ہر نسل میں لگاتار کردار سازی ہمارے معاشرے کی بنیاد ہے
’’جب کبھی بھی چیلنج سامنے آتے ہیں تو ہندوستان امید کے ساتھ سامنے آتا ہے، جب کبھی بھی مسائل پیداہوتے ہیں تو ہندوستان حل کے ساتھ سامنے آتا ہے‘‘
’’ہندوستان آج دنیا کی ایک نئی امید ہے‘‘
’’سوفٹ ویئر سے اسپیس تک ہم ایک نئے مستقبل کے لیے ایک تیار ملک کے طور پر ابھر رہے ہیں‘‘
’’آیئے ہم خود کو اوپر اٹھائیں، لیکن ہماری ترقی دوسروں کی فلاح کے لیے ایک وسیلہ بھی ہونا چاہئے‘‘
ناگالینڈ کی ایک لڑکی کی طرف سے کاشی کے گھاٹوں کو صاف کرنے کی مہم کا ذکر کیا گیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ودودرہ کے کاریلی بوگ میں منعقد ’یووا شیور‘ سے خطاب کیا۔ شری سوامی نارائن مندر، کنڈل دھام اور شری سوامی نارائن مندر کاریلی بوگ ودودرہ نے اس شیور کا اہتمام کیا تھا۔

اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ   ہمارے صحیفے نے ہمیں سکھایاہے کہ ہر نسل میں لگاتار  کردار سازی ہمارے معاشرے کی بنیاد ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیاکہ  شیور ، جیسا کہ آج منعقد کیا جا رہا ہے، نہ صرف نوجوانوں میں اچھے’سنسکار‘ پیدا کرنے کی کوشش ہے بلکہ سماج، شناخت، فخر اور قوم کی تخلیق نو کے لیے ایک نیک اور فطری مہم بھی ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات کی اپیل کی کہ ایک نئے بھارت کی تعمیر کے لیے اجتماعی عزم کیا جائے اور ٹھوس کوششیں کی جائیں۔ ایک نیا بھارت ، جس کی شناخت نئی ہے، آگے کی طرف دیکھتا ہے اور اس کی روایات قدیم ہے۔ ایک نیا بھارت جو نئی سوچ اور پرانی ثقافت کو ایک ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے اور پوری انسانیت کو ایک سمت دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’جب کبھی بھی چیلنج سامنے آتے ہیں، ہندوستان  امید کے ساتھ  پیش ہوتا ہے، جب کبھی بھی مسائل آتے ہیں ہندوستان حل کے ساتھ سامنے آتا ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا بحران کے درمیان دنیا کو ویکسین اور ادویات کی فراہمی سے لے کر خود کفیل ہندوستان کی امید تک، سپلائی چین میں خلل پڑنے کے درمیان عالمی بدامنی اور تنازعات کے دوران، ہندوستان امن کے لیے ایک قابل قوم کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہندوستان آج دنیا کی ایک نئی امید ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پوری انسانیت کو  یوگ کا راستہ دکھا رہے ہیں۔  ہم انھیں آیوروید کی  طاقت سے متعارف کرا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کی بڑھتی ہوئی شرکت کے ساتھ حکومت کے کام کرنے کا انداز اور معاشرے کی سوچ بدل گئی ہے۔ آج ہندوستان کے پاس دنیا میں تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ نظام ہے جس کی قیادت ہندوستان کے نوجوان کر رہے ہیں۔ ’سافٹ ویئر سے خلا تک ، ہم ایک نئے مستقبل کے لیے ایک تیار ملک کی حیثیت سے ابھر رہے ہیں، ہمارے لیے سنسکار کا مطلب تعلیم، خدمت اور حساسیت ہے۔ ہمارے لیے سنسکار کا مطلب خود کو وقف کرنا، عزم اور طاقت ہے۔ آیئے ہم خود کو اوپر اٹھائیں، لیکن ہماری ترقی کو دوسروں کی فلاح کا ذریعہ بھی بننا چاہئے۔۔ ہم کامیابی کی بلندیوں کو چھوئیں، لیکن ہماری کامیابی سب کے لیے خدمت کا ذریعہ بھی بننا چاہئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان سوامی نارائن کی تعلیمات کا یہ نچوڑ ہے اور یہ ہندوستان کی فطرت بھی ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے وڈودرا کے ساتھ اپنی طویل وابستگی کا ذکر کیا اور اپنی ذاتی اور سیاسی زندگی میں اس  مقام کی اہمیت کے بارے میں  ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’اسٹیچو آف یونٹی‘ کے ساتھ وڈودرا عالمی توجہ کا اہم مرکز بن گیا ہے۔  اسٹیچو آف یونٹی، اسی طرح پاوا گڑھ مندر بھی ہر طرف  کے  لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’سنسکار نگری‘وڈودرا، پوری دنیا بھر میں مشہور ہے جبکہ ودورا میں بنی میٹرو کوچز دنیا بھر میں استعمال ہو رہی ہیں۔ یہ ودودرا کی طاقت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حالانکہ ہمیں  آزادی کی جدوجہد میں ملک کے لیے جان دینے کا موقع حاصل نہیں ہوا تھا لیکن ہم ملک کے لیے  جی سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’15 اگست 2023 تک، کیا ہم نقدی کے لین دین کوروک سکتے ہیں اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپنا سکتے ہیں؟ آپ کا معمولی تعاون چھوٹے کاروباریوں اور خوانچہ فروشوں کی زندگیوں میں ایک بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔ اسی طرح پلاسٹک کے ایک بار کے استعمال کو روکنے اور صفائی ستھرائی کے علاوہ  نقص تغدیہ کو روکنے کے لیے ہمیں عہد کرنا چاہئے‘‘۔

وزیر اعظم نے کاشی کے گھاٹوں کو صاف کرنے کے لیے ناگالینڈ کی ایک لڑکی کی جانب سے مہم کا بھی ذکر کیا۔ اس نے اکیلے ہی صفائی کی مہم کا سفر شروع کیا، لیکن اس کے بعد کئی لوگ اس میں جڑ گئے۔ یہ عزم کی طاقت  کی جھلک کو پیش کرتا ہے۔ اسی طرح وزیر اعظم نے ملک کی مدد کرنے کے لیے بجلی بچانے یا قدرتی کھیتی اپنانے جیسے چھوٹے اقدامات پر عمل کرنے کے لیے بھی کہا۔

 

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.