عالی جناب، وزیراعظم البنیز،

دونوں ممالک کے مندوبین،

ذرائع ابلاغ کے میرے احباب،

نمسکار!

سب سے پہلے میں وزیر اعظم البنیز کا ہندوستان کے اولین سرکاری دورے پر دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ گزشتہ سال دونوں ممالک نے وزرائے اعظم کی سطح پر سالانہ سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اور وزیر اعظم البانی کے اس دورے سے یہ اس سلسلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ وہ ہولی کے دن ہندوستان پہنچے اور اس کے بعد ہم نے کرکٹ کے میدان میں کچھ وقت ساتھ گزارا۔ رنگوں، ثقافت اور کرکٹ کا یہ جشن ایک طرح سے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کے جوش اور جذبے کی بہترین علامت ہے۔

دوستو،

آج ہم نے باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں مفصّل بات چیت کی۔ سیکورٹی تعاون ہماری جامع اسٹریٹجک ساجھے داری کا ایک اہم ستون ہے۔ آج ہم نے ہند-بحرالکاہل کے علاقے میں بحری سلامتی اور باہمی دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو بڑھانے پر مفصّل بات چیت کی۔ دفاع کے شعبے میں ہم نے گزشتہ چند برسوں میں ایک دوسرے کی مسلح افواج کے لیے لاجسٹک سپورٹ سمیت قابل ذکر معاہدے کیے ہیں۔ ہماری سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان معلومات کا باقاعدہ اور مفید تبادلہ بھی ہوتا ہے، اور ہم نے اسے مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اپنے جوان سپاہیوں کے درمیان رابطے اور دوستی کو بڑھانے کے لیے ہم نے جنرل راوت آفیسرز ایکسچینج پروگرام کا نظم کیا ہے جس کا اس ماہ آغاز ہوا ہے۔

دوستو،

قابل اعتماد اور مضبوط عالمی سپلائی چین تیار کرنے کے لیے باہمی تعاون پر آج ہم نے تبادلہ خیال کیا۔ قابل تجدید توانائی دونوں ممالک کے لیے ترجیح اور توجہ کا شعبہ ہے اور ہم صاف ہائیڈروجن اور شمسی توانائی کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ تجارتی معاہدہ - ای سی ٹی اے  کا نفاذ گزشتہ سال ہوا تھا، اس نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کیے ہیں اور ہماری ٹیمیں جامع اقتصادی تعاون کے معاہدے پر بھی کام کر رہی ہیں۔

دوستو،

بین عوامی تعلقات کو ہند-آسٹریلیا دوستی کے ایک اہم ستون کی حیثیت حاصل ہے۔ہم نے تعلیمی قابلیت کو باہمی طور پر تسلیم کرنے کے لیے ایک طریقہ کار پر دستخط کیے ہیں جو ہماری طلبہ برادری کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ہم نقل و حرکت کے معاہدے پر بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔یہ طلباء، کارکنوں اور پیشہ ور لوگوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔غیر اقامتی ہندوستانی اب آسٹریلیا میں دوسری سب سے بڑی مہاجر کمیونٹی ہے۔یہ ہندوستانی کمیونٹی آسٹریلیا کے معاشرے اور معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ آسٹریلیا میں گزشتہ چند ہفتوں سے مندروں پر حملوں کے واقعات کی باقاعدگی سے خبریں آ رہی ہیں۔اس طرح کی خبریں ہندوستان کے لوگوں کو فطری طور پرتکلیف پہنچاتی ہیں اور ہمارے ذہن کو پریشان کرتی ہیں۔میں نے اپنے ان احساسات اور خدشات سے وزیر اعظم البانیج کو باخبر کیا ہےاور انہوں نے مجھے یقین دلایا ہے کہ ہندوستانی کمیونٹی کی حفاظت کو وہ خاص ترجیح دیتے ہے۔ہماری ٹیمیں اس موضوع پر باقاعدہ رابطے میں رہیں گی اور ہر ممکن تعاون کریں گی۔

دوستو،

وزیر اعظم البانیج اور میں دونوں اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور عالمی بہبود کے لیے اہم ہیں۔ میں نے وزیر اعظم البانیج کو ہندوستان کی جی 20 صدارت کی ترجیحات کی وضاحت کی اور آسٹریلیا کی مسلسل حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں کواڈ کے رکن ہیں اور آج ہم نے اس پلیٹ فارم پر اپنے درمیان تعاون پر بھی بات کی۔ مجھےاس سال مئی میں ہونے والی کواڈ لیڈرز سمٹ میں مدعو کرنے پر میں وزیر اعظم البانیج کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس کے بعد ستمبر میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران مجھے دوبارہ وزیر اعظم البانیج کا استقبال کرنے کا موقع ملے گا اور مجھے اس کی بہت خوشی ہوگی۔ ایک بار پھر ہندوستان میں وزیر اعظم البانیج کا پرتپاک استقبال۔ مجھے یقین ہے کہ ان کا دورہ ہمارے تعلقات کو نئی رفتار اور تحریک دے گا۔

شکریہ۔

دست برداری - یہ وزیر اعظم کی باتوں کا قریبی ترجمہ ہے۔ اصل باتیں ہندی میں کہی گئی ہیں۔

  • Bheem Singh Chauhan October 08, 2024

    bjp
  • R Selvi October 07, 2024

    👍👍👍👍👍
  • Ambikesh Pandey January 27, 2024

    💐
  • Ambikesh Pandey January 27, 2024

    👌
  • Ambikesh Pandey January 27, 2024

    👍
  • Tribhuwan Kumar Tiwari March 14, 2023

    वंदेमातरम
  • Arun Potdar March 12, 2023

    विश्व गुरू प्रधानमंत्री जी
  • Tribhuwan Kumar Tiwari March 11, 2023

    वंदेमातरम सादर प्रणाम सर
  • RatishTiwari Advocate March 11, 2023

    भारत माता की जय जय जय
  • PRATAP SINGH March 11, 2023

    🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩 श्री मोदी जी को जय श्री राम।
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Global aerospace firms turn to India amid Western supply chain crisis

Media Coverage

Global aerospace firms turn to India amid Western supply chain crisis
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Former UK PM, Mr. Rishi Sunak and his family meets Prime Minister, Shri Narendra Modi
February 18, 2025

Former UK PM, Mr. Rishi Sunak and his family meets Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

Both dignitaries had a wonderful conversation on many subjects.

Shri Modi said that Mr. Sunak is a great friend of India and is passionate about even stronger India-UK ties.

The Prime Minister posted on X;

“It was a delight to meet former UK PM, Mr. Rishi Sunak and his family! We had a wonderful conversation on many subjects.

Mr. Sunak is a great friend of India and is passionate about even stronger India-UK ties.

@RishiSunak @SmtSudhaMurty”