Quoteعظیم روحانی گرو کے اعزاز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کیا
Quote’’ چیتنیا مہا پربھو کرشنا کے لیے محبت کی کسوٹی تھے ۔ انہوں نے روحانیت اور مراقبہ کو عوام کے لیے قابل رسائی بنایا ‘‘
Quote’’ بھکتی ایک عظیم فلسفہ ہے ، جو ہمیں ہمارے سادھوؤں نے دیا ہے۔ یہ مایوسی نہیں بلکہ امید اور خود اعتمادی ہے۔ بھکتی خوف نہیں، جوش ہے ‘‘
Quote’’ہمارے بھکتی مارگی سنتوں نے نہ صرف تحریک آزادی میں بلکہ ہر مشکل دور میں قوم کی رہنمائی میں انمول کردار ادا کیا ہے‘‘
Quoteہم قوم کو ’دیو‘ سمجھتے ہیں اور ’دیو سے دیش‘ کے ویژن کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں
Quote’’ کثرت میں وحدت کے بھارت کے منتر میں تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں ‘‘
Quote’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ بھارت کا روحانی عقیدہ ہے‘‘
Quote’’ بنگال روحانیت اور دانشوری سے مسلسل توانائی کا ذریعہ ہے ‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں سریلا پربھوپد جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر  ایک تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے آچاریہ سریلا پربھوپد کے مجسمے پر پھول  نذر کئے اور ان کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور ایک سکہ جاری کیا۔ گاوڑیا مشن کے بانی، آچاریہ سریلا پربھوپد نے وشنو عقیدے کے بنیادی اصولوں کے تحفظ اور  اس کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

 

|

 اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ بہت سارے عظیم سنتوں کی موجودگی سے بھارت منڈپم کی شان میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے  ۔ انہوں نے بتایا کہ عمارت کا تصور بھگوان بسویشور کے ’انوبھو منڈپ‘ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدیم بھارت میں  مباحثے کا مرکز تھا۔  انہوں نے بتایا کہ ’’  انوبھو منڈپ سماجی بہبود کے عقیدے اور قرارداد کی توانائی کا مرکز تھا ‘‘ ۔ سریلا پربھوپد جی کی 150ویں یوم پیدائش پر  ،   وزیر اعظم نے کہا کہ  ’’ آج اسی طرح کی توانائی بھارت منڈپم کے اندر دیکھی جا سکتی ہے۔ ‘‘  بھارت منڈپم کو بھارت کی جدید صلاحیتوں اور قدیم جڑوں کا مرکز بنانے پر حکومت کی توجہ کا اعادہ کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے یہاں حال ہی میں ختم ہونے والی  جی 20  چوٹی کانفرنس کا حوالہ دیا  ، جس میں نئے بھارت کے امکانات کی جھلک دکھائی دی تھی۔   جناب مودی نے کہا کہ آج، یہ مقام عالمی وشنو کنونشن کی میزبانی کر رہا ہے ۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے  یہ نئے بھارت کی تصویر پیش کرتا ہے، جو ترقی اور ورثے کا امتزاج ہے  ، جہاں جدیدیت کا خیر مقدم کیا جاتا ہے اور  یہ شناخت فخر کی بات ہے۔ وزیر اعظم نے اس عظیم موقع کا حصہ بننے کے لیے شکریہ ادا کیا اور بھگوان کرشن کے آگے سر جھکایا ۔ انہوں نے سریلا پربھوپد جی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اعزاز میں جاری کیے گئے ڈاک ٹکٹ اور یادگاری سکے کے لیے سب کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سریلا پربھوپد جی کی 150ویں سالگرہ ایودھیا دھام میں شری رام مندر کے تقدس کے تناظر میں منائی جا رہی ہے۔ لوگوں کے چہروں پر خوشی کو دیکھتے ہوئے  ، وزیر اعظم نے اس بڑے یگیہ کی تکمیل کا سہرا سنتوں کے آشیرواد کو دیا۔

وزیر اعظم نے  پر جوش عقیدت کی خوشی کا تجربہ  کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے چیتنیا مہا پربھو کے تعاون کو خراج تحسین پیش کیا۔  وزیر اعظم نے کہا کہ’’ چیتنیا مہا پربھو کرشنا کے لیے محبت کی کسوٹی تھے ۔ انہوں نے روحانیت اور مراقبہ کو عوام کے لیے قابل رسائی بنایا  ‘‘ ۔  وزیر اعظم مودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ چیتنیا مہا پربھو نے خوشی کے ذریعے خدا تک پہنچنے کا راستہ دکھایا۔ وزیر اعظم نے اپنے ذاتی تجربے کو یاد کیا  ، جب ان کی زندگی کے ایک مرحلے پر، انہوں نے محسوس کیا کہ مکمل طور پر بھکتی جینے کے باوجود ایک خلا ، ایک فاصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھجن کیرتن کی خوشی تھی  ، جس نے اس لمحے میں مکمل ڈوب جانے  کے قابل بنایا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ  ’’میں نے ذاتی طور پر چیتنیا پربھو کی روایت کی طاقت کو محسوس کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ  آج جب کیرتن چل رہا تھا   ،  تب ’ میں  وزیر اعظم کے طور پر نہیں بلکہ ایک عقیدت مند کے طور پر تالیاں بجا رہا تھا ‘ ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ ’’چیتنیا مہا پربھو نے کرشن لیلا کے گیت سازی کے ساتھ ساتھ زندگی کو سمجھنے کے لئے  ، ان کی اہمیت کو بھی  اجاگر کیا  ‘‘ ۔

 

|

’’ چیتنیا مہا پربھو جیسی شخصیات وقت کے ساتھ ساتھ کسی نہ کسی طریقے سے اپنے کام کا پرچار کرتی ہیں ،  ’’  وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سریلا پربھوپدا جی اس عقیدے کے مجسم تھے۔ انہوں نے کہا کہ سریلا پربھوپد جی کی زندگی نے ہمیں سکھایا کہ مراقبہ کے ساتھ کسی بھی چیز کو کیسے حاصل کیا جائے اور معنی سے لے کر ہر ایک کی بھلائی تک کا راستہ روشن کیا۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ سریلا پربھوپد جی نے سنسکرت، گرامر اور ویدوں کا علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 10 سال سے کم عمر میں گیتا کو دل سے یاد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سریلا پربھوپد جی نے فلکیاتی ریاضی میں سوریہ سدھانت گرنتھ کو بیان کیا اور سدھانت سرسوتی کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے 24 سال کی عمر میں ایک سنسکرت اسکول بھی کھولا۔ انہوں نے بتایا کہ سریلا پربھوپد جی نے 100 سے زیادہ کتابیں اور مضامین لکھے ہیں۔  وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایک طرح سے سریلا پربھوپد جی نے زندگی کے ساتھ گیان مارگ اور بھکتی مارگ (علم اور لگن کا راستہ) کے درمیان توازن پیدا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سریلا پربھوپد سوامی نے عدم تشدد اور محبت کے انسانی عزم کے وشنو بھاو ٔکو پروان چڑھانے کا کام کیا  ، جس کی گاندھی جی دعوت دیتے تھے۔

وزیر اعظم نے وشنو بھاؤ کے ساتھ گجرات کے تعلق پر زور دیا۔ انہوں نے گجرات میں بھگوان کرشن کی لیلا اور گجرات میں میرا بائی کے بھگوان میں  ڈوب جانے کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  انہوں  نے کرشنا اور چیتنیا مہا پربھو کی روایت کو میری زندگی کا فطری حصہ بنا دیا ہے۔

وزیر اعظم نے بھارت کے روحانی شعور کے بارے میں اپنے خیالات کا  اظہار کیا  ، جو انہوں نے 2016 ء میں گاوڑیا مشن کی صد سالہ تقریب میں پیش کیا تھا۔ انہوں نے جڑوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ کسی کی جڑوں سے دوری کا سب سے بڑا مظہر اپنی صلاحیتوں اور قوت کو بھول جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھکتی کی شاندار روایت کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ بھکتی، معقولیت اور جدیدیت کو متضاد سمجھتے ہیں۔ انہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ  ’’ بھکتی ایک عظیم فلسفہ ہے  ، جو ہمارے  سادھوؤں  نے  ہمیں دیا ہے۔ یہ مایوسی نہیں بلکہ امید اور خود اعتمادی ہے۔ بھکتی خوف نہیں ہے، جوش ہے ،  عقیدت مایوسی نہیں، امید اور اعتماد ہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ بھکتی  شکست نہیں ہے بلکہ اثرات کا ایک  عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھکتی میں خود پر فتح حاصل کرنا اور انسانیت کے لیے کام کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبے کی وجہ سے بھارت نے اپنی سرحدوں کی توسیع کے لیے کبھی دوسروں پر حملہ نہیں کیا۔ انہوں نے لوگوں کو بھکتی کی شان سے دوبارہ متعارف کرانے کے لئے سنتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’آج آزادی کے امرت کال میں، ملک  ’ غلامی کی ذہنیت سے آزادی ‘  کا عہد لے کر سنتوں کے عزم کو آگے بڑھا رہا ہے۔ ‘‘

 

|

وزیر اعظم مودی نے بھارت کے ثقافتی اور سماجی تانے بانے میں روحانی رہنماؤں کے نمایاں تعاون کی  ستائش کی۔ انہوں نے بھارت کی آزادی کی جدوجہد اور اس کے قومی اخلاق کی تشکیل میں  ، ان کے اہم کردار پر زور دیا۔ ‘‘   ہمارے بھکتی مارگی سنتوں نے نہ صرف تحریک آزادی میں بلکہ ہر مشکل مرحلے میں قوم کی رہنمائی میں انمول کردار ادا کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہنگامہ خیز تاریخ کے دوران، نامور سنتوں اور روحانی پیشوا مختلف صلاحیتوں میں قوم کو سمت فراہم کرنے کے لیے ابھرے ہیں ۔ ‘‘ انہوں نے قرون وسطی کے مشکل دور میں سنتوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی کہ حقیقی لگن صرف اپنے آپ کو حتمی طاقت کے حوالے کرنے میں مضمر ہے۔ صدیوں کی مشکلات کے  دوران ، انہوں نے قربانی اور استقامت کی خوبیوں کو برقرار رکھا، ہماری ثقافتی اقدار کی حفاظت کی۔  وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ ان کی تعلیمات نے ہمارے اندر یہ یقین بحال کر دیا ہے کہ جب سچائی کی تلاش میں سب کچھ قربان کر دیا جاتا ہے، تو باطل لازمی طور پر مٹ جاتا ہے اور سچائی غالب ہو جاتی ہے۔ اس لیے، سچائی کی جیت ناگزیر ہے - جیسا کہ ہم کہتے ہیں، ’ستیہ میو جیتے ‘ ۔

وزیر اعظم مودی نے یاد  دہانی کرائی کہ آزادی کی جدوجہد کے دوران، سوامی وویکانند اور سریلا پربھوپد جیسے روحانی بزرگوں نے عوام میں لامحدود توانائی  پیدا کی ، انہیں راست بازی کے راستے کی طرف رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی سبھاش اور مہامانا مالویہ جیسی شخصیات نے سریلا پربھوپد سے رہنمائی حاصل کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  ’’قربانی کے ذریعے برداشت کرنے اور لافانی رہنے کا اعتماد بھکتی یوگا کے مشق سے حاصل ہوتا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ’’ آج اسی اعتماد اور لگن کے ساتھ، لاکھوں بھارتیوں نے ہماری قوم کے لیے خوشحالی کے دور کا آغاز کرتے ہوئے، روحانی سفر کا آغاز کیا ہے۔ ہم قوم کو ’دیو‘ سمجھتے ہیں اور ’دیو سے دیش‘ کے ویژن کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’ ہم نے اپنی  طاقت اور  گونا گونیت کو بروئے کار لاتے ہوئے  ، ملک کے ہر کونے کو ترقی کے پاور ہاؤس میں تبدیل کیا ہے۔‘‘  وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ جیسا کہ شری کرشنا ہمیں سکھاتے ہیں -  ’میں تمام جانداروں کے دلوں میں بیٹھی ہوئی روح ہوں‘- اس اتحاد پر زور دیتے ہوئے  ، جو ہماری قوم کے تنوع میں ہے ،  تقسیم کو اس کے اندر کوئی جگہ نہیں ملتی ‘‘  ۔  وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’’  دنیا کے لیے، ایک قوم سیاسی نظریے کی نمائندگی کر سکتی ہے لیکن بھارت کے لیے  ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت ‘ ایک روحانی عقیدہ ہے ‘‘۔

 

|

سریلا پربھوپد جی کی زندگی کو  ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت ‘کی مثال قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ پوری میں پیدا ہوئے تھے ۔  انہوں نے جنوب کے رامانوج اچاریہ جی کی روایت میں تعلیم حاصل کی اور بنگال میں ، ان کی  خانقاہ   ، ان کے  روحانی سفر کا مرکز قائم کرتے ہوئے چیتنیا مہا پربھو کی روایت کو آگے بڑھایا    ۔  یہ کہتے ہوئے کہ ’’  بنگال روحانیت اور دانشوری  کا مسلسل توانائی کا ذریعہ ہے ‘‘ ، پی ایم مودی نے مزید کہا کہ بنگال کی سرزمین نے رام کرشن پرمہنس، سوامی وویکانند، سری اروبندو، گرو رابندر ناتھ ٹیگور اور راجہ رام موہن رائے جیسے سنت قوم  کو دیئے ہیں ۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی رفتار اور ترقی کا آج ہر جگہ  چرچہ ہو رہا ہے اور ہم جدید  بنیادی ڈھانچے اور ہائی ٹیک خدمات میں ترقی یافتہ ممالک کے برابر ہیں۔  ’’ ہم بہت سے شعبوں میں بڑے ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ رہے ہیں ‘‘  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیوں کو قائدانہ کردار میں دیکھا جا رہا ہے۔ پی ایم مودی نے مزید کہا کہ یوگا  ، دنیا کے ہر گھر تک پہنچ رہا ہے اور آیوروید اور نیچروپیتھی میں بھی اعتماد بڑھ رہا ہے۔ جناب مودی نے نقطہ نظر میں تبدیلی کا سہرا بھارت کے نوجوانوں کی توانائی کو دیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ علم اور تحقیق دونوں کو ساتھ لے کر چلیں۔  وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ ہماری نئی نسل اب اپنی ثقافت پر فخر  کرتی ہے  ‘‘ ۔  انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان روحانیت اور اسٹارٹ اپ دونوں کی اہمیت کو سمجھتا ہے اور دونوں  ہی میں صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، وزیر اعظم نے کہا کہ  کاشی اور ایودھیا جیسی یاتراؤں میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد دیکھی جا رہی ہے۔

بھارت کی نوجوان نسل کی بیداری  کو اجاگر کرتے ہوئے  ، وزیر اعظم نے کہا کہ کسی ملک کے لیے چندریان کی تعمیر اور چندر شیکھر مہادیو دھام کو روشن کرنا فطری بات ہے ،  ’’ جب نوجوان ملک کی قیادت کرتے ہیں، تو وہ چاند پر روور اتار سکتے ہیں  اور لینڈنگ اسپاٹ کو ’ شیو شکتی ‘  کا نام دے کر روایات کو پروان چڑھاتے ہیں ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ  اب وندے بھارت ٹرینیں بھی ملک میں چلیں گی اور ورنداون، متھرا اور ایودھیا کو بھی نئے سرے سے  دلکش بنایا  جائے گا ۔  وزیر اعظم نے  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نمامی گنگا اسکیم کے تحت  بنگال کے مایا پور میں گنگا گھاٹ کی تعمیر کے آغاز کے بارے میں بھی بتایا۔

 

|

خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی اور وراثت کے درمیان ہم آہنگی امرت کال کے 25 سال تک جاری رہے گی۔  وزیر اعظم نے کہا کہ ’’سنتوں کے آشیرواد سے، ہم ایک وکست بھارت  تعمیر کریں گے اور ہماری روحانیت  تمام انسانیت کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار کرے گی ۔

 

|

اس موقع پر مرکزی وزراء  جناب ارجن رام میگھوال اور محترمہ میناکشی لیکھی بھی موجود تھے۔

پس منظر

گاوڑیا مشن کے بانی، آچاریہ سریلا پربھوپد نے وشنو عقیدے کے بنیادی اصولوں کے تحفظ اور پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ گاوڑیا مشن نے سری چیتنیا مہا پربھو کی تعلیمات اور وشنو مت کے بھرپور روحانی ورثے کو پوری دنیا میں پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اسے ہرے کرشنا تحریک کا مرکز بنا دیا ہے۔

 

Click here to read full text speech

  • sanjvani amol rode January 12, 2025

    jay shrikrishna
  • sanjvani amol rode January 12, 2025

    jay ho
  • Pawan Jain April 13, 2024

    नमो नमो
  • Pradhuman Singh Tomar April 12, 2024

    BJP
  • Pradhuman Singh Tomar April 12, 2024

    BJP
  • Pradhuman Singh Tomar April 12, 2024

    BJP
  • Pradhuman Singh Tomar April 12, 2024

    BJP
  • Pradhuman Singh Tomar April 12, 2024

    BJP
  • Pradhuman Singh Tomar April 12, 2024

    BJP
  • Pradhuman Singh Tomar April 12, 2024

    BJP
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Global aerospace firms turn to India amid Western supply chain crisis

Media Coverage

Global aerospace firms turn to India amid Western supply chain crisis
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
The World This Week On India
February 18, 2025

This week, India reinforced its position as a formidable force on the world stage, making headway in artificial intelligence, energy security, space exploration, and defence. From shaping global AI ethics to securing strategic partnerships, every move reflects India's growing influence in global affairs.

And when it comes to diplomacy and negotiation, even world leaders acknowledge India's strength. Former U.S. President Donald Trump, known for his tough negotiating style, put it simply:

“[Narendra Modi] is a much tougher negotiator than me, and he is a much better negotiator than me. There’s not even a contest.”

With India actively shaping global conversations, let’s take a look at some of the biggest developments this week.

|

AI for All: India and France Lead a Global Movement

The future of AI isn’t just about technology—it’s about ethics and inclusivity. India and France co-hosted the Summit for Action on AI in Paris, where 60 countries backed a declaration calling for AI that is "open," "inclusive," and "ethical." As artificial intelligence becomes a geopolitical battleground, India is endorsing a balanced approach—one that ensures technological progress without compromising human values.

A Nuclear Future: India and France Strengthen Energy Security

In a world increasingly focused on clean energy, India is stepping up its nuclear power game. Prime Minister Narendra Modi and French President Emmanuel Macron affirmed their commitment to developing small modular nuclear reactors (SMRs), a paradigm shift in the transition to a low-carbon economy. With energy security at the heart of India’s strategy, this collaboration is a step toward long-term sustainability.

Gaganyaan: India’s Space Dream Inches Closer

India’s ambitions to send astronauts into space took a major leap forward as the budget for the Gaganyaan mission was raised to $2.32 billion. This is more than just a scientific milestone—it’s about proving that India is ready to stand alongside the world’s leading space powers. A successful human spaceflight will set the stage for future interplanetary missions, pushing India's space program to new frontiers.

India’s Semiconductor Push: Lam Research Bets Big

The semiconductor industry is the backbone of modern technology, and India wants a bigger share of the pie. US chip toolmaker Lam Research announced a $1 billion investment in India, signalling confidence in the country’s potential to become a global chip manufacturing hub. As major companies seek alternatives to traditional semiconductor strongholds like Taiwan, India is positioning itself as a serious contender in the global supply chain.

Defence Partnerships: A New Era in US-India Military Ties

The US and India are expanding their defence cooperation, with discussions of a future F-35 fighter jet deal on the horizon. The latest agreements also include increased US military sales to India, strengthening the strategic partnership between the two nations. Meanwhile, India is also deepening its energy cooperation with the US, securing new oil and gas import agreements that reinforce economic and security ties.

Energy Security: India Locks in LNG Supply from the UAE

With global energy markets facing volatility, India is taking steps to secure long-term energy stability. New multi-billion-dollar LNG agreements with ADNOC will provide India with a steady and reliable supply of natural gas, reducing its exposure to price fluctuations. As India moves toward a cleaner energy future, such partnerships are critical to maintaining energy security while keeping costs in check.

UAE Visa Waiver: A Boon for Indian Travelers

For Indians residing in Singapore, Japan, South Korea, Australia, New Zealand, and Canada, visiting the UAE just became a lot simpler. A new visa waiver, effective February 13, will save Dh750 per person and eliminate lengthy approval processes. This move makes travel to the UAE more accessible and strengthens business and cultural ties between the two countries.

A Gift of Friendship: Trump’s Gesture to Modi

During his visit to India, Donald Trump presented Prime Minister Modi with a personalized book chronicling their long-standing friendship. Beyond the usual diplomatic formalities, this exchange reflects the personal bonds that sometimes shape international relations as much as policies do.

Memory League Champion: India’s New Star of Mental Speed

India is making its mark in unexpected ways, too. Vishvaa Rajakumar, a 20-year-old Indian college student, stunned the world by memorizing 80 random numbers in just 13.5 seconds, winning the Memory League World Championship. His incredible feat underscores India’s growing reputation for mental agility and cognitive excellence on the global stage.

India isn’t just participating in global affairs—it’s shaping them. Whether it’s setting ethical AI standards, securing energy independence, leading in space exploration, or expanding defence partnerships, the country is making bold, strategic moves that solidify its role as a global leader.

As the world takes note of India’s rise, one thing is clear: this journey is just getting started.