وزیر اعظم  نے شری رام چندر مشن کے 75 سال  کی تکمیل کے موقع  سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا۔   وزیر اعظم نے  لوگوں کے درمیان معنویت، امن، صحت اور روحانی بہبود کو فروغ دینے کے لیے مشن  کے کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے یوگا کو مقبول بنانے کے لیے بھی مشن  کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی تیز رفتار اور تناؤ والی زندگی میں  جب کہ دنیا طرز زندگی سے متعلق بیماریوں اور وبا سے جوجھ رہی ہے، سہج مارگ، ہارٹ فل نیس اور یوگا دنیا کے لیے امید کی کرن کی طرح ہیں ۔

 

کورونا کی وبا سے بھارت کی لڑائی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے  کہا  کہ 130 کروڑ بھارتیوں کی حرکیت دنیا کے لیے ایک مثال بن گئی ہے۔ اس لڑائی میں گھریلو حکمت اور یوگا آیور وید نے  بڑا کردار ادا کیا ہے۔

 

جناب مودی  نے کہا کہ بھارت  عالمی فلاح  کو آگے  بڑھانے میں انسان مرکوز نظریہ رکھتا ہے۔ یہ انسان مرکوز نقطہ نظر فلاح، بہبود اور دولت کے صحت مند توازن پر مبنی ہے۔ گزشتہ چھ برسوں میں بھارت  نے دنیا کے سب سے بڑے عوامی فلاح و بہبود کے پروگرام شروع کیے ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد  غریبوں کو باوقار اور مواقع سے بھرپور زندگی مہیا کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عالم گیر حفظان صحت کی کوریج سے لے کر سماجی بہبود کی اسکیموں تک، دھویں سے پاک کچن سے لے کر بینکوں سے محروم طبقات کو بینکاری کی سہولت کی فراہمی تک، ٹیکنالوجی کی رسائی سے لے کر سب کے لیے رہائش تک ان عوامی فلاحی منصوبوں نے بہت سی زندگیاں بدلی ہیں۔

 

فلاح و بہبود پر بھارت کی توجہ پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  فلاح و بہبود کا بھارتی تصور محض ایک بیماری کے علاج تک محدود نہیں ہے بلکہ ملک نے احتیاطی حفظان صحت پر وسیع پیمانے پر کام کیا ہے ۔ جناب مودی نے بتایا کہ بھارت کی اہم صحت عامہ کی اسکیم آیوش مان بھارت کے مستفیدین کی تعداد امریکہ اور کئی یورپی ممالک کی آبادی سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی فلاحی اسکیم ہے۔ ادویات اور طبی سامان کی قیمتوں میں بہت تخفیف کی گئی ہے۔

 

وزیر اعظم  نے بتایا کہ بھارت کورونا وبا سے نمٹنے میں عالمی ٹیکہ کاری کے عمل میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ فلاح و بہبود کے لیے ہمارا وژن جتنا گھریلو ہے اتنا ہی عالمی بھی ہے۔ بھارت کے پاس صحت اور فلاح و بہبود کے میدان میں دنیا کو دینے کے لیے بہت کچھ ہے۔ انھوں نے لوگوں کو دعوت  دی کہ وہ بھارت کو روحانی اور تندرستی کی سیاحت کے میدان میں  یوگا اور آیوروید  کا مرکز بنائیں۔ ہمارا یوگا ااور آیوروید صحت مند سیارے کی تعمیر میں اہم کردار ادا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ انھیں دنیا کے سامنے اس زبان میں پیش کریں  جسے وہ سجھتے ہیں۔

 

جناب مودی  نے یوگا اور دھیان کی جانب بڑھتی ہوئی عالمی توجہ پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تناؤ اور ڈپریشن بڑھتا ہوا چیلنج  ہیں اور امید ظاہر کی کہ ہارٹ فل نیس پروگرام سے اس سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ بیماری سے پاک شہری اور ذہنی طور پر مضبوط شہری بھارت کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
In young children, mother tongue is the key to learning

Media Coverage

In young children, mother tongue is the key to learning
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،11 دسمبر 2024
December 11, 2024

PM Modi's Leadership Legacy of Strategic Achievements and Progress