وزیراعظم مودی کی مضبوط قیادت کی وجہ سے مینوفیکچرنگ کے شعبے کے مختلف امدادی اقدامات کی وجہ سے بھارتی معیشت تیزرفتاری کے ساتھ ترقی کررہی ہے، جاپان کے وزیراعظم کیشیدا کا بیان
ماروتی سوزوکی کی کامیابی بھارت- جاپان کے درمیان مضبوط شراکت داری کی ایک واضح علامت کی عکاسی ہے
گزشتہ آٹھ سال کے عرصے میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان تعلقات نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے
جب اس دوستی کے تعلق سے بات سامنے آتی ہے تو ہر ہندوستانی اپنے دوست سابق وزیراعظم آنجہانی شنزوآبے کو یقینی طور پر یاد رکھتا ہے
ہماری کوششیں ہمیشہ سنجیدہ رہی ہیں اور ہم جاپا ن کے تئیں احترام کرتے ہیں ، اسی لئے تقریباً 125 جاپانی کمپنیاں گجرات میں کام کررہی ہیں
سپلائی، مانگ اور ایکونظام کی مضبوطی کے ساتھ ای وی سیکٹر یقینی طور پر ترقی کے راستے پر گامزن ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں منعقد ہندوستان میں سوزوکی کے 40 سال کی یادگار کے موقع پر ایک پروگرام سے خطاب کیا۔ ہندوستان میں جاپان کے سفیر عالی جناب ستوشی سوزوکی، گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل، ممبر پارلیمنٹ جناب  سی آر پٹیل، ریاست کے وزیراعظم جناب جگدیش پانچل، سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سابق صدر جناب اوسوزوکی ، سوزوکی موٹر کارپوریشن کے صدر جناب ٹی سوزوکی اور ماروتی سوزوکی کے چیئرمین جناب آر ایل بھارگو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہر لال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب سے خطاب کیا اور جاپان کے وزیراعظم عالی جناب فومیو کیشیدا کی طرف سے ویڈیو پیغام کو بھی دکھایا گیا۔

جاپان کے وزیراعظم نے اس موقع کیلئے اپنی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مارورتی سوزوکی کی ترقی کی وجہ سے ہندوستان اور جاپان کے درمیان گزشتہ چار دہائیوں کے عرصے میں زبردست معاشی تعلقات قائم ہوئے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی مارکٹ کی صلاحیت کو تسلیم کرنے کیلئے سوزوکی کے مینجمنٹ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہو ں کہ ہمیں اس کامیابی کا سہرا ہندوستان کی عوام اور حکومت کی سمجھ اور حمایت کو دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیراعظم مودی کی مضبوط قیادت  کی وجہ سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لئے مختلف امدادی اقدامات کی وجہ سے ہندوستان کی معاشی ترقی مزید تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر کئی جاپانی کمپنیوں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سال کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا کیوں کہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان تعلقات  کے 70 سال پورے ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ میں نے یہ تہیہ کیا ہے کہ جاپان -ہندوستان کلیدی اور عالمی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے کوششیں کریں اور ایک آزاد اور کھلے ہند- بحرالکاہل کو تسلیم کریں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سوزوکی کارپوریشن  سے جڑے ہر ایک کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے کنبوں کے ساتھ سوزوکی کی وابستگی اب پچھلے 40 سال میں کافی مضبوط ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مارورتی – سوزوکی کی کامیابی ہندوستان اور جاپان کے درمیان مضبوط شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔ گزشتہ آٹھ سال کے عرصے میں دونوں ملکوں کے درمیان ان تعلقات نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔ آج گجرات ، مہاراشٹر میں بلیٹ ٹرین سے ، یوپی کے بنارس میں رودراکش سینٹر تک کئی ترقیاتی پروجیکٹ ہند-جاپان دوستی کی مثالیں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب اس دوستی کے تعلق سے بات سامنے آتی ہے تو ہر ہندوستانی اپنے دوست سابق وزیراعظم آنجہانی شنزو آبے کو یقینی طور پر یاد کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب شنزو آبے گجرات آئے تھے اور یہاں اپنا قیمتی وقت گزارا تھا تو گجرات کے عوام آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ آج وزیراعظم کیشیدا ان کوششوں کو آگے بڑھا رہے ہیں جو  انہوں نے ہمارے دوست ملکوں کو قریب لانے کے لئے  کی ہیں۔

وزیراعظم نے 13سال پہلے گجرات میں سوزوکی کی آمد کو یاد کیا اور حکمرانی کے ایک اچھے ماڈل کے طور پر خود پیش کرنے کیلئے گجرات کے اعتماد کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ گجرات نے سوزوکی کے ساتھ اپنے وعدے کو برقرار رکھا اور سوزوکی نے بھی گجرات کی خواہشات کو اسی وقار کے ساتھ برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گجرات دنیا میں چوٹی کے ایک آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر اُبھرا ہے۔ ان تعلقات  پر زور دیتے ہوئے جو گجرات اور جاپان کے درمیان قائم ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ یہ تعلقات سفارتی سمت سے کہیں زیادہ ہیں۔ مجھے یاد ہے جب 2009 میں درخشاں گجرات سمٹ شروع ہوئی تھی  تب سے جاپان ایک ساجھیدار ملک کی حیثیت سے اس کے ساتھ جڑ گیا تھا وزیراعظم نے گجرات میں ایک منی جاپان قائم کرنے کے اپنے عزم کو یاد کیا تاکہ جاپانی سرمایہ کار گجرات کو  اپنا ہی گھر سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی چھوٹے اقدامات اس خواب کو پورا کرنے کیلئے شروع کیے گئے ہیں جن میں کئی عالمی نوعیت کے گولف کورسز کی تشکیل جاپانی کھانوں  کے ساتھ ریستوراں اور جاپانی زبان کا فروغ کچھ اس طرح کی مثالیں شامل ہیں۔ ہماری کوششیں ہمیشہ سنجیدہ رہی ہیں اور ہمارا جاپان کے تئیں کافی احترام ہے۔ اسی لئے تقریباً 125 جاپانی کمپنیاں سوزوکی کے ساتھ گجرات میں کام کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ای ٹی آر احمد آباد میں ایک سپورٹ مرکز چلا رہی ہے جو کئی کمپنیوں کو پلگ اینڈ پلے سہولتیں فراہم کررہی ہیں۔ مینوفیکچرنگ کیلئے جاپان انڈیا انسٹی ٹیوٹ  بہت سے لوگوں کو تربیت دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے گجرات کی ترقی کے سفر ‘کیزن’ کی خدمات کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ  وزیراعظم کے دفتر پی ایم او اور دیگر محکموں میں بھی ان کی طرف سے کیزن کے مختلف پہلوؤں کو لاگو کیا گیا ہے۔

بجلی کی گاڑیوں کی ایک اہم خصوصیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان گاڑیوں میں آواز نہیں آتی  چاہے وہ ٹووہیلر ہوں یا چارپہیوں والی گاڑیاں، وہ کبھی  کسی طرح کا شور بھی نہیں کرتیں۔ بجلی کی گاڑیوں  کی آواز کا نہ آنا اس کی نہ صرف انجینئرنگ کا کمال ہے بلکہ ملک میں ایک خاموش انقلاب کا بھی آغاز ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ای وی ایکونظام مستحکم کرنے کی حکومت کی کوششوں کے حصے کے طور پر وزیراعظم نے کہا کہ مختلف ترغیبات الیکٹرک وہیکل  خریداروں کو فراہم کی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مختلف ترغیبات بجلی کی گاڑیاں خریدنے والوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔ حکومت نے بہت سے اقدامات کیے ہیں جن میں  انکم ٹیکس میں چھوٹ اور قرضوں کے عمل کو آسان بنانا شامل ہے ۔ سپلائی کو بڑھانے کیلئے آٹوموبائل اور آٹوموبائل کل پُرزے کی مینوفیکچرنگ میں پی ایل آئی اسکیموں کو متعارف کرانے کی غرض سے ایک تیز رفتار ڈھنگ سے کام بھی شروع کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ بنیادی ڈھانچے کی تیاری کیلئے پالیسی فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک بیٹری سوئپنگ پالیسی بھی 2022 کے مالی بجٹ میں شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی ہے کہ سپلائی مانگ اور ایکونظام کی مضبوطی کے ساتھ ای وی سیکٹر ترقی کی طرف جارہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان نے سی او پی 26  میں اعلان کیا ہے کہ  وہ 2030 تک غیرفوصل ذرائع سے اپنی نصب کی گئی بجلی کی صلاحیت کا 50 فیصد حاصل کرلے گی۔ ہم نے 2070 کے لئے ایک نیٹ زیرو ٹارگٹ طے کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ ماروتی سوزوکی بھی بایو فیول، ایتھنول آمیزش  اور ہائبرڈ ای وی ایس جیسی چیزوں پر بھی کام کررہی ہے۔ وزیراعظم نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ صحتمند مقابلے اور قدرتی  تدریس  کے لئے ایک بہتر ماحول پیدا کیا جائے، اس سے ملک اور کاروبار  دونو ں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا مقصد ہے کہ ہندوستان امرت کال کے اگلے 25 سال  میں اپنی توانائی کی ضرورتوں کیلئے آتم نربھر بنے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں توانائی کی کھپت کے ایک بڑے حصے کے طور پر اس سیکٹر میں اختراع اور کوششیں ترجیح پر مبنی ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہم اسے حاصل کرلیں گے۔

پس منظر

تقریب کے دوران وزیراعظم نے ہندوستان میں سوزوکی گروپ کے  دو کلیدی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جن میں گجرات کے ہنسل پور میں سوزوکی موٹر گجرات الیکٹرک وہیکل بیٹری مینوفیکچرنگ  کی فیسلٹی  اور ہریانہ کے کھرکھوڈا میں ماروتی سوزوکی کی آئندہ وہیکل مینوفیکچرنگ تنصیب شامل ہے۔

 

گجرات کے ہنسل پور میں سوزوکی موٹر گجرات الیکٹرک وہیکل بیٹری مینوفیکچرنگ تنصیب الیکٹرک گاڑیوں کیلئے جدید کیمسٹری سیل   بیٹریاں بنانے کی غرض سے 7300 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ قائم کی جائیں گی۔ ہریانہ کے کھرکھوڈا میں گاڑیاں بنانے والےکارخانے میں ہرسال دس لاکھ مسافر گاڑیاں بنانے کی صلاحیت ہوگی اور اسے دنیا میں ایک سب سے بڑی مسافر گاڑیاں بنانے والی تنصیب بنایا جائیگا۔ اس پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ 11000 کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ قائم کیا جائیگا۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”