’’ملک اس سال کے بجٹ کو 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک خوش آئند شروعات کے طور پر دیکھ رہا ہے‘‘
’’اس سال کا بجٹ خواتین کی زیر قیادت کی جانے والی ترقی کی کوششوں کو نئی رفتار دے گا‘‘
’’خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کے نتائج نظر آرہے ہیں اور ہم ملک کے عوام کی سماجی زندگی میں ایک انقلابی تبدیلی محسوس کر رہے ہیں‘‘
سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں آج لڑکیوں کے داخلے کی شرح 43 فیصد ہے جو کہ امریکہ، برطانیہ اور جرمنی جیسے ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے
’’وزیراعظم آواس نے خواتین کو گھر کے معاشی فیصلوں میں اپنی بات رکھنے کا نیا حوصلہ دیا ہے ‘‘
’’گزشتہ 9 برسوں کے دوران 7 کروڑ سے زیادہ خواتین نے خود امدادی گروپس میں شمولیت اختیار کی ہے‘‘
’’ہندوستان خواتین کے احترام اور مساوات کے احساس کی سطح کو بلند کرکے ہی آگے بڑھ سکتا ہے‘‘
وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا اختتام صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے یوم خواتین کے مضمون کا حوالہ دے کر کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے "خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے" کے موضوع پرمابعد بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے لیے آرا   اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے منعقد کیے گئے 12 مابعد بجٹ ویبنارز کے سلسلے کی یہ  11 ویں  کڑی ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ملک نے اس سال کے بجٹ کو 2047 تک  ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک خوش آئندشروعات کے طور پر دیکھا ہے۔‘‘بجٹ کو مستقبل کے امرت کال کے نقطہ نظر سے دیکھا اور پرکھا گیا ہے۔ یہ ملک کے لیے ایک اچھی علامت ہے کہ ملک کے شہری بھی اگلے 25 سالوں کو ان اہداف سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں’’۔

وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ گزشتہ 9  کے دوران ، ملک خواتین کی قیادت میں ترقی کے وژن کے ساتھ آگے بڑھا ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو  جاری رکھتے ہوئے کہا  کہ ہندوستان ان کوششوں کو عالمی سطح پر لے گیا ہے کیونکہ ہندوستان کی زیر صدارت جی- 20 اجلاس میں یہ حقیقت  نمایاں طور پر سامنے آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا بجٹ خواتین کی قیادت میں ترقی کے لئے  کی جانے والی  ان کوششوں کو نئی رفتار دے گا۔

وزیر اعظم نے ناری شکتی کی قوت ارادی، پختہ عزم ،  قوت تخیل، اہداف کے حصول  کے لیے کام کرنے کی صلاحیت اور انتہائی سخت محنت کو‘ماترو شکتی’  کی عکاسی کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خصوصیات اس صدی میں ہندوستان کی رفتار اور حدود  کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کے نتائج نظر آرہے ہیں اور ہم ملک کی سماجی زندگی میں انقلابی تبدیلی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کے مقابلے خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہائی سکول اور اس سے آگے تک تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کی تعداد گزشتہ 9-10 سالوں میں تین گنا بڑھ گئی ہے۔ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں لڑکیوں کا داخلہ آج 43 فیصد ہے، جو امریکہ، برطانیہ اور جرمنی جیسے ممالک کے مقابلے میں  زیادہ ہے۔ طب و صحت ، کھیل، کاروبار یا سیاست جیسے شعبوں میں خواتین کی نہ صرف شرکت بڑھی ہے بلکہ وہ  اگلی صفوں میں رہ کر  راستہ دکھا  رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے اس حقیقت پر بھی گفتگو کی کہ مدرا لون سے فائدہ اٹھانے والوں میں 70 فیصدخواتین ہیں۔ اسی طرح خواتین سوا ندھی  کے تحت  سود سے  مبرّا  قرضوں کو فروغ دینے کی اسکیموں اور مویشی پروری ، ماہی پروری، گاؤں کی صنعتوں، ایف پی اوز اور کھیلوں کو فروغ دینے والی اسکیموں سے فائدہ اٹھاتی ہیں۔

جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ہم کس طرح ملک کی نصف آبادی کی مدد سے ملک کو آگے لے جا سکتے ہیں اور کس طرح خواتین کی صلاحیت میں اضافہ کر سکتے ہیں اس کی عکاسی اس بجٹ میں نظر آتی ہے۔’’ انہوں نے مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹ اسکیم کا ذکر کیا جہاں خواتین کو 7.5 فیصد سود ملنا ہے۔ جناب مودی نے کہا ‘‘پی ایم آواس یوجنا کے تحت  80 ہزار کروڑ روپے کا مختص کیاجانا  بھی خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک قدم ہے کیونکہ 3 کروڑ گھروں میں سے زیادہ تر خواتین کے نام پر ہیں’’۔ وزیر اعظم نے ایسے منظر نامے میں پی ایم آواس کو بااختیار بنانے کے پہلو پر زور دیا جہاں روایتی طور پر خواتین کے نام پر کوئی جائیداد نہیں تھی۔ انہوں نے کہا ‘‘پی ایم آواس نے خواتین کو گھر کے معاشی فیصلوں میں  اپنی  آواز  شامل کرنے کا  نیا حوصلہ دیا ہے’’۔

وزیر اعظم نے خود امدادی گروپوں  (ایس ایچ جی)  کے درمیان نئے یونیکارن   پیدا کرنے کے لیے سیلف ہیلپ گروپس کو دیئے جانے والے تعاون کے اعلان کے بارے میں بتایا۔ وزیر اعظم نے بدلتے ہوئے منظرناموں کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے کے ملک کے وژن کی مضبوطی کو واضح کیا۔ آج 5 میں سے 1 غیر زراعتی   کاروبار ایک عورت چلا رہی ہے۔ پچھلے 9  برسوں کے دوران  7 کروڑ سے زیادہ خواتین خود امدادی گروپس میں  شمولیت اختیار کی  ہے۔ کاروبار کے میدان میں جو  قدرو قیمت انہوں نے حاصل کی ہے ، اس کو ان کے سرمائے کی ضرورت سے سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ ان سیلف ہیلپ گروپس نے 6.25 لاکھ کروڑ کے قرضے حاصل کئے ہیں۔

وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ یہ خواتین نہ صرف چھوٹے کاروباریوں بلکہ با صلاحیت وسیلے کے طور پر بھی اپنا  کردار ادا کر  رہی ہیں۔ انہوں نے بینک سکھی، کرشی سکھی اور پشو سکھی  پروگراموں کا ذکر کیا جو دیہات میں ترقی کی نئی منزلیں طے کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے امداد باہمی کے شعبے میں  رونما ہونے والی تبدیلیوں میں خواتین کے کردار پر بات کی۔ ‘‘آنے والے سالوں میں 2 لاکھ سے زیادہ کثیر المقاصد  امداد باہمی کے  ادارے ،ڈیری  سے متعلق  امداد باہمی کے ادارے  اور ماہی گیری سے متعلق  امداد باہمی کے  ادارے تشکیل دیئے جانے والے ہیں۔’’وزیر اعظم نے کہا ایک کروڑ کسانوں کو قدرتی کھیتی سے جوڑنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ خواتین کسان اور پروڈیوسر گروپ اس میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

جناب مودی نے شری انّ کے فروغ میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے کردار کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ شری انّ میں روایتی تجربہ رکھنے والی 1 کروڑ سے زیادہ قبائلی خواتین ان سیلف ہیلپ گروپس کا حصہ ہیں۔ ‘‘ہمیں شری انّ کی مارکیٹنگ سے متعلق مواقع کو اس سے تیار کردہ  ڈبہ بند کھانو ں  کے لیے استعمال کرنا ہے۔ کئی جگہوں پر، سرکاری تنظیمیں جنگل کی معمولی پیداوار کو پروسیس کرنے اور اسے مارکیٹ میں لانے میں مدد کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاآج، دور دراز کے علاقوں میں بہت سے سیلف ہیلپ گروپس بنائے گئے ہیں، ہمیں ا س پروگرام کو  وسیع سطح تک لے جانا چاہیے’’۔

ہنرمندی کی ترقی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس بجٹ میں متعارف کرائی گئی وشوکرما اسکیم ایک اہم کردار ادا کرے گی اور ایک پل کا کام کرے گی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اس کے  ذریعہ پیدا کئے گئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح، جی ای ایم  اور ای کامرس خواتین کے کاروبار کے مواقع کو بڑھانے کے وسیلے بن رہے ہیں، سیلف ہیلپ گروپس کو دی جانے والی تربیت میں نئی ٹیکنالوجیز کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا  پریاس  کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بیٹیوں کو قومی سلامتی کے کردار اور رافیل طیاروں کی پرواز میں دیکھا جا سکتا ہے اور جب وہ کاروباری بن کر فیصلے کرتی اور خطرات مول لیتی ہیں  تو ان کے بارے میں عوام کے خیالات  بدل جاتے ہے۔ انہوں نے پہلی بار ناگالینڈ میں دو خواتین ایم ایل ایز کے حالیہ انتخاب کا ذکر کیا، ان میں سے ایک نے وزیر کے طور پر بھی حلف لیا۔ "ہندوستان خواتین کے احترام اور مساوات کے احساس کی سطح کو بلند کرکے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔ میں آپ سب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ تمام خواتین ،بہنوں، بیٹیوں کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کرنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں۔

وزیر اعظم نے صدر محترمہ دروپدی مرمو کے اس مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی گفتگو کا اختتام کیا، جو انہوں نے خواتین کے عالمی دن پر لکھا تھا۔ صدر نے لکھا "یہ ہم پر منحصر ہے، ہم میں سے ہر ایک پر منحصر ہے، کہ  اس پیش رفت کو  تیزتر کیا جائے۔ اس لیے، آج، میں آپ میں سے ہر ایک سے گزارش کرنا چاہتی ہوں کہ اپنے آپ سے   ایک تبدیلی کے لیے عہد کریں، اپنے خاندان، محلے یا کام کی جگہ پر۔ کوئی بھی ایسی تبدیلی جو  ایک بیٹی  کے چہرے پر مسکراہٹ لائے، کوئی بھی تبدیلی جو اس کے زندگی میں آگے بڑھنے کے امکانات کو بہتر بنائے۔ . جیسا کہ میں نے پہلے کہا، سیدھی دل کی گہرائیوں سے کی جانے والی یہ ایک درخواست ہے ۔‘‘

 

 

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
25% of India under forest & tree cover: Government report

Media Coverage

25% of India under forest & tree cover: Government report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi