’’لچھت بورپھوکن کی زندگی حب الوطنی اور راشٹر شکتی کی ایک تحریک ہے‘‘
’’ڈبل انجن کی سرکارسب کا ساتھ، سب کا وکاس،سب کا وشواش اور سب کا پریاس‘‘ کے جذبے سے کام کررہی ہے
’’امرت سروور کا پروجیکٹ پوری طرح عوام کی شرکت پر مبنی ہے‘‘
’’شمال مشرق میں 2014 کے بعد سے مشکلات کم ہورہی ہیں اور ترقی میں اضافہ ہورہا ہے‘‘
’’2020 میں بوڈو معاہدے نے مستقل امن کے لیے دروازے کھول دیے ہیں‘‘
’’گزشتہ 8 سال کے دوران ہم نے امن اوربہترقانون و انتظام کے حالات کی وجہ سے شمال مشرق کے کئی علاقوں سے اے ایف ایس پی اےمنسوخ کردیا ہے‘‘
’’آسام اور میگھالیہ کے درمیان طے پایا گیا معاہدہ دیگر معاملات کی حوصلہ افزائی کرے گااور ساتھ ہی ساتھ یہ پورے خطے کی ترقی کی آرزوؤں کو جہت دے گا‘‘
’’ہمیں ترقی کے لیے ذہن سازی کرنی ہوگی، جو ہم سابقہ دہائیوں میں حاصل نہیں کرسکے‘‘

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے کربی آنگ لانگ ضلع میں دیپھو کے مقام پر امن، اتحاداورترقی سے متعلق خطاب کیا۔پروگرام کے دوران انہوں نے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیراعظم نے دیپھو میں مویشیوں کے کالج ،مغربی کربی آنگ لانگ نگ میں ڈگری کالج اور کولونگا ، مغربی کربی آنگ لانگ  میں زرعی کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ان پروجیکٹوں سے اس خطے میں ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے 2950 سے زیادہ امرت سروور پروجیکٹس کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ریاست تقریباً 1150 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے ان امرت سروور پروجیکٹس کو تیار کرے گا۔آسام کے گورنر جناب جگدیش مکھی اور وزیراعلیٰ ہیمنتا بسواسرما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کربی آنگ لانگ کے عوام کا اس بات کے لیے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پرجوش طریقے سے خیرمقدم کیا۔انہوں نے ایک ہی وقت میں آنے والے آزادی کا امرت مہوتسو اور آسام کے عظیم سپوت لچھت بورپھوکن کی 400ویںسالگرہ کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لچھت بورپھوکن کی زندگی حب الوطنی اور راشٹر شکتی کی ایک تحریک ہے اور میں کربی آنگ لانگ سے ملک کے اس عظیم ہیرو کو سلام کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈبل انجن کی سرکار سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواش اور سب کا پریاس کے جذبے کے ساتھ کام کررہی ہے اور آج اس عزم نے کربی آنگ لانگ کی اس سرزمیں کو دوبارہ مستحکم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سمجھوتے پر کام بہت تیزی سے جاری ہے، جس پر آسام کی تیز ترقی اور مستقل امن کے لیے دستخط کیے گئے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج 2600 سے زیادہ سروور کی تعمیر کی کام شروع ہورہا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ مکمل طور پر عوام کی شرکت پرمنحصرہے۔انہوں نے قبائلی طبقوں میں اس طرح کی سروور کی مالامال روایات کو تسلیم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تالاب نہ صرف گاوؤں کے لیے پانی کا ذخیرہ کریں گےبلکہ آمدنی کا وسیلہ بھی بنیں گے۔

وزیراعظم نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ 2014 کے بعد سے شمال مشرقی خطے میں مشکلات کم ہورہی ہے اور ترقی میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جب کوئی بھی آسام کے قبائلی علاقوں میں آتاہے یا شمال مشرق کی دوسری ریاستوں میں جاتا ہے تو وہ بدلتی ہوئی صورت حال کی تعریف ہی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے امن اور ترقی کے عمل میں کربی آنگ لانگ کی کئی تنظیموں کی پچھلے سال کی شمولیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں بوڈو معاہدے نے مستقل امن کے لیے دروازے بھی کھول دیے ہیں۔اسی طرح وزیراعظم نے کہا کہ تری پورہ میں بھی این آئی ایف ٹی نے امن کی جانب قدم بڑھایا ہےاور ڈھائی دہائی پرانے گروریانگ کو حل کرلیا گیا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ طویل عرصے سے شمال مشرق کی کئی ریاستوں میں مسلح افواج کے خصوصی اختیارات والا قانون اے ایف ایس پی اے نافذ تھا البتہ گزشتہ 8 سال کے دوران ہم نے مستقل امن اور بہتر قانون وانتظام کی صورت حال قائم ہونے کی وجہ سے شمال مشرق کے کئی علاقوں سے اے ایف ایس پی اے کو ہٹادیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سرحدی مسائل کا حل سب کا ساتھ سب کا وکاس کے جذبے سے تلاش کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آسام اور میگھالیہ کے درمیان طے پائے گئے معاہدے سے دیگر معاملات کو حوصلہ ملے گااور اس پورے خطے کی ترقیاتی آرزوؤں کو جہت دے گا۔

قبائلی طبقوں کی مالامال ثقافتی وراثت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی معاشرے کی ثقافت، اس کی زبان، کھانا،فن،دستکاری یہ سبھی بھارت کی مالا مال وراثت ہے۔ آسام اس لحاظ سے زیادہ خوش حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ثقافتی وراثت ہندوستان کو جوڑتی ہے اور ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے جذبے کو مستحکم کرتی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آزادی کے امرت کال میں کربی آنگ لانگ امن اور ترقی کے نئے مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے۔اب یہاں سے ہم پیچھے مڑکر نہیں دیکھیں گے۔ آئندہ چند سالوں میں ہم مل کر ترقی کے لیے آگے بڑھیں گے جو اس سے قبل دہائیوں میں ہم حاصل نہیں کرسکے تھے۔ وزیراعظم نے خدمت ، جذبے اور جانفشانی کے ساتھ مرکز کی اسکیموں کو نافذ کرنے کے لیے خطے کی دیگر ریاستی سرکاروں اور آسام سرکار کی بھی ستائش کی۔انہوں نے اس بات کے لیے شکریہ ادا کیا کہ ایک بڑی تعداد میں خواتین آگے آرہی ہیں۔انہوں نے اس بات کو دوہرایا کہ حکومت کے تمام اقدامات میں خواتین کے وقار، ان کی زندگی کو آسان بنانے اور انہیں اوپر اٹھانے پر مسلسل توجہ مرکوزرہے گی۔

وزیراعظم نے آسام کے عوام کو یہ یقین دلاتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ وہ ان کی جانب سے ملنے والی محبت اور شفقت سود سمیت واپس کریں گے اور اپنے آپ کو اس خطے کی ترقی کے لیے وقف کردیں گے۔

6 کربی ملیٹنٹ تنظیموں کے ساتھ بھارت سرکار اور آسام سرکار کی جانب سے تصفیہ کے مفاہمت نامے پرحالیہ دستخط وزیراعظم کا اس خطے کی ترقی اور امن کے لیے  نہ ڈگمگانے والا عزم ایک مثال ہے۔تصفیہ کے اس مفاہمت نامے نے اس خطہ میں امن کے ایک نئے دورکا آغاز کردیا ہے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.