وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برمنگھم میں کھیلے جا رہے دولت مشترکہ کھیل 2022 کے دوران مردوں کے سنگلز ٹیبل ٹینس مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے ٹیبل ٹینس کھلاڑی ساتھین گناسیکرن کی استقامت اور لگن کی ستائش کی ہے۔
وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:
’’دولت مشترکہ مقابلوں کے دوران @sathiyantt ساتھین گناسیکرن کے ذریعہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ۔ میں انہیں ٹیبل ٹینس میں کانسے کاتمغہ جیتنے کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کی استقامت اور لگن کے لیے ان کی ستائش کی جاتی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ وہ آئندہ مقابلوں میں بھی سرخرو ہوں گے۔ #چیر4انڈیا‘‘
Amazing performance by @sathiyantt throughout the CWG. I congratulate him on winning the Bronze medal in Table Tennis. He is admired for his tenacity and dedication. I am sure he will excel in upcoming tournaments as well. #Cheer4India pic.twitter.com/MXZLqe7cZX
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2022