Quote’’آپ کا بیچ اگلے 25 سال کے امرت کال میں ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کرے گا‘‘
Quote’’عالمی وبا کے بعد ابھرنے والے نئے عالمی نظام میں بھارت کو اپنے رول میں اضافہ کرنا ہے اور تیز رفتاری کے ساتھ اپنی ترقی کرنی ہے‘‘
Quote’’آتم نر بھر بھارت اور جدید بھارت 21 ویں صدی میں ہمارے لئے سب سے بڑے اہداف ہیں، آپ کو یہ بات ہمیشہ دھیان میں رکھنی چاہئے‘‘
Quote’’آپ کی خدمت کے تمام برسوں میں سروس اور ڈیوٹی کے عناصر کو آپ کی ذاتی اور پیشہ وارانہ کامیابی کا پیمانہ ہونا چاہئے‘‘
Quote’’آپ کو اعداد کے لئے کام نہیں کرنا ہے بلکہ لوگوں کی زندگی کے لئے کام کرنا ہے‘‘
Quote’’امرت کال کے اس دور میں ہمیں ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم کو اگلے سطح تک لے جانا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج بھارت ’سب کا پریاس‘ کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے‘‘
Quote’’آپ کو کبھی بھی آسان تفویض حاصل کرنے کی دعا نہیں کرنی چاہئے‘‘
Quote’’جتنا زیادہ آپ آرام کے لئے سوچیں گے، اتنا ہی زیادہ آپ اپنی ترقی اور ملک کی ترقی کو روکیں گے‘‘

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  لال بہادر شاستری  نیشنل اکیڈمی  آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) کے 96  ویں  مشترکہ فاؤنڈیشن کورس  کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے  نئے اسپورٹس کمپلیکس  کا بھی افتتاح کیا اور   جدید بنائے گئے  ہیپی  ویلی کمپلیکس کو قوم کے نام وقف  کیا۔

وزیراعظم نے  افسران  کو ،کورس مکمل  کرنے پر مبارک باد دی اور  ہولی کے خوشی کے موقع پر اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے  کورس مکمل کر کے نکلنے  والے اس بیچ  کی انفرادیت کا ذکر کیا، جو  آزادی کا امرت مہو تسو کے سال میں سرگرم سروس  میں داخل ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آپ کا بیج اگلے 25  برسوں  کے امرت کال میں  ملک کی ترقی میں  اہم رول ادا کرے گا‘‘۔

وزیراعظم نے  عالمی وبا کے بعد  دنیا میں ابھرنے والے  نئے عالمی نظام کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  21  ویں صدی کے اس  پڑاؤ  پر  دنیا  بھارت کی  جانب  دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس  نئے عالمی نظام میں بھارت کو  اپنے رول میں اضافہ کرنا ہے اور خود کو  زیادہ تیز رفتاری سے  ترقی  کرنی  ہے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ  اکیسویں صدی کے سب سے بڑ ے ہدف  یعنی آتم نربھر بھارت  اور  جدید بھارت کے ہدف  کو ہمیشہ  اپنے ذہن میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع  کو  نہیں گنوا سکتے۔

|

سول سروس کے  بارے میں سردار پٹیل کے خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  خدمت اور  فرائض کی انجام دہی کا جذبہ  اس تربیت کا ایک اٹوٹ  حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا  کہ ’’آپ کی سروس کے تمام برسوں میں خدمت اور  فرائض  کی انجام دہی  کے ان عناصر کو آپ کی ذاتی اور پیشہ وارانہ کامیابی کا  پیمانہ ہونا چاہئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ  جب کام کو  فرض اور مقصد  کے جذبے کے ساتھ  کیا جاتا ہے تو  وہ کبھی بوجھ نہیں ہوتا۔ انہوں  نے افسران کو بتایا کہ  ایک مقصد  کے جذبے  کے ساتھ  سروس  میں آئے ہیں اور انہیں  سماج اور ملک  کے ضمن میں  ایک مثبت تبدیلی کا حصہ ہونا چاہئے۔

وزیراعظم نے  فیلڈ  سے تجربہ حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ فائل میں  موجود معاملات  کا حقیقی حساس  فیلڈ سے ہی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  فائلوں میں صرف  تعداد  اور اعداد وشمار ہی نہیں ہوتے بلکہ ان میں  لوگوں کی زندگی اور امنگیں  ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ’’آپ کو  صرف  تعداد کے لئے کام نہیں کرنا ہے بلکہ  لوگوں کی زندگی کے لئے کام کرنا ہے‘‘۔ وزیراعظم نے کہا کہ  افسران کو مستقل حل فراہم کرنے کی خاطر ہمیشہ مسائل کی  بنیادی وجہ  جاننی چاہئے اور  معقول ضابطے مقرر کرنے چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  امرت کال کے اس دور میں ہمیں  ریفارم  (اصلاح)،  پرفارم (کارکردگی) ، ٹرانسفارم (تبدیلی) کو  اگلے سطح تک لے جانا ہے۔یہی  وجہ  ہے کہ آج بھارت ’سب کا پریاس‘ کے  جذبے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے  مہا تما گاندھی کے  اس منتر کو بھی یاد کیا  کہ ہر فیصلہ  قطار  کھڑے آخری شخص کی بہبود کی کسوٹی  پر  پرکھا جانا چاہئے۔

|

وزیراعظم نے  افسران کو یہ کام  دیا کہ وہ  مقامی سطح پر  اپنے اضلاع میں 5-6  چیلنجوں کی نشان دہی کریں اور  انہیں حل کرنے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ  چیلنجوں کی نشان دہی ، ان چیلنجوں کے حل کی جانب پہلا قدم ہوتا ہے۔ انہوں نے حکومت کے ذریعہ  غریبوں  کو پکے مکان اور بجلی کے کنکشن فراہم کرنے  کے چیلنجوں کی  نشان دہی  کرنے کی مثال دی،  جسے  پی ایم آواس یوجنا ، سوبھاگیہ اسکیم  اور  امنگوں والے اضلاع جیسی اسکیموں کے ذریعہ حل کیا گیا۔ انہوں نے  ان اسکیموں کو  عروج پر  لے جانے کے لئے  نئے عزم  کی بھی بات کی۔ انہوں نے  بنیادی ڈھانچے کے  مختلف پروجیکٹوں  میں تال میل کی ضرورت پر زور دیا  اور کہا  کہ پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان اسے  بڑی حد تک  حل کرے گا۔

وزیراعظم نے سول سروسز  کے حلقے میں  نئے اصلاحات  یعنی  مشن کرم یوگی  اور آرمبھ پروگرام  کا ذکر  کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ  افسران کو  پرارتھنا کرنی چاہئے کہ  انہیں کبھی بھی آسان کام تفویض  نہ کیا جائے، کیونکہ  چیلنج بھرے کام میں  ایک اپنی  خوشی  ہوتی ہے۔ وزیراعظم  نے کہا  ’’کہ جتنا زیادہ آپ آرام کی طرف جانا چاہیں گے، اتنا ہی زیادہ  آپ  اپنی ترقی اور  ملک کی ترقی کو روکیں گے‘‘۔

وزیراعظم  نے  افسران کو  صلاح دی کہ  وہ  اکیڈمی سے  روانگی کے وقت  اپنی امنگوں اور منصوبوں کو ریکارڈ کریں گے اور  25  یا 50  سال بعد   واپس آکر  اپنی کامیابی کا تجزیہ کریں۔ انہوں  نے نصاب میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق کورسوں اور وسائل کو شامل کرنے کو کہا ،  کیونکہ مستقبل کے مسائل میں  ڈاٹا سائنس  اور  اس ڈاٹا کے ذریعہ  جانچ پڑتال کی صلاحیت  کا بڑا حصہ شامل ہوگا۔

96 واں فاؤنڈیشن کورس ایل بی ایس این اے اے کا ایسا پہلا مشترکہ فاؤنڈیشن کورس  ہے جو  نئی تدریسیات اور کورس  کے ڈیزائن کے ساتھ مشن کرم یوگی  کے اصولوں پر مبنی ہے۔ یہ بیچ  16  سروسز  کے 488  او ٹیز  اور  تین رائل بھوٹان سروسز  (انتظامیہ ،پولیس اور جنگلات) کے افسران پر  مشتمل ہے۔

نوجوان بیچ  کے  مہم جوئی  اور اختراعی جذبے  سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے مشن  کرم یوگی کے اصولوں پر  نئی تدریسیات  تیار کی گئی ہیں۔ سب کا پریاس  کے جذبے سے  پدم ایوارڈ پانے والوں کے ساتھ  بات چیت  اور  دیہی  بھارت  کے وسیع تجربے کے لئے  گاؤں کےد وروں   جیسے اقدامات کے ذریعہ تربیت پانے والے افسر کو  ایک طالب علم / شہری  سے  ایک پبلک سرونٹ میں تبدیل کرنے  پر زور دیا گیا ہے۔ تربیت پانےو الے افسران  نے  دور دراز  /  سرحدی علاقوں  کے گاؤوں  کا بھی دورہ کیا  تاکہ وہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو درپیش  مسائل کو سمجھ سکیں۔ نصاب تعلیم کے لئے  مسلسل درجہ بدرجہ آموزش  اور  ذاتی  آموزش کے اصولوں پر  ماڈیولر  طریقہ کار اپنا یا گیا ہے۔ امتحان کے بوجھ تلے دبے  طالب علم سے  ایک  صحت مند  نوجوان سول سرونٹ بنانے کے لئے  صحت  کی جانچ کے علاوہ فٹنس ٹیسٹ بھی کرائے گئے  تمام  488  زیر  تربیت افسران کو   کرو ماگا اور  دیگر  مختلف کھیلوں میں پہلی سطح کی تربیت بھی دی گئی۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

  • krishangopal sharma Bjp December 18, 2024

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
  • krishangopal sharma Bjp December 18, 2024

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
  • krishangopal sharma Bjp December 18, 2024

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩🚩
  • Mahendra singh Solanki Loksabha Sansad Dewas Shajapur mp November 07, 2023

    नमो नमो नमो नमो नमो
  • R N Singh BJP June 15, 2022

    jai
  • ranjeet kumar April 20, 2022

    jay🙏🎉🎉
  • Vigneshwar reddy Challa April 12, 2022

    jai modi ji sarkaar
  • Ajitsharma April 09, 2022

    Yogi bulldozer Bihar mein chalna chahie isliye Bihar mein gundagardi apraadhi pura bhar Gaya Bihar mein chalega Bihar mein vah jitna apraadhi hai jitna Dalal Hain jitna avaidh kabja kar rakha hai gundagardi kar rakha hai sabko dhandha chaupat ho jaega aur Bihar UP ki tarah ho jana chahie din mein public Suraksha nahin rahata hai Patna mein jyada gundagardi chalta hai aur Hajipur mein gundagardi jyada chalta hai Bihar ka sthiti pura din kharab hai kyon kharab hai Nitish jaisa ghatiya aadami kahin nahin neta dekhe Hain apna kursi bachane ke liye rajnitik aisa khelta hai public koi achcha usko nahin karta hai Bihar mein Yogi bulldozer chalna chahie Bihar mein jitna apraadhi hai sabko kam tamam ho jana chahie tabhi Bihar ka Suraksha chalega is baat ke liye Bihar ho jaega Swarg apraadhi hata ki Bihar Swarg ban jaega khubsurat ho jaega Bihar isliye बार-बार request kar rahe hain ki Yogi bulldozer Bihar mein chalna chahie jitna Gunda Mafia sab hai sabke kam tamam ho jana chahie humko school milega public kabhi school milega aur public bhi chain ke nind kahin bhi a sakta
  • SHARWANKUMARSHARMA March 29, 2022

    namo
  • ranjeet kumar March 28, 2022

    jay sri ram🙏🙏🙏🙏
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
When Narendra Modi woke up at 5 am to make tea for everyone: A heartwarming Trinidad tale of 25 years ago

Media Coverage

When Narendra Modi woke up at 5 am to make tea for everyone: A heartwarming Trinidad tale of 25 years ago
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives in an accident in Sambhal, Uttar Pradesh
July 05, 2025
QuotePM announces ex-gratia from PMNRF

Prime Minister Shri Narendra Modi today condoled the loss of lives in an accident in Sambhal, Uttar Pradesh. He announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF for the next of kin of each deceased and Rs. 50,000 to the injured.

The PMO India handle in post on X said:

“Deeply saddened by the loss of lives in an accident in Sambhal, Uttar Pradesh. Condolences to those who have lost their loved ones in the mishap. May the injured recover soon.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi”