وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹی آر اے آئی) کی سلور جوبلی تقریبات کے موقع پر ایک پروگرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس موقع کی یاد گار کے طور پر ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزراء جناب اشونی ویشنو، جناب دیو سنگھ چوہان اور جناب ایل مروگن اور ٹیلی کام اور نشریاتی شعبوں کے قائدین موجود تھے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ از خود تیار کردہ 5 جی ٹیسٹ بیڈ، جسے انہوں نے آج قوم کے نام وقف کیا ہے ، ٹیلی کام سیکٹر میں اہم اور جدید ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے آئی آئی ٹی سمیت اس پروجیکٹ سے جڑے سبھی لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا۔‘‘ ملک کا اپنا 5 جی معیار 5 جی آئی کی شکل میں قائم کیا گیا ہے، یہ ملک کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ یہ ملک کے دیہاتوں تک 5 جی ٹیکنالوجی فراہم کرانے میں بڑا کردار ادا کرے گا’’،
وزیر اعظم نے کہا کہ رابطہ کاری کے ذریعہ 21ویں صدی کے ہندوستان میں ترقی کی رفتار کا تعین کیا جائے گا۔ اس لیے کنیکٹیوٹی کو ہر سطح پر جدید بنانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 جی ٹیکنالوجی ملک کی طرز حکمرانی، زندگی میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی میں بھی مثبت تبدیلیاں لانے والی ہے۔ اس سے زراعت، صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچہ اور لاجسٹکس جیسے ہر شعبے میں ترقی کو فروغ ملے گا۔ اس سے مختلف طرح کی سہولیات میں بھی اضافہ ہوگا اور روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ5 جی کے تیزی سے متعارف کرانے کے لیے حکومت اور صنعتی برادری دونوں کی کوششوں کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے ٹیلی مواصلات کے شعبے کو ایک بہترین مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح خود انحصاری اور صحت مند مسابقت معاشرے اور معیشت میں کثیر جہتی پیدا کرتی ہے۔ 2جی دور کی مایوسی، مایوسی، بدعنوانی اور مفلوج پالیسی سے نکل کر ملک تیزی سے 3جی سے 4جی اور اب 5جی اور 6جی کی طرف بڑھ چلا ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر کیا کہ پچھلے 8 برسوں میں ٹیلی مواصلات کے شعبے میں رسائی، اصلاحات، ضابطہ کاری ، رد عمل اور انقلابی طرز فکر کی ‘پنچ امرت’ کے ساتھ نئی توانائی پیدا کی گئی۔ انہوں نے اس میں بہت اہم کردار ادا کرنے کا سہرا ٹی آر اے آئی کو دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب ملک الگ تھلگ رہتے ہوئے منصوبہ بندی کرنے کے دور سے آگے بڑھ رہا ہے اور ‘مکمل حکومتی طریقہ کار’ کے ساتھ آگے منزل کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ملک میں ٹیلی مواصلات کے دور دورے اور انٹرنیٹ صارفین کے لحاظ سے دنیا میں سب سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ اپنا دائرہ اثر وسیع کررہے ہیں ، اس پیش رفت میں ٹیلی کام سمیت کئی شعبوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پسماندہ ترین غریب خاندانوں تک موبائل کی رسائی ممکن بنانے کے لیے ملک میں ہی موبائل فون کی تیاری پر زور دیا گیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ موبائل مینوفیکچرنگ یونٹس تعداد میں 2 سے بڑھ کر 200 سے زائد ہو گئے۔
وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ آج ہندوستان ملک کے ہر گاؤں کو آپٹیکل فائبر سے جوڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014 سے پہلے ہندوستان میں 100 گاؤں پنچایتوں کو بھی آپٹیکل فائبر کنیکٹیویٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔ آج ہم نے براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کو تقریباً 1.75 لاکھ گرام پنچایتوں تک پہنچایا ہے۔ اس کی وجہ سے سیکڑوں سرکاری خدمات گاؤں تک پہنچ رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹی آر اے آئی جیسے ریگولیٹرز کے لیے بھرپور حکومتی طریقہ کار ’ اہم ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا۔ ‘‘آج ریگولیشن صرف ایک شعبے کی حدود تک محدود نہیں ہے۔ ٹیکنالوجی مختلف شعبوں کو باہم مربوط کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہر ایک فرد کو باہمی تعاون پر مبنی ضابطہ بندی کی ضرورت کا شدت کے ساتھ احساس ہے۔ اس بنا پر یہ ضروری ہوجاتا ہے کہ تمام ریگولیٹرز اکٹھے ہوں، مشترکہ پلیٹ فارم تیار کریں اور بہتر ہم آہنگی کے لیےتدابیر تلاش کریں"،
मुझे देश को अपना, खुद से निर्मित 5G Testbed राष्ट्र को समर्पित करने का अवसर मिला है।
— PMO India (@PMOIndia) May 17, 2022
ये टेलिकॉम सेक्टर में क्रिटिकल और आधुनिक टेक्नॉलॉजी की आत्मनिर्भरता की दिशा में भी एक अहम कदम है।
मैं इस प्रोजेक्ट से जुड़े सभी साथियों को, हमारे IITs को बहुत-बहुत बधाई देता हूं: PM
5Gi के रूप में जो देश का अपना 5G standard बनाया गया है, वो देश के लिए बहुत गर्व की बात है।
— PMO India (@PMOIndia) May 17, 2022
ये देश के गांवों में 5G टेक्नॉलॉजी पहुंचाने में बड़ी भूमिका निभाएगा: PM @narendramodi
21वीं सदी के भारत में कनेक्टिविटी, देश की प्रगति की गति को निर्धारित करेगी।
— PMO India (@PMOIndia) May 17, 2022
इसलिए हर स्तर पर कनेक्टिविटी को आधुनिक बनाना ही होगा: PM @narendramodi
5G टेक्नोलॉजी भी देश की गवर्नेंस में, ease of living, ease of doing business में सकारात्मक बदलाव लाने वाली है।
— PMO India (@PMOIndia) May 17, 2022
इससे खेती, स्वास्थ्य, शिक्षा, इंफ्रास्ट्रक्चर और logistics, हर सेक्टर में ग्रोथ को बल मिलेगा।
इससे सुविधा भी बढ़ेगी और रोज़गार के भी अनेक अवसर बनेंगे: PM @narendramodi
आत्मनिर्भरता और स्वस्थ स्पर्धा कैसे समाज में, अर्थव्यवस्था में multiplier effect पैदा करती है, इसका एक बेहतरीन उदाहरण हमारा टेलिकॉम सेक्टर है।
— PMO India (@PMOIndia) May 17, 2022
2G काल की निराशा, हताशा, करप्शन, पॉलिसी पैरालिसिस से बाहर निकलकर देश ने 3G से 4G और अब 5G और 6G की तरफ तेज़ी से कदम बढ़ाए हैं: PM
Silos वाली सोच से आगे निकलकर अब देश whole of the government approach के साथ आगे बढ़ रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) May 17, 2022
आज हम देश में tele-density और internet users के मामले में दुनिया में सबसे तेज़ी से expand हो रहे हैं तो उसमें टेलीकॉम समेत कई सेक्टर्स की भूमिका रही है: PM @narendramodi
मोबाइल गरीब से गरीब परिवार की भी पहुंच में हो, इसके लिए हमने देश में ही मोबाइल फोन की मैन्युफेक्चरिंग पर बल दिया।
— PMO India (@PMOIndia) May 17, 2022
परिणाम ये हुआ कि मोबाइल मैन्युफेक्चरिंग यूनिट्स 2 से बढ़कर 200 से अधिक हो गईं: PM @narendramodi
आज भारत देश के हर गांव तक ऑप्टिकल फाइबर से जोड़ने में जुटा है।
— PMO India (@PMOIndia) May 17, 2022
आपको भी पता है कि 2014 से पहले भारत में 100 ग्राम पंचायतें भी ऑप्टिकल फाइबर कनेक्टिविटी से नहीं जुड़ी थीं।
आज हम करीब-करीब पौने दो लाख ग्राम पंचायतों तक ब्रॉडबैंड कनेक्टिविटी पहुंचा चुके हैं: PM @narendramodi