وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور فرانس کے صدر عزت مآب جناب  ایمانوئل میکرون نے آج پیرس میں 14 ویں  بھارت -فرانس سی ای اوز فورم سے مشترکہ طور پر خطاب کیا۔ فورم  میں  دفاع، ایرو اسپیس، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، انفراسٹرکچر، جدید مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت، لائف سائنسز، تندرستی  اور طرز زندگی، اور خوراک اور مہمان نوازی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، دونوں اطراف سے کمپنیوں کے متنوع گروپ کے سی ای اوز جمع ہوئے۔

 

|

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں  بھارت -فرانس کے بڑھتے ہوئے کاروبار اور اقتصادی تعاون اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو حاصل ہونے والے  محرک کا ذکر کیا۔ انہوں نے ایک پسندیدہ عالمی سرمایہ کاری کی منزل کے طور  پربھارت کی کشش کو ُاجاگر کیا جو کہ  اس کی  مستحکم سیاست اور پیش قیاسی پالیسی کے ماحولیاتی نظام کی بنیاد پر ہے۔ حالیہ بجٹ میں اعلان کردہ اصلاحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے  واضح کیا کہ بیمہ  سیکٹر اب 100فیصد ایف ڈی آئی کے لیے کھلا ہے اور سول نیوکلیئر انرجی سیکٹر کو نجی شراکت داری کے لیے   کھول دیا گیا ہےجس میں ایس ایم آر اور اے ایم آر ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز  کی گئی  ہے، کسٹم کی شرح کے ڈھانچے کو معقول بنایا گیا ہے ، اور زندگی کو  سہل  بنانے  کے لیے آسان انکم ٹیکس کوڈ لایا جا رہا ہے۔ اصلاحات کو جاری رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اعتماد پر مبنی معاشی حکمرانی قائم کرنے کے لیے ریگولیٹری اصلاحات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اسی جذبے کے تحت گزشتہ چند  برسوں میں 40,000 سے زیادہ تعمیل کو معقول بنایا گیا تھا۔

 

|

وزیر اعظم نے فرانسیسی کمپنیوں کو دفاع، توانائی، ہائی وے، شہری ہوا بازی، خلائی، حفظان  صحت ، فن ٹیک اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں ہندوستان کی ترقی کی کہانی کے ذریعہ پیش کردہ بے پناہ مواقع کو دیکھنے کی دعوت دی۔ انہوں نے  بھارت  کے ہنر مندی،  صلاحیت، اختراع   اور اس کے نئے شروع کیے گئے مصنوعی ذہانت ، سیمی کنڈکٹر، کوانٹم، کریٹیکل منرلز اور ہائیڈروجن مشنز  ا ور  اس  میں عالمی سطح  پریذیرائی اور دلچسپی کو  نمایاں کرتے ہوئے،فرانسیسی کاروباری اداروں سے باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے  بھارت  کے ساتھ شراکت داری  پر زور دیا۔ انہوں نے ان شعبوں میں فعال  رابطے  کی اہمیت کو نمایاں کیا، جدت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم کے مکمل خطاب کو یہاں دیکھا جا سکتا ہیں۔

 

|

  • Prasanth reddi March 21, 2025

    జై బీజేపీ జై మోడీజీ 🪷🪷🙏
  • ABHAY March 15, 2025

    नमो सदैव
  • Jitendra Kumar March 13, 2025

    🙏🇮🇳
  • கார்த்திக் March 03, 2025

    Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🙏🏻
  • Yogendra Nath Pandey Lucknow Uttar vidhansabha March 03, 2025

    जय श्री राम 💐🙏
  • अमित प्रेमजी | Amit Premji March 03, 2025

    nice👍
  • Vivek Kumar Gupta February 28, 2025

    नमो ..🙏🙏🙏🙏🙏
  • khaniya lal sharma February 27, 2025

    ♥️🇮🇳🇮🇳♥️
  • DASARI SAISIMHA February 27, 2025

    🪷🚩
  • ram Sagar pandey February 26, 2025

    🌹🌹🙏🙏🌹🌹🌹🙏🏻🌹जय श्रीराम🙏💐🌹🌹🌹🙏🙏🌹🌹🌹🌹🙏🙏🌹🌹जय माँ विन्ध्यवासिनी👏🌹💐ॐनमः शिवाय 🙏🌹🙏जय कामतानाथ की 🙏🌹🙏🌹🌹🙏🙏🌹🌹🌹🙏🏻🌹जय श्रीराम🙏💐🌹जय श्रीराम 🙏💐🌹🌹🌹🙏🙏🌹🌹जय श्रीकृष्णा राधे राधे 🌹🙏🏻🌹🌹🌹🙏🙏🌹🌹
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
How has India improved its defence production from 2013-14 to 2023-24 since the launch of

Media Coverage

How has India improved its defence production from 2013-14 to 2023-24 since the launch of "Make in India"?
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM speaks with HM King Philippe of Belgium
March 27, 2025

The Prime Minister Shri Narendra Modi spoke with HM King Philippe of Belgium today. Shri Modi appreciated the recent Belgian Economic Mission to India led by HRH Princess Astrid. Both leaders discussed deepening the strong bilateral ties, boosting trade & investment, and advancing collaboration in innovation & sustainability.

In a post on X, he said:

“It was a pleasure to speak with HM King Philippe of Belgium. Appreciated the recent Belgian Economic Mission to India led by HRH Princess Astrid. We discussed deepening our strong bilateral ties, boosting trade & investment, and advancing collaboration in innovation & sustainability.

@MonarchieBe”