وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے صدر جمہوریہ عالی جناب رجب طیب اردگان کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔
تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، شہری ہوا بازی اور جہاز رانی جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔
صدر اردگان نے وزیر اعظم کو ہندوستان کی جی-20 صدارت کے لیے مبارک باد دی۔ انہوں نے فروری 2023 میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد آپریشن دوست کے تحت فوری امداد کے لیے ہندوستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
صدر اردگان نے چندریان مشن کی کامیابی پر بھی وزیر اعظم کو مبارک باد دی اور آدتیہ مشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Met President @RTErdogan. We talked about ways to further cement trade and infrastructure linkages between India and Türkiye. @trpresidency pic.twitter.com/XFIanwKKb7
— Narendra Modi (@narendramodi) September 10, 2023
Cumhurbaşkanı @RTErdogan ile Hindistan ve Türkiye arasındaki ticari ilişkileri ve altyapı bağlantılarını güçlendirmenin yollarını konuştuk. @trpresidency pic.twitter.com/SQRGxHqRTf
— Narendra Modi (@narendramodi) September 10, 2023