وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوٹیوب فین فیسٹ انڈیا 2023 کے دوران یوٹیوبر کمیونٹی سے خطاب کیا۔ انہوں نے یوٹیوب پر اپنے 15 سال بھی مکمل کیے اور اس میڈیم کے ذریعے عالمی سطح پر اثر پیدا کرنے کے اپنے تجربے کا اشتراک کیا۔
یوٹیوبر کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے یوٹیوب كے 15 سالہ سفر کو مکمل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آج یہاں ایک ساتھی یوٹیوبر کے طور پر موجود ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دیے كر كہا كہ ، "میں 15 سالوں سے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے ملک اور دنیا سے بھی جڑا ہوا ہوں۔ میرے پاس بھی معقول تعداد میں سبسکرائبرز ہیں"۔
وزیر اعظم نے 5,000 تخلیق کاروں اور خواہشمند تخلیق کاروں کی ایک بڑی کمیونٹی کی موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے گیمنگ، ٹیکنالوجی، فوڈ بلاگنگ، ٹریول بلاگرز اور طرز زندگی پر اثر انداز کرنے والے تخلیق کاروں کا ذکر کیا۔
ہندوستان کے لوگوں پر مواد تخلیق کرنے والوں کے اثرات کا مشاہدہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس اثر کو مزید موثر بنانے کے موقع اجاگر كئے اور کہا كہ "ایک ساتھ مل کر، ہم اپنے ملک کی ایک وسیع آبادی کی زندگیوں میں انقلاب لا سکتے ہیں"۔ انہوں نے کروڑوں لوگوں کو آسانی سے سکھانے اور اہم معاملات کو سمجھنے کا متحمل بنا كر بہت سے لوگوں کو بااختیار بنانے اور مضبوط کرنے کا ذکر کیا اور كہا كہ "ہم انہیں اپنے ساتھ جوڑ سکتے ہیں"۔
اس ادراك كے ساتھ کہ ان کے یوٹیوب چینل پر ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ویڈیوز جہاں انہوں نے اپنے ملک کے لاکھوں طلباء سے یوٹیوب کے ذریعے امتحانات کے تناؤ، توقعات کے انتظام اور پیداواریت جیسے موضوعات پر بات کی ہے ان کے لئے انتہائی اطمینان بخش ہیں.
عوامی تحریکوں سے وابستہ موضوعات پر بات کرتے ہوئے جہاں عوام کی طاقت ان کی کامیابی کی بنیاد ہے وزیر اعظم نے سب سے پہلے سوچھ بھارت کا ذکر کیا جو پچھلے نو سالوں میں ایک بہت بڑی مہم بن گئی ہے جس میں سب شامل ہیں۔ "بچے اس میں ایک جذباتی طاقت لے آئے۔ مشہور شخصیات نے اسے بلندیوں پر پہنچایا، ملک کے کونے کونے میں لوگوں نے اسے ایک مشن میں بدل دیا اور آپ جیسے یوٹیوبرز نے صفائی کو آسان کر دیا۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ جب تک صفائی ہندوستان کی شناخت نہیں بن جاتی اس تحریک کو نہ روکیں۔ انہوں نے زور دیا كہ "صفائی آپ میں سے ہر ایک کے لیے ایک ترجیح ہونی چاہیے"۔
دوسری بات یہ كہ وزیر اعظم نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا ذکر کیا اور یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ یو پی آءی کی کامیابی کی وجہ سے دنیا کی ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ہندوستان کا حصہ 46 فیصد ہے وزیر اعظم نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ملک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کا استعمال کرنے کی ترغیب دیں۔ ساتھ ہی انہیں اپنے ویڈیوز کے ذریعے آسان زبان میں ڈیجیٹل ادائیگی کرنے کی تعلیم دیں۔
تیسری بات یہ كہ وزیراعظم نے ووكل فار لوكل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت سی مصنوعات مقامی سطح پر تیار ہوتی ہیں اور مقامی کاریگروں کی مہارت حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے کمیونٹی سے کہا کہ وہ یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے ان کاریگروں کو آگے بڑھائیں اور ہندوستان کے لوكل کو گلوبل بنانے میں مدد کریں۔
ایسی مصنوعات خریدنے کی جذباتی اپیل کرتے ہوئے جن میں ہماری مٹی کی خوشبو اور ہندوستان کے مزدوروں اور کاریگروں کے پسینہ شامل ہو وزیر اعظم نے زور دیا كہ "خواہ وہ کھادی ہو، دستکاری ہو، ہینڈ لوم ہو، یا کچھ اور۔ اس طرح قوم کو بیدار کرنے كی ایك تحریک شروع کی جائے"۔
وزیر اعظم نے ہر ایپی سوڈ کے آخر میں ایک سوال ڈالنے اور کچھ کرنے کے لیے ایکشن پوائنٹ فراہم کرنے کی تجویز بھی ركھی اور كہا كہ "ایک بار جب لوگ سرگرم ہو كر اسے آپ کے ساتھ شیئر کرنے لگے تو اس طرح آپ کی مقبولیت بھی بڑھے گی اور لوگ صرف سنتے ہی نہیں رہیں گے، کچھ کرنے میں بھی لگ جائیں گے۔
وزیر اعظم نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اپنی بات وہی كہہ كر ختم كی جو ہر یوٹیوبر اپنی ویڈیوز کے آخر میں کیا کہتا ہے كہ "میرے چینل کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن کو دبا كر میری تمام اپڈیٹس حاصل کریں "۔