وزیر اعظم نے یوپی روزگار میلہ سے خطاب کیا

Published By : Admin | February 26, 2023 | 12:00 IST
’’آج کی تقرری 9 ہزار خاندانوں میں خوشیاں لائے گی اور یوپی میں سکیورٹی کے احساس میں اضافہ کرے گی‘‘
’’سیکورٹی اور روزگار کی مشترکہ قوت نے یوپی کی معیشت کو نئی تحریک دی ہے‘‘
’’2017 سے یوپی پولیس میں 1.5 لاکھ سے زیادہ نئی تقرریوں کے ساتھ، روزگار اور سیکورٹی دونوں میں بہتری آئی ہے‘‘
’’جب آپ پولیس سروس میں آتے ہیں، تو آپ کو ایک ’ڈنڈا‘ ملتا ہے، لیکن بھگوان نے آپ کو ایک دل بھی دیا ہے؛ آپ کو حساس ہونا پڑے گا اور سسٹم کو بھی حساس بنانا ہوگا‘‘
’’آپ لوگوں کی خدمت اور طاقت دونوں کے عکاس ہو سکتے ہیں‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اتر پردیش حکومت کے روزگار میلے سے خطاب کیا۔  میلے میں، یوپی پولیس میں سب انسپکٹرز اور ناگرک پولیس،  پلاٹون کمانڈروں اور فائر ڈپارٹمنٹ کے سیکنڈ آفیسرز کے مساوی عہدوں کے لیے براہ راست بھرتی کے تقرری نامے فراہم کیے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں تقریباً ہر ہفتے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں روزگار میلہ سے خطاب کرنے کا موقع مل رہا ہے اور ملک کو مسلسل بہت سے باصلاحیت نوجوان مل رہے ہیں جو سرکاری نظام میں نئی سوچ اور استعداد پیدا کریں گے۔

آج یوپی روزگار میلہ کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے 9 ہزار خاندانوں کو خوشی ملے گی اور اس سے اتر پردیش میں تحفظ کا احساس بڑھے گا کیونکہ نئی بھرتیوں سے ریاست میں پولیس فورس مضبوط ہوگی۔  وزیر اعظم نے کہا کہ 2017 سے یوپی پولیس میں 1.5 لاکھ سے زیادہ نئی تقرریوں کے ساتھ، موجودہ نظام کے تحت ملازمت اور سیکورٹی دونوں میں بہتری آئی ہے۔

جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ آج،  اتر پردیش اس کے امن و امان اور ترقی کے رجحان کے لیے پہچانا جاتا ہے، جو مافیا کی سابقہ تصویر اور امن و امان کی تباہ حال صورتحال سے بہت دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے روزگار، کاروبار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

ڈبل انجن والی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے،  وزیر اعظم نے نئے ہوائی اڈوں،  مال بردار راہداری،  نئے دفاعی راہداری،  نئے موبائل مینوفیکچرنگ یونٹس،  جدید آبی گزرگاہوں،  ایک نئے بنیادی ڈھانچے  کا ذکر کیا جو  روزگار کے غیر معمولی مواقع فراہم کر رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ یوپی میں سب سے زیادہ ایکسپریس وے ہیں اور شاہراہوں کو مسلسل فروغ دیا جا رہا ہے۔ یہ نہ صرف روزگار پیدا کررہے ہیں بلکہ ریاستوں میں مزید پروجیکٹوں کی راہ ہموار کررہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ریاست کی طرف سے سیاحت کو فروغ دینے سے روزگار میں اضافہ ہوا ہے۔ جناب مودی نے حالیہ گلوبل انوسٹر سمٹ میں پرجوش ردعمل کا بھی ذکر کیا اور اس پر بھی زور دیا کہ کس طرح اس سے ریاست میں روزگار میں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’’سیکورٹی اور روزگار کی مشترکہ قوت نے یوپی کی معیشت کو نئی جہت  دی ہے‘‘۔ انہوں نے مدرا اسکیم،  ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ اسکیم،  پھلتے پھولتے ایم ایس ایم ای اور متحرک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے تحت 10 لاکھ روپے تک کے ضمانت کے بغیر قرضوں کی مثال پیش کی ۔

نئے تقرریوں سے وزیر اعظم نے نئے چیلنجز اور ذمہ داریوں کے بارے میں بات کی اور ان سے کہا کہ وہ اپنے آپ میں آموزگار کو زندہ رکھیں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اپنی شخصیت کی نشوونما،  ترقی اور علم پر کام کرتے رہیں۔

وزہراعظم نے نئی بھرتی ہوئے والوں سے کہا کہ ’’جب آپ اس سروس میں  آتے ہیں تو آپ کو پولیس کی طرف سے ایک 'ڈنڈا' ملتا ہے، لیکن بھگوان نے آپ کو ایک دل بھی دیا ہے۔ اسی لیے آپ کو حساس بھی  ہونا چاہیے اور  نظام کو بھی حساس بنانا ہو گا‘‘۔ انہوں نے تربیت پر بھی  زور دیا جس سے اسمارٹ پولیسنگ کو فروغ دینے کےلیے سائبر کرائم، فورینسک سائنس، جیسے جدید شعبوں میں حساسیت میں بہتری آئے گی ۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ نئے بھرتی ہونے والوں پر سیکورٹی اور معاشرے کو سمت دینے دونوں کی ذمہ داری ہوگی۔  وزیر اعظم نے کہا ’’آپ لوگوں کی خدمت اور طاقت دونوں کے عکاس ہو سکتے ہیں‘‘۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi