’’محض6 سال میں زرعی بجٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سات برسوں میں کسانوں کو فراہم کرائےجانے والے زرعی قرضوں میں بھی ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے‘‘
’’سال 2023 کو باجرہ کا بین الاقوامی سال تسلیم کئےجانے پر کارپوریٹ دنیا کو بھارت کے باجرہ کی برانڈنگ اور اسے فروغ دینے کے لئے آگے آنا چاہئے‘‘
’’مصنوعی ذہانت 21ویں صدی میں زراعت اور کاشتکاری سے متعلق رجحان کو پوری طرح تبدیل کردے گی‘‘
’’گزشتہ 3-4 برسوں میں ملک میں 700 سے زیادہ ایگری اسٹارٹ اپ قائم کئے گئے ہیں ‘‘
’’حکومت نے کوآپریٹیو زسے متعلق ایک نئی وزارت قائم کی ہے ، آپ کا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ کوآپریٹیوز کو کامیاب کاروباری صنعت میں کس طرح تبدیل کیا جائے‘‘

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وزیراعظم نے زرعی شعبے پر مرکزی بجٹ 2022 کے مثبت اثر کے بارے میں ایک ویبنار سے خطاب کیا۔ انہوں نے ان طریقوں کے بارے میں بات کی جن کے ذریعہ بجٹ زرعی شعبے کو مستحکم کرتارہے گا۔ یہ ویبنار ’اسمارٹ زراعت‘-نفاذ کی حکمت عملی پر مرکوز تھا۔ متعلقہ مرکزی وزرا ریاستی حکومتوں کے نمائندوں ، صنعت اور تعلیم شعبے کےنمائندے اور مختلف کرشی وگیان کیندروں کے ذریعہ کسان اس موقع پر موجود تھے۔

ابتدا میں وزیراعظم نے پی ایم کسان سمان ندھی کے آغاز کے تیسری سالگرہ کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم ملک کے چھوٹے کسانوں کے لئے ایک مضبوط سہارا بن گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت گیارہ کروڑ کسانوں کو تقریباً 1.75 لاکھ کروڑ دیئے گئےہیں۔‘‘ وزیراعظم نے بیج سےبازار تک پھیلے کئی نئے نظاموں کے بارے میں بتایا اور زرعی شعبے کے پرانے نظام میں اصلاحات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا ’’محض6 سال میں زرعی بجٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سات برسوں میں کسانوں کو فراہم کرائےجانے والے زرعی قرضوں میں بھی ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے‘‘ انہوں نے کہاکہ عالمی وبا کے مشکل دور میں ایک خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر تین کروڑ کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) دیئے گئے اور کے سی سی کی یہ سہولت مویشی پروری اور ماہی پروری مصروف کسانوں کو بھی فراہم کرائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے کسانوں کے بڑے فائدے کے لئے مائیکرو آبپاشی نیٹ ورک کو بھی مستحکم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کی وجہ سے کسانوں کی ریکارڈ پیداوار رہی ہے اور ایم ایس پی خریداری میں بھی نئے ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آرگینک کاشتکاری کے لئے حوصلہ افزائی کی وجہ سے آرگینک پیداوار کا بازار 11 ہزار کروڑ تک پہنچ گیا ہے اور برآمدات بڑھ کر 7 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی ہوگئی ہے جبکہ 6 سال قبل یہ محض 2 ہزار کروڑ روپے تھی۔

 

وزیراعظم نے بتایا کہ بجٹ میں زراعت کو جدید اوراسمارٹ بنانے کے لئے 7 طریقوں کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ پہلا یہ کہ گنگا کے دونوں کناروں پر پانچ کلو میٹر کے اندر مشن موڈ میں قدرتی کاشتکاری کی جائے۔ دوسرا زراعت اور باغبانی کی جدید ٹکنالوجی کسانوں کو فراہم کرائی جائے ۔ تیسرا خوردنی تیل کی درآمدات کو کم کرنےکے لئے مشن آئل پام کو مضبوط کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ چوتھے زرعی پیداوار کی نقل و حمل کے لئے پی ایم گتی شکتی منصوبے کے ذریعہ لاجسٹکس کے نئے انتظامات کئے جائیں گے۔ بجٹ میں پانچواں حل زرعی فضلے کے بہتر بندوبست اور فضلے سے توانائی کے سولیوشن کے ذریعہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے سے متعلق ہے۔ چھٹا ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ڈاک خانے ریگولر بینکنگ جیسی خدمات فراہم کرائے جائیں گے تاکہ کسانوں کو دشواری نہ پیش آئے۔ ساتواں ، زرعی تحقیق اور تعلیم کے نصاب کو ہنر مندی کے فروغ اور انسانی وسائل کی ترقی کے معاملے میں جدید دور کے مطالبات کے مطابق تبدیل کیا جائے گا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ سال 2023 کو باجرہ کا بین الاقوامی سال تسلیم کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کارپوریٹ دنیا سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے باجرہ کی برانڈنگ اور اسے فروغ دینے کے لئے آگے آئیں۔ انہوں نے بیرون ممالک میں اہم ہندوستانی مشنوں سے بھی کہا کہ وہ بھارتی باجرے کےمعیار اور فائدوں کو مقبول بنانے کے لئے سیمنار منعقد کریں اور دیگر پرموشنل سرگرمیاں چلائیں۔ وزیراعظم نے ماحولیات کے موافق طرز زندگی کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری اوراس کے نتیجے میں قدرتی اور آرگینک پیداوار کے بازار سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ۔ کرشی وگیان کیندر وں سے انہوں نے کہا کہ وہ قدرتی کاشتکاری کوفروغ دینے کے لئے گاؤں کو گود لیتے ہوئے قدرتی کاشتکاری کے بارے میں بیداری پھیلائیں۔

 

جناب مودی نے بھارت میں مٹی کی جانچ کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ سوائل ہیلتھ کارڈ پر حکومت کےفوکس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اسٹارٹ اپ سے کہا کہ وہ وقفے وقفے سے مٹی کی جانچ کے لئے سہولت فراہم کرنے کےمقصد سے آگے آئیں۔

آبپاشی کے میدان میں اختراعات پرزور دیتے ہوئے وزیراعظم نے ’ہر بوند ، زیادہ فصل‘ پرحکومت کے فوکس کا ذکر کیا۔ انہوں نےکہا کہ اس معاملے میں کارپوریٹ د نیا کے لئے بہت سےامکانات ہیں۔

انہوں نے اس کایا پلٹ کا بھی ذکر کیا جو بندیل کھنڈ خطے میں کین- بیتوا لنک پروجیکٹ کے ذریعہ کی جائےگی۔ جناب مودی نے زیر التو اآبپاشی کے پروجیکٹوں کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مصنوعی ذہانت 21ویں صدی میں زراعت اور کاشتکاری سے متعلق رجحان کو پوری طرح تبدیل کردے گی۔ کاشتکاری میں ڈرونز کے استعمال میں اضافہ ،اس تبدیلی کا ایک حصہ ہے۔انہوں نے کہا ’’جب ہم زرعی اسٹارٹ اپس کو فروغ دیں گے تو ڈرون ٹکنالوجی بڑے پیمانے پر دستیاب ہوگی۔ گزشتہ 3-4 برسوں میں ملک میں 700 سے زیادہ ایگری اسٹارٹ اپ قائم کئے گئے ہیں ۔‘‘

 

فصل کے بعد کے انتظام کے سلسلہ میں کام کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ڈبہ بند خوراک کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور کوالٹی کے بین الاقوامی معیارات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا ’’اس معاملےمیں کسان سمپدا یوجنا کے ساتھ پی ایل آئی اسکیم اہم ہے۔ اس سلسلہ میں ویلیو چین بھی ایک بڑا رول ادا کرتی ہے۔ اس لئے ایک لاکھ کروڑ روپے کے ایک خصوصی زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ کی تشکیل کی گئی ہے۔‘‘

 

 

وزیراعظم نے زرعی باقیات (پرالی) کے بندوبست پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ’اس بجٹ میں اس کے لئے کچھ نئے اقدامات کئے ہیں جن کی وجہ سے کاربن کے اخراج میں کمی آئےگی اور کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا‘‘۔انہوں نے پیکجنگ کے لئے زرعی فضلے کے استعمال کے طریقوں کا پتہ لگانے کے لئے بھی اپیل کی ۔ وزیراعظم نے ایتھنو ل کے امکانات کا بھی ذکر کیا جن کے سلسلہ میں حکومت 20 فی صد بلینڈنگ کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2014میں ایک دو فی صد بلینڈنگ ہوتی تھی ، اب یہ بلینڈنگ 8 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم نے کوآپریٹیو شعبے کے رول کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا’’بھارت کا کوآپرٹیو شعبہ بہت متحرک ہے۔ چاہے چینی ملوں کا معاملہ ہو ، فرٹیلائز ر فیکٹریوں کا معاملہ ہو ، ڈیریوں کا معاملہ ہو ، قرض کے انتظامات ، اناج کی خریداری کا معاملہ ہو، کوآپریٹیو شعبے کی شرکت بہت بڑی ہے۔ ہماری حکومت نے اس سے متعلق نئی وزارت بھی قائم کی ہے،آپ کا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ کوآپریٹیوز کو کامیاب کاروباری صنعت میں کس طرح تبدیل کیا جائے۔‘‘

 

Click here to read PM's speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi