وزیراعظم کی برطانیہ کے وزیراعظم سے ملاقات

Published By : Admin | September 9, 2023 | 17:40 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  9 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے وزیر اعظم جناب رشی سونک کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔  اکتوبر 2022 میں وزیر اعظم بننے کے بعدبرطانوی  وزیر اعظم جناب سونک کا ہندوستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کی زیرصدارت  جی 20کے دوران برطانیہ  کی حمایت کے لیےستائش کی، جس کی نشاندہی جی 20کے مختلف اجلاسوں اور تقریبات میں اعلیٰ سطح کی شرکت سے ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے ہند-برطانیہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ ساتھ روڈ میپ 2030 کے مطابق دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں خاص طور پر معیشت، دفاع اور سلامتی، ٹیکنالوجی، ماحول دوست ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی، صحت اور نقل و حرکت کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت  پر اطمینان کا اظہار کیا ۔  دونوں رہنماؤں نے اہم اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنمائوں نے آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور امید ظاہر کی کہ بقیہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جا سکے گا تاکہ ایک متوازن، باہمی فائدہ مند اور آزاد تجارتی معاہدہ جلد مکمل ہو سکے۔

وزیر اعظم مودی نے مزید تفصیلی بات چیت کے لیے وزیر اعظم سونک کو جلد، باہمی طور پر آسان تاریخ پر دو طرفہ دورے کی دعوت دی۔ وزیر اعظم سونک نے دعوت قبول کر لی اور جی 20 چوٹی کانفرنس  کے کامیاب انعقاد کے لیے وزیر اعظم مودی کو مبارکبادپیش کی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi