Quoteیہ سمٹ ہندوستان-جرمنی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے: وزیراعظم
Quoteہندوستان-جرمنی اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کے 25 سال مکمل ہونے کے پیش نظر 2024 ایک تاریخی سال: وزیراعظم
Quoteجرمنی کی ’’فوکس آن انڈیا‘‘ دستاویز اس بات کی عکاس ہے کہ دنیا ہندوستان کی اسٹرٹیجک اہمیت کو تسلیم کر رہی ہے: وزیراعظم
Quoteہندوستان نے موبائل اور الیکٹرانکس کی تیاری میں اہم ترقی کی ہے: وزیراعظم
Quoteہندوستان فزیکل، سماجی اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے: وزیراعظم
Quoteہندوستان کی متحرکیت اور جرمنی کی درستگی کے درمیان شراکت داری کی وزیراعظم کی اپیل

بائیس نومبر 2024 کو وزیراعظم نریندر مودی نے جرمنی کے شہر اسٹٹگارٹ میں نیوز 9 گلوبل سمٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم  جناب مودی نے کہا کہ یہ سمٹ ہندوستان-جرمنی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا ’’میں خوش ہوں کہ بھارت کا ایک میڈیا گروپ آج کے معلوماتی دور میں جرمنی اور جرمن عوام سے جڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ بھارتی عوام کو جرمنی اور جرمن عوام کو سمجھنے کا موقع فراہم کرے گا۔‘‘

وزیراعظم نے کہا کہ یہ سمٹ بھارت کے ٹی وی 9 کے زیرِ اہتمام جرمنی میں ایف اے یو اسٹٹگارٹ اور بادن ورٹمبرگ کے اشتراک سے منعقد کی جا تی ہے۔ سمٹ کا موضوع ’’ہندوستان-جرمنی: پائیدار ترقی کے لئے ایک نقشہ راہ‘‘ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان ذمہ دار شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ دو دنوں میں شرکاء نے اقتصادی مسائل اور کھیلوں و تفریحی شعبوں سے متعلق موضوعات پر مفید تبادلہ خیال کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی وسعت کو ظاہر کرتا ہے۔

 

|

وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے جرمنی کو بھارت کے اہم شراکت داروں میں شمار کرتے ہوئے بھارت کے لیے یورپ کی اسٹرٹیجک اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر جغرافیائی سیاسی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2024 کا سال ہندوستان-جرمنی اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کا 25واں سال ہے، جو اسے ایک تاریخی سال بناتا ہے۔ وزیر اعظم نے چانسلر شولز کے بھارت کے تیسرے  دورے اور دہلی میں 12 سال بعد جرمن کاروباریوں کی  ایشیا-پیسیفک کانفرنس کا انعقاد جیسے اہم ایونٹس کا ذکر کیا۔ جرمنی نے ’’فوکس آن انڈیا‘‘ دستاویز اور ’’بھارت کے لئے ہنر افرادی قوت کی حکمت عملی‘‘ جاری کی ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری  25 سال پرانی ہے،  تاہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کئی صدیوں سے موجود ہیں۔ خاص طور پر ایک جرمن شخص نے یورپ کی پہلی سنسکرت گرامر کی کتابیں تیار کیں  اور جرمن تاجروں نے یورپ میں تمل اور تیلگو پرنٹنگ متعارف کرائی۔ وزیراعظم نے کہا ’’آج، تقریباً 3 لاکھ بھارتی جرمنی میں مقیم ہیں، جن میں 50  ہزار بھارتی طالب علم ہیں۔ بھارت میں 1800 سے زائد جرمن کمپنیاں ہیں جنہوں نے پچھلے تین چار سال میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت تقریباً 34 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے  اور یہ شراکت داری مستحکم ہونے کے ساتھ آنے والے سالوں میں مزید بڑھنے کی توقع ہے۔‘‘

 

|

وزیراعظم نے بھارت کو دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بڑی معیشت کے طور پر اجاگر کیا، جس کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک نے ترقی کے لیے شراکت داری کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ جرمنی کی ’’فوکس آن انڈیا‘‘ دستاویز اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ دنیا ہندوستان کی اسٹرٹیجک اہمیت کو تسلیم کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ یہ تبدیلی بھارت کی پچھلے دہائی میں کی گئی اصلاحات کی بدولت آئی ہے، جنہوں نے کاروباری حالات کو بہتر بنایا، افسر شاہی کو کم کیا اور مختلف شعبوں میں پالیسیوں کو جدید بنایا۔ ان اصلاحات میں جی ایس ٹی کے ذریعے ٹیکس کے نظام کو آسان  کرنا، 30  ہزار سے زائد قواعد و ضوابط کا خاتمہ اور بینک کاری نظام کو مستحکم کرنا شامل ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کوششوں نے بھارت کی آئندہ ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے  اور جرمنی اس سفر میں ایک اہم شراکت دار رہا ہے۔

 

|

وزیراعظم نے بھارت کو  مال سازی کا عالمی مرکز  بننے کی طرف پیش رفت پر بھی زور دیا  اور اس کا موازنہ جرمنی کی مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ میں ترقی سے کیا۔ ’’میک ان انڈیا‘‘  مہم کے تحت حکومت مینوفیکچررز کو پیداوار سے منسلک مراعات دے رہی ہے۔ بھارت نے موبائل اور الیکٹرانکس کی تیاری میں اہم ترقی کی ہے اور  وہ دنیا کا سب سے بڑا ٹو وہیلر پروڈیوسر بن چکا ہے  اور اسٹیل اور سیمنٹ کا دوسرا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ بھارت اس وقت چار وہیلر کی تیاری میں بھی چوتھا سب سے بڑا ملک ہے  اور اس کی سیمی کنڈکٹر صنعت عالمی سطح پر کامیابی کے لیے تیار ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں حکومتی پالیسیوں کی بدولت انفراسٹرکچر کی ترقی، لاجسٹک لاگت میں کمی، کاروبار کے عمل کو آسان بنانے اور مستحکم حکمرانی کے ساتھ یہ پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔ بھارت فزیکل، سماجی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس کی جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کا عالمی سطح پر اثر ہو رہا ہے۔ بھارت اب دنیا کا سب سے منفرد ڈیجیٹل عوامی انفراسٹرکچر رکھتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جرمن کمپنیوں کو بھارت میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کی ترغیب دی اور جن کمپنیوں نے ابھی تک بھارت میں قدم نہیں رکھا ہے، انہیں بھارت کے مارکیٹ میں قدم رکھنے کی دعوت دی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ بھارت کی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کا بہترین وقت ہے ، انہوں نے  ہندوستان کی متحرکیت اور جرمنی کی درستگی، انجینئرنگ اور اختراع کے درمیان شراکت داری کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا اختتام اس بات پر کیا کہ ہندوستان ایک قدیم تہذیب ہے جو ہمیشہ عالمی شراکت داری کو خوش آمدید کہتا ہے اور سب کو دنیا کے روشن مستقبل کی تعمیر میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہے۔

 

Click here to read full text speech

  • Yash Wilankar January 30, 2025

    Namo 🙏
  • Vivek Kumar Gupta January 22, 2025

    नमो ..🙏🙏🙏🙏🙏
  • Vivek Kumar Gupta January 22, 2025

    नमो ...........................🙏🙏🙏🙏🙏
  • Rakesh Kumar January 12, 2025

    PUTTULAL 9873814383JILPILBHIT
  • கார்த்திக் January 01, 2025

    🏵️🏵️🏵️🏵️🏵️🏵️🏵️🏵️🏵️🏵️🏵️🏵️🏵️🏵️🏵️ 🙏🏾Wishing All a very Happy New Year 🙏 🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
  • ram Sagar pandey December 09, 2024

    🌹🙏🏻🌹जय श्रीराम🙏💐🌹जय श्रीकृष्णा राधे राधे 🌹🙏🏻🌹जय माता दी 🚩🙏🙏🌹🌹🙏🙏🌹🌹🌹🙏🏻🌹जय श्रीराम🙏💐🌹जय श्रीकृष्णा राधे राधे 🌹🙏🏻🌹जय श्रीराम 🙏💐🌹
  • கார்த்திக் December 08, 2024

    🌺ஜெய் ஸ்ரீ ராம்🌺जय श्री राम🌺જય શ્રી રામ🌹 🌺ಜೈ ಶ್ರೀ ರಾಮ್🌺ଜୟ ଶ୍ରୀ ରାମ🌺Jai Shri Ram 🌹🌹 🌺জয় শ্ৰী ৰাম🌺ജയ് ശ്രീറാം 🌺 జై శ్రీ రామ్ 🌹🌸
  • VASIM SHAIKH December 08, 2024

    jai ho
  • VASIM SHAIKH December 08, 2024

    jay hind
  • VASIM SHAIKH December 08, 2024

    jai hind
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian toy industry on a strong growthtrajectory; exports rise 40%, imports drop 79% in 5 years: Report

Media Coverage

Indian toy industry on a strong growthtrajectory; exports rise 40%, imports drop 79% in 5 years: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM chairs a High-Level Meeting to review Ayush Sector
February 27, 2025
QuotePM undertakes comprehensive review of the Ayush sector and emphasizes the need for strategic interventions to harness its full potential
QuotePM discusses increasing acceptance of Ayush worldwide and its potential to drive sustainable development
QuotePM reiterates government’s commitment to strengthen the Ayush sector through policy support, research, and innovation
QuotePM emphasises the need to promote holistic and integrated health and standard protocols on Yoga, Naturopathy and Pharmacy Sector

Prime Minister Shri Narendra Modi chaired a high-level meeting at 7 Lok Kalyan Marg to review the Ayush sector, underscoring its vital role in holistic wellbeing and healthcare, preserving traditional knowledge, and contributing to the nation’s wellness ecosystem.

Since the creation of the Ministry of Ayush in 2014, Prime Minister has envisioned a clear roadmap for its growth, recognizing its vast potential. In a comprehensive review of the sector’s progress, the Prime Minister emphasized the need for strategic interventions to harness its full potential. The review focused on streamlining initiatives, optimizing resources, and charting a visionary path to elevate Ayush’s global presence.

During the review, the Prime Minister emphasized the sector’s significant contributions, including its role in promoting preventive healthcare, boosting rural economies through medicinal plant cultivation, and enhancing India’s global standing as a leader in traditional medicine. He highlighted the sector’s resilience and growth, noting its increasing acceptance worldwide and its potential to drive sustainable development and employment generation.

Prime Minister reiterated that the government is committed to strengthening the Ayush sector through policy support, research, and innovation. He also emphasised the need to promote holistic and integrated health and standard protocols on Yoga, Naturopathy and Pharmacy Sector.

Prime Minister emphasized that transparency must remain the bedrock of all operations within the Government across sectors. He directed all stakeholders to uphold the highest standards of integrity, ensuring that their work is guided solely by the rule of law and for the public good.

The Ayush sector has rapidly evolved into a driving force in India's healthcare landscape, achieving significant milestones in education, research, public health, international collaboration, trade, digitalization, and global expansion. Through the efforts of the government, the sector has witnessed several key achievements, about which the Prime Minister was briefed during the meeting.

• Ayush sector demonstrated exponential economic growth, with the manufacturing market size surging from USD 2.85 billion in 2014 to USD 23 billion in 2023.

•India has established itself as a global leader in evidence-based traditional medicine, with the Ayush Research Portal now hosting over 43,000 studies.

• Research publications in the last 10 years exceed the publications of the previous 60 years.

• Ayush Visa to further boost medical tourism, attracting international patients seeking holistic healthcare solutions.

• The Ayush sector has witnessed significant breakthroughs through collaborations with premier institutions at national and international levels.

• The strengthening of infrastructure and a renewed focus on the integration of artificial intelligence under Ayush Grid.

• Digital technologies to be leveraged for promotion of Yoga.

• iGot platform to host more holistic Y-Break Yoga like content

• Establishing the WHO Global Traditional Medicine Centre in Jamnagar, Gujarat is a landmark achievement, reinforcing India's leadership in traditional medicine.

• Inclusion of traditional medicine in the World Health Organization’s International Classification of Diseases (ICD)-11.

• National Ayush Mission has been pivotal in expanding the sector’s infrastructure and accessibility.

• More than 24.52 Cr people participated in 2024, International Day of Yoga (IDY) which has now become a global phenomenon.

• 10th Year of International Day of Yoga (IDY) 2025 to be a significant milestone with more participation of people across the globe.

The meeting was attended by Union Health Minister Shri Jagat Prakash Nadda, Minister of State (IC), Ministry of Ayush and Minister of State, Ministry of Health & Family Welfare, Shri Prataprao Jadhav, Principal Secretary to PM Dr. P. K. Mishra, Principal Secretary-2 to PM Shri Shaktikanta Das, Advisor to PM Shri Amit Khare and senior officials.