PM urges IIT Guwahati to establish a Center for disaster management and risk reduction
NEP 2020 will establish India as a major global education destination: PM

نئی دلّی  ،  22ستمبر 2020 / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گوہاٹی کی آئی آئی ٹی کے تقسیم اسناد کے اجلاس سے خطاب کیا۔

ज्ञानम् विज्ञान सहितम् यत्  ज्ञात्वा मोक्ष्यसे अशुभात्। کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے اجاگر کیا کہ سائنس سمیت ہر طرح کی معلومات مسائل کو حل کرنے کا طریقہ ہے۔

انہوں نے فخر کا اظہار کیا کہ آئی آئی ٹیز جیسے ادارے کس طرح  آج فروغ پارہے ہیں اور کہا کہ خدمت کے لیے اختراع کی اس توانائی  نے ہمارے ملک کو ہزارہا برس سے زندہ رکھا ہواہے۔

وزیراعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے لیے تیار اور مستقبل کے لیے فٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے خواب اور خواہشات ہی ہیں، جو ہندوستان کے مستقبل کی تصویر بناتی ہیں۔ انہوں نے مسرت ظاہر کی کہ آئی آئی ٹی گوہاٹی نے پہلے ہی  اس سمت میں  کوشش کرنی شروع کردی ہے۔

وزیراعظم نے کورونا وبا کے دوران اکیڈمک کلاسیں منعقدکرنے نیز تحقیقی کام جاری رکھنے میں مشکلات کے باوجود ملک کو خودکفیل بنانے میں ادارے کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 اکیسویں صدی کی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ نیز یہ ہندوستان کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک عالمی لیڈر بنانے کے لیے بنائی گئی ہے۔جناب مودی نے کہا کہ  قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو کثیر رخی  زمروں اور مختلف کورسوں کو منتخب کرنے کی سہولت پیش کرتی ہے۔ نیز متعدد داخلے اور اخراج کے پوائنٹس کی اجازت دیتی ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ قومی تعلیمی پالیسی میں تحقیقی فنڈنگ سے متعلق  اور تمام زمروں کے لیے فنڈ فراہم کرنے والی تمام ایجنسیوں کے ساتھ بہتر رابطہ کرنے کے لیے ایک قومی تحقیقی فاؤنڈیشن کی تجویز بھی ہے، چاہے وہ سائنس ہو یا ہومنیٹیز۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی غیرملکی یونیورسٹیوں کو ہندوستان میں اپنے بیرون ملک کیمپس قائم کرنے کی بھی اجازت دیتی ہے، جس سے ہندوستانی طلبا کو عالمی  پیمانے پر معلومات حاصل کرنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ہندوستان کو دنیا کا ایک اہم تعلیمی منزل بنائے گی۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ ہندوستان کے ایکٹ ایسٹ پالیسی کے لیے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کا باب ہے۔  ان ممالک کے ساتھ تعلقات کی بنیادی وجہ ثقافت، کامرس، رابطہ اور صلاحیت رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ تعلیم ایک نیا میڈیم بننے جارہا ہے اور آئی آئی ٹی گوہاٹی اس کا اہم مرکز بن سکتا ہے۔ اس سے شمال مشرق کو ایک نئی شناخت ملے گی اور یہاں نئے مواقع بھی ابھر کر سامنے آئیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شمال مشرق میں نئے مواقع وضع کیے جارہے ہیں۔ کیونکہ سرکار خطے میں بنیادی ڈھانچے خاص طور پر ریلویز، شاہراہوں، ہوائی راستوں اور آبی راستوں  کی فروغ کے لیے بہت زیادہ زور ڈال رہی ہے۔

وزیراعظم نے ان 300 نوجوان طلبا کے لیے اظہار مسرت کیا، جنہیں اسناد تقسیم کے اجلاس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز کیا گیا۔ انہوں نے ان سے درخواست کی کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے اپنی تحقیق کو جاری رکھیں۔ انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ اس بارے میں سوچیں کہ ان کی تحقیق کس طرح اس خطے کی ترقیات کے امکانات سے منسلک کی جاسکتی ہے۔

وزیراعظم نے آئی آئی ٹی گوہاٹی پر زور دیا کہ وہ تباہ کاری کے انتظامیہ اور خطرے کو کم کرنے کےلیے ایک مرکز قائم کریں، تاکہ یہ مرکز خطے میں تباہ کاری کے ساتھ نمٹنے کے لیے مہارت فراہم کراسکے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

पूरा भाषण पढ़ने के लिए यहां क्लिक कीजिए

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.