستو’

ہندوستان اور اٹلی کے درمیان صدیوں پرانے ثقافتی اور عوام سے عوام کے درمیان رشتے ہیں۔ موجودہ دور کی ضروریات کے مطابق ان تعلقات کو ایک نئی شکل اور نئی توانائی دینے پر ہم نے بات چیت کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مائیگریشن اور موبیلٹی پارٹنرشپ کے معاہدے پر جاری مذاکرات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس معاہدے کا جلد  نفاذ  ہمارے عوام سے عوام کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ ہم نے دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ہندوستان اور اٹلی کے تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے ہم نے ایک ایکشن پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی مدد سے ہم دونوں ممالک کے تنوع، تاریخ، سائنس اور ٹیکنالوجی، اختراعات، کھیلوں اور کامیابیوں کو ایک عالمی پلیٹ فارم پر پیش کر سکیں گے۔

دوستو’

تمام ممالک کووڈ وبائی بیماری اور یوکرین کے تنازع سے پیدا ہونے والے خوراک، ایندھن اور کھاد کے بحران سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا خاص طور پر ترقی پذیر ممالک پر منفی اثر پڑا ہے۔ ہم نے اس بارے میں اپنی مشترکہ تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔ ہم ہندوستان کی  جی 20 صدارت کے دوران بھی اس موضوع کو ترجیح دے رہے ہیں۔ یوکرین تنازعہ کے آغاز سے ہی بھارت نے واضح کر دیا ہے کہ اس تنازعے کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے اور بھارت کسی بھی امن عمل میں اپنا تعاون دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ہم  ہند۔ بحرالکاہل (انڈو پیسیفک) میں اٹلی کی فعال شرکت کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اٹلی نے ہند۔ بحرالکاہل( انڈو پیسیفک)  بحری  پہل (اوشین انیسیٹو) میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ہمیں ہند-بحرالکاہل میں اپنے تعاون کو بڑھانے کے لیے ٹھوس موضوعات کی نشاندہی کرنے کا اہل بنائے گا۔ عالمی حقائق کی بہتر انداز میں عکاسی کے لیے کثیر الجہتی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔ ہم نے اس موضوع پر بھی گفتو کی ہے۔

 عزت مآب ،

آج شام آپ رئیسنا ڈائیلاگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ ہم سب وہاں آپ کا  خطاب  سننے کے منتظر ہیں۔ آپ کا اور آپ کے وفد کا ہندوستان کے دورے اور ہماری مفید بات چیت کے لیے بہت  بہت شکریہ۔

 

 

 

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi visits the Indian Arrival Monument
November 21, 2024

Prime Minister visited the Indian Arrival monument at Monument Gardens in Georgetown today. He was accompanied by PM of Guyana Brig (Retd) Mark Phillips. An ensemble of Tassa Drums welcomed Prime Minister as he paid floral tribute at the Arrival Monument. Paying homage at the monument, Prime Minister recalled the struggle and sacrifices of Indian diaspora and their pivotal contribution to preserving and promoting Indian culture and tradition in Guyana. He planted a Bel Patra sapling at the monument.

The monument is a replica of the first ship which arrived in Guyana in 1838 bringing indentured migrants from India. It was gifted by India to the people of Guyana in 1991.