Quote’’زرعی بجٹ جو 2014 میں 25,000 کروڑ سے کم تھا آج اسے بڑھا کر 1,25,000 کروڑ روپےسے زیادہ کردیا گیا ہے‘‘
Quoteحالیہ سالوں میں ہر بجٹ کو گاؤں، غریب اور کسان کا بجٹ کہا گیا ہے
Quote’’حکومت کسانوں کے لیے گھریلو اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے لیے کام کر رہی ہے‘‘
Quoteزرعی شعبے کو فروغ دینے کے لیے بجٹ میں مسلسل مختلف فیصلے کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک ‘آتم نربھر’ بن سکے اور درآمدات کے لیے استعمال کی گئی رقم ہمارے کسانوں تک پہنچ سکے
Quoteزراعت کے شعبے سے متعلق چیلنجز کے خاتمے تک مکمل ترقیاتی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا
Quote’’ہندوستان آج 3000 سے زیادہ زرعی اسٹارٹ اپس کا مرکز بن گیا ہے جب کہ 9 سال پہلے کچھ بھی نہیں تھا‘‘
Quote’’ موٹے اناج کی بین الاقوامی شناخت ہندوستانی کسانوں کے لیے عالمی منڈی کے لئے راہیں کھول رہی ہیں‘‘
Quote’’ہندوستان کے امداد باہمی کے سیکٹر میں ایک نیا انقلاب برپا ہو رہا ہے‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ‘زراعت اور امداد باہمی سے متعلق ’ بجٹ کے بعد  ویبنار سے خطاب کیا۔  یہ  بجٹ کے بعد 12 ویبنارز کے سلسلے کا دوسرا ویبنار ہے جس کا اہتمام حکومت کی طرف سے کیاگیا تھا۔تاکہ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کی جاسکے۔

 اس موقع پر  ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس سال کے بجٹ کے ساتھ ساتھ گزشتہ 8-9 سالوں کے بجٹ میں زرعی شعبے   کو  دی گئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جناب مودی نے کہا کہ زرعی بجٹ جو 2014 میں 25 ہزار کروڑ سے  بھی کم تھا آج اسے بڑھا کر 1 لاکھ 25 ہزار کروڑ سے زیادہ کر دیا گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ  ‘‘حالیہ برسوں میں ہر بجٹ کو گاؤں ، غریب اور کسان کا بجٹ کہا گیا ہے’’، ۔

 اس  بات کا ذکر  کرتے ہوئے کہ ہندوستان کا زرعی شعبہ آزادی کے بعد سے طویل عرصے تک پریشان کن  رہا، وزیر اعظم نے خوراک کی یقینی فراہمی کے لئے دنیا کے بیرون ملکوں  پر ملک کے انحصار کو اجاگر کیا۔ اور اس کی وضاحت کی ۔انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح  کسانوں نے نہ صرف   ملک کو ’آتم نربھر‘ (خود کفیل) بنا کر صورت حال  کو تبدیل کیا ہے بلکہ ملک کو اناج برآمد کرنے کے قابل بھی  بنایا ہے۔ ‘‘آج ہندوستان کئی قسم کی زرعی مصنوعات برآمد کر رہا ہے’’۔  وزیر اعظم نے کسانوں کے لیے گھریلو اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے لیے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان  کا مقصد  چاول یا گیہوں تک محدود نہیں ہونا چاہئے۔بلکہ برآمدات یا خود کفالت کی طرف   توجہ دی جانی چاہئے۔ زرعی شعبے میں درآمدات پر  اجاگر کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے 2022-2021 میں دالوں کی درآمد کے لیے 17,000 کروڑ روپے، ویلیو ایڈڈ فوڈ پروڈکٹس کی درآمد کے لیے 25,000 کروڑ، اور خوردنی تیلوں کی درآمد پر 1.5 لاکھ کروڑ روپے کے اخراجات کی مثالیں  پیش کیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام زرعی درآمدات کا مجموعہ تقریباً 2 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ زرعی شعبے کو فروغ دینے کے لیے بجٹ میں مسلسل مختلف فیصلے کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک  خودکفیل بن جائے اور درآمدات کے لیے استعمال ہونے والی رقم ہمارے کسانوں تک پہنچ سکے۔ انہوں نے ایم ایس پی میں اضافہ، دالوں کی پیداوار کو فروغ دینے،  خوراک کو ڈبہ بند کرنے  کے پارکس کی تعداد میں اضافہ اور خوردنی تیل کے معاملے میں مکمل طور پر خود کفیل بننے کے مشن موڈ میں کام کرنے کی مثالیں بھی پیش کی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مکمل ترقی کا ہدف اس وقت تک حاصل نہیں کیا جا سکتا جب تک زراعت کے شعبے سے متعلق چیلنجز کا خاتمہ نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اختراعات اور سرمایہ کاری اس شعبے سے دوری بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے دیگر شعبوں کے مقابلے زراعت کے شعبے میں ہندوستان کے نوجوانوں کی شرکت کم ہے جو کہ فعال شرکت اور ترقی کے گواہ ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے اس سال کے بجٹ میں مختلف اعلانات کیے گئے ہیں۔ یو پی آئی کے کھلے پلیٹ فارم سے مشابہت پیدا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے زراعت کے شعبے میں ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے کے پلیٹ فارم کا ذکر کیا اور ایگری ٹیک ڈومینز میں سرمایہ کاری اور اختراع کے بے پناہ امکانات کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے لاجسٹکس کو بہتر بنانے، بڑی منڈیوں کو مزید قابل رسائی بنانے، ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرپ ایریگیشن کو فروغ دینے، میڈیکل لیبز کی طرح مٹی کی جانچ کی لیبز کی تنصیب جیسے مواقع کا ذکر کیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر بھی زور دیا کہ وہ حکومت اور کسان کے درمیان اپنی اختراعات کے بارے میں معلومات کا ایک پل بناتے ہوئے صحیح وقت پر صحیح مشورے کی فراہمی کے لیے کام کریں اور پالیسی سازی میں بھی مدد کریں۔ وزیر اعظم نے موسم کی تبدیلیوں کے بارے میں حقیقی وقت کی معلومات فراہم کرتے ہوئے فصل کے تخمینے کے لیے ڈرون کے استعمال پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس کے لیے ایکسلریٹر فنڈز متعارف کرانے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ حکومت نہ صرف ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بنا رہی ہے بلکہ فنڈنگ کے راستے بھی تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں اور نوجوان صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور اپنے مقاصد حاصل کریں۔ وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ ہندوستان آج 3000 سے زیادہ ایگری اسٹارٹ اپس کا مرکز ہے جب کہ 9 سال پہلے کچھ بھی نہیں تھا۔

وزیر اعظم نے موٹے  اناج کے بین الاقوامی سال کا ذکر تے ہوئے کہا کہ اس کی بین الاقوامی شناخت ہندوستانی کسانوں کے لیے عالمی منڈی میں ایک راہ ہموار کررہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا  ‘‘ملک نے اب اس بجٹ میں شری انّ کے طور پر موٹے اناج کی نشاندہی کی ہے’’، ۔ انہوں نے کہا کہ شری اّن کو ہمارے چھوٹے کسانوں کے فائدے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں اسٹارٹ اپس کی ترقی کے امکانات کو بڑھانے کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے۔

’’ہندوستان  میں  امداد باہمی کے  سیکٹر میں ایک نیا انقلاب برپا ہو رہا ہے‘‘، وزیر اعظم نے کہا کہ  یہ اب کچھ ریاستوں اور ملک کے کچھ خطوں تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال کے بجٹ میں کو امداد باہمی کے  سیکٹر کو ٹیکس سے متعلق راحت دی گئی ہے جس سے مینوفیکچرنگ میں مصروف نئی کوآپریٹو سوسائٹیوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹیز کی طرف سے 3 کروڑ روپے تک کی نقد رقم نکالنے پر ٹی ڈی ایس نہیں لگایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے 2017-2016 سے پہلے شوگر کوآپریٹو کی طرف سے کی گئی ادائیگی پر دی گئی ٹیکس چھوٹ کے اہم فیصلے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس سے شوگر کوآپریٹو کو 10,000 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیری اور ماہی پروری جیسے شعبے جن میں پہلے کوآپریٹیو نہیں تھے آج کسانوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ ماہی پروری میں ہمارے کسانوں کے لیے وسیع مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک میں مچھلی کی پیداوار میں گزشتہ 8-9 سالوں میں تقریباً 70 لاکھ میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ایک نئے ذیلی جزو کابھی ذکر کیا جس کا اعلان پی ایم متسیا سمپدا یوجنا کے تحت 6000 کروڑ کی لاگت سے کیا گیا ہے جو ماہی گیری کی ویلیو چین کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کو بھی فروغ دے گا۔

خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے پی ایم پرنم یوجنا اور گوبردھن یوجنا پر بات کی جہاں حکومت قدرتی کھیتی کو فروغ دینے اور کیمیکل پر مبنی کھیتی کو کم کرنے کی سمت کام کر رہی ہے۔

 

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

  • Reena chaurasia September 03, 2024

    जय श्री राम
  • jarbom mugli February 28, 2023

    jai shree ram
  • Raj kumar Das February 28, 2023

    प्रिय सांसद जी माननीय प्रधानमंत्री जी,अप्रैल,जून अगस्त में बनारस में G-20 के कई कार्यक्रम तय है,छावनी बड़े होटल्स का गढ़ है ज्यादातर विदेशी मेहमान छावनी कैन्टीनमेन्ट में ही रूकेंगे विकास की कई योजनायें बनी थी टेंडर प्रक्रिया भी चालु कर दी गई थी,अचानक छावनी चुनाव के गजट ने विकास के कार्य चुनाव आचार संहिता में अवरुद्ध हो गये, कृपया वाराणसी छावनी के चुनाव में फेरबदल का अविलंब निर्देश जारी करें।🙏🏻🙏🏻
  • गोलू पान्डेय February 27, 2023

    नमो नमो
  • Tribhuwan Kumar Tiwari February 25, 2023

    वंदेमातरम
  • CHANDRA KUMAR February 25, 2023

    बीजेपी और लोकसभा चुनाव 2024 वर्ष 2023 में 7 राज्यों में विधानसभा चुनाव होनेवाला है। बीजेपी को चुनाव में जीत सुनिश्चित करने के लिए कुछ विशेष कार्य करना चाहिए : 1. सबसे पहले शोर मचाइए, बीजेपी भारतीय नौजवानों को रोजगार देने के लिए जोर लगा दिया है। अब सभी युवाओं को रोजगार मिलेगा। 2. यूपीएससी और एसएससी में हाल ही में सरकारी पदों पर नियुक्ति हेतु परीक्षा के लिए ऑनलाइन एप्लीकेशन जमा लिया गया। आपको क्या लगता है, देश के सभी नागरिक को यह बात मालूम हुआ, की बीजेपी सरकार में भी नियुक्ति परीक्षा जारी है। थोड़ा सा विवाद पैदा कीजिए, यूपीएससी परीक्षा में आवेदन की तिथि बढ़ा दीजिए और 50 पद बढ़ा दीजिए। अंग्रेजी भाषा, सिर्फ इस वर्ष के लिए पूरी तरह से हटा दीजिए। फिर देखिए, पूरे देश को मालूम हो जायेगा की बीजेपी रोजगार दे रही है। एसएससी की नियुक्ति हेतु आवेदन की तिथि बढ़ा दीजिए, उम्र सीमा में छूट बढ़ा दीजिए, सामान्य जाति के युवाओं के लिए भी। इससे सामान्य जाति का युवा बीजेपी को वोट देगा। बाकी जाति के युवा को इससे नाराजगी भी नहीं होगी। 2. सभी विपक्षी दलों का कहना है, बीजेपी सरकारी कंपनी का निजीकरण करके पैसा कमा रही है। बीजेपी पूरा देश बेच देगा। अब बीजेपी को इस निजीकरण, देश बेचो कैंपेन को बंद करने के लिए, 100 सरकारी कंपनी बनाने का घोषणा कर देना चाहिए। 3. नई 100 सरकारी कंपनी का शिलान्यास, उन जिलों में करना चाहिए, जहां थोड़ा सा प्रयास करने मात्र से ही विधानसभा और लोकसभा सीट पर जीत मिल जाए। और आसपास के जिले के युवा को रोजगार मिलेगा तो आसपास के जिले में भी बीजेपी का मत प्रतिशत बढ़ेगा। 4. नई सरकारी कंपनी में नियुक्ति का कार्य सेंट्रल स्टाफ सिलेक्शन कमीशन को दे दिया जाए। 5. इस नई सरकारी कंपनी को अलग अलग क्षेत्र जैसे कृषि, बागवानी आदि में पोस्ट प्रोडक्शन क्वालिटी एन्हांसमेंट पर कार्य करके, सबसे अच्छा कृषि उत्पाद विकसित देशों के बाजारों तक पहुंचाने का कार्य करे। 6. इस नई सौ सरकारी कंपनी में निर्यात को बढ़ावा देने वाला उद्योग से जोड़ा जाए और नए उद्योग स्थापित किया जाए। 7. बीजेपी को चाहिए की नई सरकारी कंपनी बनाकर, रोजगार और बाजार को गतिशीलता प्रदान करके, भारतीय अर्थव्यवस्था को गति प्रदान करे। अंग्रेज केवल टैक्स लेकर भारतीय अर्थव्यवस्था को जोंक की तरह चूस लिया। अब केवल टैक्स नहीं लिया जाए। बल्कि भारत सरकार को अर्थव्यवस्था में सक्रियता पूर्वक भागीदारी निभाया जाए और चीन की तरह निर्यात केंद्रित उत्पाद बनाकर मुद्रा भंडार बढ़ाया जाए। 8. सीधे सब्सिडी देने में पैसा खर्च करने से अर्थव्यवस्था में डाला गया पैसा, विदेशी माल खरीदने में चला जाता है। इससे भारतीय अर्थव्यवस्था को ज्यादा लाभ नहीं होता है। अतः अब सभी प्रकार की सेवा, शुल्क सहित कर दिया जाए, लोकसभा चुनाव 2024 में जीत मिलने के बाद। 9. अभी तो बीजेपी को 100 नई सरकारी कंपनी खोलकर अधिक से अधिक संख्या में कम ग्रेड पे जैसे 1,2,3 पर नियुक्ति किया जाए। किस पद पर रोजगार दिए, यह मायने नहीं रखता है, कितना रोजगार दिए यह मायने रखता है। इसीलिए तो नीतीश कुमार ने बिहार में कम वेतन पर ज्यादा शिक्षक को नियुक्त कर रखा है, और लगातार चुनाव जीत रहा है। 10. माहौल बदलिए , चुनाव जीतिए।
  • Argha Pratim Roy February 25, 2023

    JAY HIND ⚔ JAY BHARAT 🇮🇳 ONE COUNTRY 🇮🇳 1⃣ NATION🛡 JAY HINDU 🙏 JAY HINDUSTAN ⚔️
  • Mahendar pareek February 25, 2023

    जय हिन्द वन्देमातरम हर हर महादेव राजस्थान के किसानों को बचाओ जय श्री राम 8209751809 हमको बिजनेस करना है
  • PRATAP SINGH February 25, 2023

    🙏🙏🙏 मनो नमो।
  • Karthkeyan February 25, 2023

    👌🙏
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Boost for Indian Army: MoD signs ₹2,500 crore contracts for Advanced Anti-Tank Systems & military vehicles

Media Coverage

Boost for Indian Army: MoD signs ₹2,500 crore contracts for Advanced Anti-Tank Systems & military vehicles
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM speaks with HM King Philippe of Belgium
March 27, 2025

The Prime Minister Shri Narendra Modi spoke with HM King Philippe of Belgium today. Shri Modi appreciated the recent Belgian Economic Mission to India led by HRH Princess Astrid. Both leaders discussed deepening the strong bilateral ties, boosting trade & investment, and advancing collaboration in innovation & sustainability.

In a post on X, he said:

“It was a pleasure to speak with HM King Philippe of Belgium. Appreciated the recent Belgian Economic Mission to India led by HRH Princess Astrid. We discussed deepening our strong bilateral ties, boosting trade & investment, and advancing collaboration in innovation & sustainability.

@MonarchieBe”