یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سینٹر اور اکیڈمک بلاک کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا
یادگاری صد سالہ جلد - صد سالہ تقریبات کی تالیف؛ لوگو بک - دہلی یونیورسٹی اور اس کے کالجوں کا لوگو؛ اور اورا - دہلی یونیورسٹی کے 100 سال کا اجراء
دہلی یونیورسٹی پہنچنے کے لیے میٹرو کی سواری لی
دہلی یونیورسٹی صرف ایک یونیورسٹی نہیں بلکہ ایک تحریک رہی ہے
’’اگر ان سو برسوں میں ڈی یو نے اپنے جذبات کو زندہ رکھا ہے تو اس نے اپنی اقدار کو بھی متحرک رکھا ہے‘‘
’’ہندوستان کا بھرپور تعلیمی نظام ہندوستان کی خوشحالی کا کارخانہ ہے‘‘
’’دہلی یونیورسٹی نے باصلاحیت نوجوانوں کی ایک مضبوط نسل پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا‘‘
جب کسی فرد یا ادارے کا عزم ملک کی فلاح سے وابستہ ہو تو اس کی کامیابیاں قوم کی کامیابیوں کے برابر ہو جاتی ہیں
’’گزشتہ صدی کی تیسری دہائی نے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کو نئی رفتار دی، اب نئی صدی کا تیسرا عشرہ ہندوستان کی ترقی کے سفر کو تحریک دے گا‘‘
’’جمہوریت، مساوات اور باہمی احترام جیسی ہندوستانی اقدار انسانی اقدار بن رہی ہیں‘‘
’’دنیا کا سب سے بڑا ہیریٹیج میوزیم – ‘یوگے یوگین بھارت’ دہلی میں بننے جا رہا ہے‘‘
’’بھارت کی ثقافتی سرگرمیاں ہندوستانی نوجوانوں کی کامیابی کی کہانی بن رہی ہیں‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی یونیورسٹی اسپورٹس کمپلیکس کے ملٹی پرپز ہال میں دہلی یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کے الوداعی پروگرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں فیکلٹی آف ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سینٹر اور اکیڈمک بلاک کے لیے عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیر اعظم نے یادگاری صد سالہ جلد - صد سالہ تقریبات کی تالیف ۔ لوگو بک - دہلی یونیورسٹی اور اس کے کالجوں کا لوگو؛ اور اورا - دہلی یونیورسٹی کے 100 سال جاری کی ۔

وزیر اعظم نے دہلی یونیورسٹی پہنچنے کے لیے میٹرو کی سواری کی۔ سفر کے دوران انہوں نے طلباء سے بات چیت بھی کی۔ ڈی یو پہنچنے پر وزیراعظم نے نمائش 100 سال کا سفر کا  گھوم پھر کر مشاہدہ  کیا۔انہوں نے موسیقی اور فائن آرٹس کی فیکلٹی کے ذریعہ پیش کردہ سرسوتی وندنا اور یونیورسٹی کلگیت کا بھی مشاہدہ کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے دہلی یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں حصہ لینے کا پختہ فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ یہ احساس گھر واپسی جیسا ہے۔ خطاب سے پہلے چلائی گئی مختصر فلم کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یونیورسٹی سے اُبھرنے والی شخصیات کی شراکت دہلی یونیورسٹی کی زندگی کی جھلک د کھاتی ہے۔ وزیر اعظم نے جشن کے  موقع پر اور جشن کے جذبے کے ساتھ دہلی یونیورسٹی میں موجود ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ یونیورسٹی کے کسی بھی دورے کے لیے ساتھیوں کا ساتھ ملنے  کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے تقریب میں پہنچنے کے لیے میٹرو کے ذریعے سفر کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر کیا کہ دہلی یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب ہندوستان اپنی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘کسی بھی قوم کی یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے اس کی کامیابیوں کی عکاسی کرتے ہیں’’۔ وزیراعظم نے کہا کہ  ڈی یو کے 100 سالہ پرانے سفر میں بہت سے تاریخی نشانات ہیں جنہوں نے بہت سے طلباء، اساتذہ اور دیگر افراد کی زندگیوں کو جوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی صرف ایک یونیورسٹی نہیں ہے بلکہ ایک تحریک ہے اور اس نے ہر لمحہ زندگی سے بھر دیا ہے۔ وزیر اعظم نے ہر طالب علم، استاد اور دہلی یونیورسٹی سے وابستہ افراد کو صد سالہ تقریبات پر مبارکباد دی۔

پرانے اور نئے سابق طلباء کے اجتماع  کے   حوالے سے بات  کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک موقع ہے  جس سے  آپ کو فائدہ اٹھانا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، ‘‘اگر ان سو سالوں کے دوران، ڈی یو نے اپنے جذبات کو زندہ رکھا ہے، تو اس نے اپنی اقدار کو بھی متحرک رکھا ہے’’۔ علم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اس حوالے سے بات کی  کہ جب ہندوستان میں نالندہ اور تکشیلا جیسی متحرک یونیورسٹیاں تھیں، وہ خوشحالی کے عروج پر تھاانہوں نے اس وقت کی عالمی جی ڈی پی میں ہندوستانی حصہ داری کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ‘‘ہندوستان کا بھرپور تعلیمی نظام ہندوستان کی خوشحالی کا کارخانہ ہے’’۔  انہوں نے مزید کہا کہ غلامی کے دور میں مسلسل حملوں نے ان اداروں کو تباہ کر دیا جس کی وجہ سے ہندوستان کے فکری بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور ترقی رک گئی۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد، یونیورسٹیوں نے باصلاحیت نوجوانوں کی ایک مضبوط نسل تیار کرکے آزادی کے بعد کے ہندوستان کے جذباتی بہاؤ کو ٹھوس شکل دینے میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی یہ تفہیم ہمارے وجود کو شکل دیتی ہے، ہمارے نظریات کو شکل دیتی ہے اور مستقبل کے وژن کو وسعت دیتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب کسی فرد یا ادارے کا عزم ملک کے لیے ہو تو اس کی کامیابیاں قوم کی کامیابیوں کے برابر ہوجاتی ہیں۔ جناب مودی نے نشاندہی کی کہ جب دہلی یونیورسٹی شروع ہوئی تو اس کے تحت صرف 3 کالج تھے لیکن آج اس کے تحت 90 سے زیادہ کالج ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستان جسے کبھی کمزور معیشت سمجھا جاتا تھا اب دنیا کی سرفہرست 5 معیشتوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ اس بات  کا ذکر کرتے ہوئے کہ ڈی یو میں تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے، وزیر اعظم نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ملک میں صنفی تناسب میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی اور ایک قوم کے عزائم  کے درمیان باہمی ربط کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں کی جڑیں جتنی گہری ہوں گی ملک کی ترقی اتنی ہی بلند ہوگی۔ وزیر اعظم نے اس بات کاذکر کیا کہ دہلی یونیورسٹی کا ہدف ہندوستان کی آزادی تھا جب اس کی شروعات ہوئی تھی، لیکن اب جب یہ ادارہ ہندوستان کی آزادی کے 100 سال مکمل کرنے پر 125 سال مکمل کرے گا، دہلی یونیورسٹی کا ہدف ہندوستان کو ‘وکست بھارت’ بنانا ہونا چاہیے۔  وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘پچھلی صدی کی تیسری دہائی نے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کو نئی رفتار دی، اب نئی صدی کی تیسری دہائی ہندوستان کے ترقی کے سفر کو تحریک دے گی۔’’ وزیر اعظم نے آنے والے وقت میں نئی یونیورسٹیوں، کالجوں، آئی آئی ٹیز،  آئی آئی ایمز  اور اے آئی آئی ایم ایس کے بڑی تعداد میں  قیام کی طرف بھی اشارہ  کیا۔ انہوں نے مزید کہا، یہ تمام ادارے نئے ہندوستان کی تعمیر کا حصہ بن رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم محض پڑھانے کا عمل نہیں ہے بلکہ سیکھنے کا ایک طریقہ بھی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایک طویل عرصے کے بعد، توجہ اس طرف مبذول ہو رہی ہے کہ ایک طالب علم کیا سیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مضامین کے انتخاب کے لیے نئی قومی تعلیمی پالیسی میں لچک داری کے بارے میں بات کی۔ اداروں میں معیار کی بہتری اور مسابقت کے فروغ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے قومی ادارہ جاتی درجہ بندی کے فریم ورک کا ذکر کیا جو اداروں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ انہوں نے اداروں کی خود مختاری کو تعلیم کے معیار سے جوڑنے کی کوشش کی بھی نشاندہی کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مستقبل کی تعلیمی پالیسیوں اور فیصلوں کی وجہ سے ہندوستانی یونیورسٹیوں کی مقبولیت  بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب  2014 میں کیو ایس کی عالمی درجہ بندی میں صرف 12 ہندوستانی یونیورسٹیاں تھیں، آج یہ تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے  نوجوان  افراد  کو اس تبدیلی کے لیے رہنمائی کرنے والی  طاقت کادرجہ دیا۔ وزیر اعظم نے تعلیم کے اس  تصور کو پیچھے چھوڑ دینے کے پر آج کے نوجوانوں کی ستائش کی جس میں صرف تقرری اور ڈگریوں  کو  سب کچھ سمجھا جاتا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ  نوجوان  اپنا راستہ خود متعین کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے  اس سوچ کے ثبوت کے طور پر ایک لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ اپس، 2015-2014  کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ پیٹنٹ فائلنگ اور گلوبل انوویشن انڈیکس میں اضافہ کو  پیش کیا۔

وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ کے دوران امریکہ کے ساتھ اہم اور اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجی یا آئی سی ای ٹی  سے متعلق  معاہدے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے اے آئی سے لے کر سیمی کنڈکٹرز تک کے مختلف شعبوں میں نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ان ٹیکنالوجیز تک رسائی ممکن ہو سکے گی جو کبھی ہمارے نوجوانوں کی پہنچ سے باہر تھیں اور ہنر مندی کو فروغ دیں گی۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ مائیکرون، گوگل، اپلائیڈ میٹریل وغیرہ جیسی کمپنیوں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جھلک فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے ریمارک دیا ‘‘ صنعت  4.0 انقلاب ہندوستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے’’  انہوں نے  بتایا  کہ اے آر،اے آئی اور وی آر جیسی ٹیکنالوجیز جو صرف فلموں میں دیکھی جا سکتی ہیں اب ہماری حقیقی زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ روبوٹکس ڈرائیونگ سے لے کر سرجری تک نئے دور میں  روزانہ کا معمول بن چکے  ہیں  اور کہا کہ یہ تمام شعبے ہندوستان کی نوجوان نسل کے لیے نئی راہیں پیدا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے گفتگو کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گزشتہ  برسوں میں، ، ہندوستان نے اپنا خلائی اور دفاعی شعبہ کھولا ہے اور ڈرون سے متعلق پالیسیوں میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں جس سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔

وزیر اعظم نے طلباء پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے پروفائل کے اثرات کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگ ہندوستان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کورونا کے دور میں دنیا کو ہندوستان کی طرف سے  فراہم کی جانے والی  مدد کا ذکر کیا۔ اس سے دنیا میں ہندوستان کے بارے میں مزید جاننے کا تجسس پیدا ہوا جو بحران کے دوران بھی بہترین کارکردگی  اور خدمات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی 20  صدارت جیسے واقعات کے ذریعے بڑھتی ہوئی مقبولیت  طلباء کے لیے یوگا، سائنس، ثقافت، تہوار، ادب، تاریخ، ورثہ اور پکوانوں کے لیے نئی راہیں پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی نوجوانوں کی مانگ بڑھتی جارہی ہے جو دنیا کو ہندوستان کے بارے میں بتاسکتے ہیں اور ہماری چیزوں کو دنیا تک لے جاسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت، مساوات اور باہمی احترام جیسی ہندوستانی اقدار انسانی اقدار  میں تبدیل ہورہی ہیں، جس سے ہندوستانی نوجوانوں کے لیے حکومت اور سفارت کاری جیسے فورمز پر نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تاریخ، ثقافت اور ورثے پر توجہ نوجوانوں کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے ملک کی مختلف ریاستوں میں قائم ہونے والے قبائلی عجائب گھروں اور پی ایم میوزیم کے ذریعے پیش کیے جانے والے آزاد ہندوستان کے ترقی کے سفر کی مثال دی۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہیریٹیج میوزیم - ’یوگے یوگین بھارت‘ بھی دہلی میں بننے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستانی اساتذہ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو  بھی تسلیم کیا اور اس بات کا ذکر کیا کہ کس طرح عالمی رہنماؤں نے انہیں اپنے ہندوستانی اساتذہ کے بارے میں اکثر بتایا ہے۔ انہوں نے کہا ‘‘ہندوستان کی یہ ثقافتی سرگرمیاں  اور پروگرام  ہندوستانی نوجوانوں کی کامیابی کی کہانی  میں تبدیل ہورہے ہیں ’’۔ انہوں نے یونیورسٹیوں سے کہا کہ وہ اس ترقی کے لیے اپنی ذہنیت تیار کریں۔ انہوں نے ان سے اس کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کو کہا اور دہلی یونیورسٹی  کے ذمہ داران سے کہا کہ جب وہ  125 سالہ یوم تاسیس منائیں تو ان کی یونیورسٹی کو  دنیا کی اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹیوں میں شمار کیا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘مستقبل کی اختراعات یہاں سے ہونی چاہئیں، دنیا کے بہترین آئیڈیاز اور لیڈر یہاں سے نکلنے چاہئیں، اس کے لیے آپ کو لگاتار کام کرنا ہو گا’’۔

وزیراعظم نےخطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے اپنے ذہنوں اور دلوں کو اس مقصد کے لیے تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو ہم نے زندگی میں اپنے لیے مقرر کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی قوم کے دل و دماغ کو تیار کرنے کی ذمہ داری اس کے تعلیمی اداروں کو نبھانی ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے یقین ظاہر کیا کہ دہلی یونیورسٹی اس سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے ان عزائم  کو پورا کرے گی۔‘‘ہماری نئی نسل کو مستقبل کے لیے تیار ہونا چاہیے، چیلنجز کو قبول کرنے اور ان کا مقابلہ کرنے کا مزاج ان کے اندر ہونا چاہیے، یہ تعلیمی ادارے کے وژن اور مشن سے ہی ممکن ہے’’،

اس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان اور دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب یوگیش سنگھ موجود تھے۔

پس منظر

دہلی یونیورسٹی کا قیام یکم مئی 1922 کو عمل میں آیا تھا۔ گزشتہ سو برسوں میں، یونیورسٹی نے بہت ترقی اور توسیع کی ہے اور اب اس کے 86 شعبہ جات، 90 کالجز، اور 6 لاکھ سے زیادہ طلباء ہیں اور اس نے ملک کی تعمیر میں بہت زیادہ  نمایاں کردار  ادا کیا ہے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi