کرکٹ، ہندوستان اور آسٹریلیا میں ایک مشترکہ شوق ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم مسٹر انتھونی البنیز نے آج گجرات کے احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے چوتھے یادگاری کرکٹ ٹیسٹ میچ کا ایک حصہ دیکھا۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم مسٹر اینتھونی البنیز کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

’’کرکٹ، ہندوستان اور آسٹریلیا میں ایک مشترکہ  شوق! ہندوستان-آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے کچھ حصوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے اپنے اچھے دوست، وزیر اعظم انتھونی البنیز کے ساتھ احمد آباد میں آکر خوشی ہوئی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک دلچسپ  میچ  ہوگا!‘‘

احمد آباد سے ٹیسٹ میچ کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

’’احمد آباد سے کچھ اور جھلکیاں۔  ہر طرف کرکٹ کا ہی جوش  ہے!‘‘

 

 

 

 

 

 

 

 

وہاں پہونچنے پر، وزیر اعظم اور آسٹریلوی ہم منصب، جناب اینتھونی البنیز کو ہندوستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سکریٹری  جناب جے شاہ اور صدر بی سی سی آئی، جناب راجر بنی نے بالترتیب خوش آمدید کہا۔ وزیر اعظم اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے گلوکارہ محترمہ پھلگوئی شاہ کی ایک ثقافتی پرفارمنس یونیٹی آف سمفنی  کابھی مشاہدہ کیا۔

 

 

وزیر اعظم نے ٹیم انڈیا کے کپتان جناب روہت شرما کو ٹیسٹ کیپ سونپی جبکہ آسٹریلوی وزیر اعظم نے ٹیسٹ کیپ آسٹریلوی کپتان جناب اسٹیو اسمتھ کو سونپی۔ اس کے بعد وزیر اعظم اور آسٹریلوی وزیر اعظم نے اسٹیڈیم میں  بھاری ہجوم کی ا ٓمد سے قبل گولف کارٹ میں گارڈ آف آنر لیا۔

دونوں ٹیموں کے کپتان ٹاس کے لیے پچ کی طرف بڑھے جبکہ وزیر اعظم اور آسٹریلوی ہم منصب واک تھرو کے لیے فرینڈشپ ہال آف فیم کی طرف پیش قدمی کی ۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ اور کھلاڑی،جناب  روی شاستری نے دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم سے ملاقات کی اور ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ کی بھرپور تاریخ کی وضاحت کی۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان دونوں ممالک کے متعلقہ وزرائے اعظم کے ساتھ کھیل کے میدان میں آئے۔ دونوں کپتانوں نے ٹیم کا متعلقہ وزرائے اعظم سے تعارف کرایا جس کے بعد ہندوستان اور آسٹریلیا کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس کے بعد وزیر اعظم اور آسٹریلوی وزیر اعظم دونوں کرکٹ  ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے پریذیڈنٹ باکس کی طرف بڑھ گئے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Income inequality declining with support from Govt initiatives: Report

Media Coverage

Income inequality declining with support from Govt initiatives: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella meets Prime Minister, Shri Narendra Modi
January 06, 2025

Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella met with Prime Minister, Shri Narendra Modi in New Delhi.

Shri Modi expressed his happiness to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. Both have discussed various aspects of tech, innovation and AI in the meeting.

Responding to the X post of Satya Nadella about the meeting, Shri Modi said;

“It was indeed a delight to meet you, @satyanadella! Glad to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. It was also wonderful discussing various aspects of tech, innovation and AI in our meeting.”