مودی کی گارنٹی کی گاڑی اب ملک کے تمام حصوں میں پہنچ رہی ہے
اگرچہ مودی نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، لیکن سچ یہ ہے کہ آج اس کی ذمہ داری ملک کے لوگوں نے سنبھال رکھی ہے
ملک کے سینکڑوں چھوٹے شہر ترقی یافتہ ہندوستان کی عظیم الشان عمارت کو مضبوط کرنے جا رہے ہیں
مودی کی گارنٹی تب شروع ہوتی ہے جب دوسروں سے توقعات ختم ہوجاتی ہیں
حکومت شہری خاندانوں کے لیے رقم کی بچت کے لیے پرعزم ہے
گزشتہ 10 سالوں میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے جو کام ہوا ہے وہ بے مثال ہے

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین سے بات چیت کی اور ان سے خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے پانچ ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھانے کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ’مودی کی گارنٹی‘ گاڑی اب ملک کے تمام حصوں پہنچ رہی ہے۔ اپنے ایک ماہ کے سفر میں وزیر اعظم نے بتایا کہ وی بی ایس وائی ہزاروں دیہاتوں کے ساتھ ساتھ 1500 شہروں تک پہنچ چکا ہے جس میں چھوٹے شہر اور قصبے شامل ہیں۔ یہ ذکر کرتے ہوئے کہ انتخابات کے دوران ماڈل ضابطہ اخلاق کی وجہ سے وی بی ایس وائی پہلے شروع نہیں ہو سکا، وزیر اعظم نے پانچ ریاستوں کی نو منتخب حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ریاست میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کو تیزی سے پھیلا ئیں۔

وزیر اعظم نے وکست بھارت یاترا سنکلپ کے جن آندولن کے پہلو کو اجاگر کیا۔ ”اگرچہ مودی نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ آج ہم وطنوں نے اس کی ذمہ داری سنبھال لی ہے“، انہوں نے کہا۔ انہوں نے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کے دوران ’مودی کی گارنٹی کی گاڑی‘ کا خیرمقدم کرنے کے جوش و خروش اور مسابقت کا ذکر کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ چوتھا موقع ہے جب وزیر اعظم وی بی ایس وائی کے سفر سے جڑے ہیں، انہوں نے دیہی علاقوں کے لوگوں سے بات چیت کا ذکر کیا جہاں انہوں نے پی ایم کسان سمان ندھی، قدرتی کھیتی، دیہی معیشت کے پہلوؤں اور ہندوستان کے دیہاتوں کو ترقی یافتہ بنانے کے بارے میں بات کی۔ آج کے پروگرام میں شہری علاقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد کی شمولیت کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ آج کی توجہ شہری ترقی پر مرکوز ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا، ”ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے تعین میں ہمارے شہروں کا بہت بڑا رول ہے۔ آزادی کے بعد طویل عرصے تک جو بھی ترقی ہوئی، اس کا دائرہ ملک کے چند بڑے شہروں تک محدود رہا۔ لیکن آج ہم ملک میں درجہ-2 اور درجہ-3 شہروں کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ ملک کے سیکڑوں چھوٹے شہر ترقی یافتہ ہندوستان کی عظیم عمارت کو مضبوط کرنے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں، انہوں نے امرت مشن اور اسمارٹ سٹی مشن کی مثالیں دیں جو چھوٹے شہروں میں بنیادی سہولیات کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ یہ اپ گریڈ زندگی کی آسانی، سفر میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو براہ راست متاثر کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غریب، نو متوسط طبقہ، متوسط طبقہ یا امیر، سبھی ان بہتر سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”حکومت ایک فیملی ممبر کی حیثیت سے آپ کے مسائل کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔“ کورونا وائرس عالمی وبا کے دوران حکومت کی طرف سے فراہم کردہ امداد کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے 20 کروڑ خواتین کے بینک کھاتوں میں ہزاروں کروڑ روپے کی تقسیم، مفت کووڈ ویکسین، غریب خاندانوں کے لیے مفت راشن، اور لاکھوں کروڑوں کی امداد کو یقینی بنانے کا ذکر کیا۔ ”مودی کی گارنٹی تب شروع ہوتی ہے جب دوسروں سے توقعات ختم ہوجاتی ہیں“، وزیر اعظم نے کہا۔ پی ایم مودی نے اسٹریٹ وینڈر اور دکانداروں کو بینکنگ سسٹم سے جوڑنے کا بھی ذکر کیا جو اب پی ایم سواندھی یوجنا کے تحت آسانی سے قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ پی ایم سواندھی یوجنا کے تحت اب تک 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے بینک کی مدد حاصل کی ہے، وزیر اعظم نے بتایا کہ 1.25 لاکھ لوگوں نے وی بی ایس وائی کے ذریعے پی ایم سواندھی کے لیے درخواست دی ہے۔ ”پی ایم سواندھی یوجنا کے 75 فیصد سے زیادہ مستفیدین دلت، پسماندہ اور قبائلی برادریوں کے ارکان ہیں جن میں تقریباً 45 فیصد خواتین مستفید ہیں“، وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مودی کی گارنٹی ان لوگوں کے لیے مفید ہے جن کے پاس بینک کے لیے کوئی گارنٹی نہیں ہے۔

 

وزیر اعظم نے شہری باشندوں کے لیے سماجی تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے شہری علاقوں میں لوگوں کے لیے حفاظتی جال میں توسیع کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اٹل پنشن اسکیم کے 6 کروڑ صارفین ہیں جو 60 سال کی عمر کے بعد 5 ہزار روپے ماہانہ پنشن کو یقینی بناتے ہیں۔ پی ایم تحفظ بیمہ یوجنا اور جیون جیوتی یوجنا 2 لاکھ روپے تک کا لائف کور فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان اسکیموں کے تحت 17 ہزار کروڑ کے دعوے پہلے ہی طے کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے ہر ایک سے درخواست کی کہ وہ ان اسکیموں کے ساتھ رجسٹر ہوں اور اپنی حفاظتی ڈھال کو مضبوط کریں۔

”حکومت شہری خاندانوں کے لیے پیسہ بچانے کے لیے پرعزم ہے، خواہ وہ انکم ٹیکس میں چھوٹ ہو یا کم لاگت کا علاج“، وزیر اعظم نے کہا۔ آیوشمان بھارت یوجنا کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کروڑوں شہری غریبوں کو شامل کرنے پر روشنی ڈالی جہاں آیوشمان کارڈ نے انہیں طبی اخراجات پر ایک لاکھ کروڑ روپے بچانے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے جن اوشدھی کیندروں کا بھی ذکر کیا جہاں 80 فیصد رعایت پر دوائیں دستیاب ہوتی ہیں، اس طرح شہروں میں رہنے والے غریب اور متوسط طبقے کے لیے 25,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت میں مدد ملتی ہے۔ وزیر اعظم نے جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 25,000 تک بڑھانے کے حکومت کے فیصلے کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ جناب مودی نے اجالا اسکیم کے تحت ملک میں ایل ای ڈی بلب کے انقلاب کا ذکر کیا جس سے شہری خاندانوں کے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا، ”شہروں میں غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کو بہتر زندگی فراہم کرنے کا ایک اور بڑا ذریعہ پبلک ٹرانسپورٹ ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے جو کام کیا گیا ہے وہ بے مثال ہے۔“ انہوں نے بتایا کہ پچھلے 10 سالوں میں 15 نئے شہروں کو میٹرو سروس ملی ہے کیونکہ میٹرو پر کام یا تو مکمل ہے یا 27 شہروں میں جاری ہے۔ پی ایم - ای بس سیوا ابھیان کے تحت کئی شہروں میں الیکٹرک بسیں چلائی جارہی ہیں۔ ”صرف دو تین دن پہلے، مرکزی حکومت نے دہلی میں بھی 500 نئی الیکٹرک بسیں متعارف کروائی ہیں۔ اب دہلی میں مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی الیکٹرک بسوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی ہے“، انہوں نے بتایا۔

 

خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے کہا کہ شہر نوجوانوں اور خواتین دونوں کو با اختیار بنانے کا بہترین ذریعہ ہیں اور کہا، ”مودی کی گارنٹی“ کی گاڑی نوجوانوں اور خواتین دونوں کو با اختیار بنا رہی ہے۔ انہوں نے ہر ایک سے زور دے کر کہا کہ وہ وی بی ایس وائی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور وکست بھارت کے عزم کو آگے بڑھائیں۔

 

پس منظر

حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنے کے مقصد سے ملک بھر میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان اسکیموں کے فوائد مقررہ وقت میں تمام ہدف مستفیدین تک پہنچ سکیں۔

ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں وکست بھارت سنکلپ یاترا سے مستفید ہونے والے اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل اے اور مقامی سطح کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی اس پروگرام میں شامل ہوئی۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi