امرت کال میں ایک ترقی یافتہ ملک کی تعمیر کے ہندوستان کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے میں ہندوستان کی لیبر فورس کا بہت بڑا کردار ہے
ہندوستان کو ایک بار پھر تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں سے ایک بنانے کا سہرا ہمارے کارکنوں کو جاتا ہے
گزشتہ آٹھ سالوں میں حکومت نے غلامی کے دور کے اور غلام ذہنیت کی عکاسی کرنے والے قوانین کو ختم کرنے کا اقدام کیا ہے
وزارت محنت امرت کال میں سال 2047 کے لیے اپنا وژن تیار کر رہی ہے
لچکدار کام کی جگہیں، گھر سے کام کرنے والا ماحولیاتی نظام، اور لچکدار کام کے اوقات مستقبل کی ضرورت ہیں
ہم لچکدار کام کی جگہوں جیسے نظام کو خواتین لیبر فورس کی شمولیت کے مواقع کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں
عمارت اور تعمیراتی کارکنوں کے لیے ’محصول‘ کا مکمل استعمال ضروری ہے۔ ریاستوں کے ذریعہ 38000 کروڑ روپے سے زیادہ کا استعمال نہیں کیا گیا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے وزرائے محنت کی قومی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزرا جناب بھوپیندر یادو اور رامیشور تیلی اور ریاستوں کے وزرائے محنت بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے بھگوان تروپتی بالاجی کے سامنے سجدہ ریز ہو کر اپنے خطاب کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ امرت کال میں ایک ترقی یافتہ ملک کی تعمیر کے ہندوستان کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے میں ہندوستان کی لیبر فورس کا بہت بڑا کردار ہے اور اس سوچ کے ساتھ ملک منظم اور غیر منظم شعبے کے کروڑوں مزدوروں کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے پردھان منتری شرم-یوگی ماندھن یوجنا، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا جیسی حکومت کی طرف سے کی جانے والی مختلف کوششوں کو دہرایا جنھوں نے کارکنوں کو ایک قسم کا تحفظ فراہم کیا ہے۔ ان اسکیموں نے مزدوروں کو ان کی محنت اور شراکت کے اعتراف کا یقین دلایا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ، ”ایمرجنسی کریڈٹ گارنٹی اسکیم نے، ایک تحقیق کے مطابق، وبائی امراض کے دوران 1.5 کروڑ نوکریوں کو بچایا۔“ انھوں نے مزید کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ جس طرح ملک نے اپنے محنت کشوں کا ان کی ضرورت کے وقت ساتھ دیا، اسی طرح محنت کشوں نے اس وبا سے صحت یاب ہونے کے لیے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندوستان ایک بار پھر دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بن گیا ہے، اس کا بہت سا سہرا ہمارے کارکنوں کو جاتا ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ ای-شرم پورٹل لیبر فورس کو سماجی تحفظ کے دائرے میں لانے کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔ صرف ایک سال میں 400 علاقوں کے تقریباً 28 کروڑ کارکنان پورٹل پر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ اس سے خاص طور پر تعمیراتی کارکنوں، مہاجر مزدوروں اور گھریلو ملازمین کو فائدہ پہنچا ہے۔ انھوں نے تمام وزرا سے ریاستی پورٹل کو ای شرم پورٹل کے ساتھ مربوط کرنے کی درخواست کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں حکومت نے غلامی کے دور کے ایسے قوانین کو ختم کرنے کا اقدام کیا ہے جو غلامانہ ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ”ملک اب بدل رہا ہے، اصلاحات کر رہا ہے، ایسے لیبر قوانین کو آسان بنا رہا ہے۔“، وزیر اعظم نے کہا۔ ”اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، 29 لیبر قوانین کو 4 سادہ لیبر ضابطوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے“۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ کم از کم اجرت، ملازمت کی حفاظت، سماجی تحفظ، اور صحت کی حفاظت کے ذریعے کارکنوں کو با اختیار بنانے کو یقینی بنائے گا۔

وزیر اعظم نے بدلتے ہوئے منظر نامے کے مطابق تبدیلی کی ضرورت کو دہرایا۔ انھوں نے فوری فیصلے کرنے ان پر تیزی سے عمل درآمد کرنے کے ذریعہ چوتھے صنعتی انقلاب سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ پلیٹ فارم اور آزاد معیشت کے نظام اور آن لائن سہولیات کی روشنی میں وزیر اعظم نے کام کی ابھرتی ہوئی جہتوں کے تئیں باخبر رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا، ”اس علاقے میں صحیح پالیسیاں اور کوششیں ہندوستان کو عالمی رہنما بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔“

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک کی وزارت محنت امرت کال میں سال 2047 کے لیے اپنا وژن تیار کر رہی ہے۔ اس بات کو دہراتے ہوئے کہ مستقبل کو لچکدار کام کی جگہوں، گھر سے کام کرنے والے ماحولیاتی نظام، اور لچکدار کام کے اوقات کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہم لچکدار کام کی جگہوں جیسے نظام کو خواتین لیبر فورس کی شمولیت کے مواقع کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے اپنے خطاب کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انھوں نے ملک کی خواتین کی طاقت کی بھرپور شرکت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا، ”خواتین کی طاقت کا صحیح استعمال کرکے، ہندوستان اپنے مقاصد کو تیزی سے حاصل کر سکتا ہے۔“ وزیر اعظم نے اس سمت میں سوچنے کی ضرورت پر بھی زور دیا کہ ملک میں نئے ابھرتے ہوئے شعبوں میں خواتین کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستان کی آبادیاتی تقسیم پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 21ویں صدی میں ہندوستان کی کامیابی اس بات پر منحصر ہوگی کہ اسے کس حد تک استعمال کیا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ، ”ہم ایک اعلیٰ معیار کی ہنر مند افرادی قوت بنا کر عالمی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔“ وزیر اعظم نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہندوستان دنیا کے کئی ممالک کے ساتھ ہجرت اور نقل و حرکت کی شراکت داری کے معاہدوں پر دستخط کر رہا ہے اور ملک کی تمام ریاستوں کو تاکید کی کہ وہ ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ”ہمیں اپنی کوششوں کو بڑھانا ہوگا، ایک دوسرے سے سیکھنا ہوگا“، انھوں نے کہا۔

وزیر اعظم نے سب کو اس حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے کہ ہمارے عمارت اور تعمیراتی کارکن ہماری افرادی قوت کا لازمی حصہ ہیں، اس موقع پر موجود ہر فرد سے درخواست کی کہ وہ ان کے لیے لگائے گئے ’محصول‘ کا بھرپور استعمال کریں۔ ”مجھے بتایا گیا ہے کہ اس محصول میں سے تقریباً 38,000 کروڑ روپے ابھی تک ریاستوں کے ذریعہ استعمال نہیں کیے گئے ہیں“، وزیر اعظم نے کہا۔ انھوں نے ہر ایک کو تاکید کی کہ وہ اس بات پر توجہ دیں کہ آیوشمان بھارت اسکیم کے ساتھ ESIC کس طرح زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا اختتام سب کو یقین دلاتے ہوئے کیا کہ ہماری یہ اجتماعی کوششیں ملک کی حقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

پس منظر

اس دو روزہ کانفرنس کا اہتمام مرکزی وزارت محنت اور روزگار کے ذریعے 25 سے 26 اگست 2022 کو تروپتی، آندھرا پردیش میں کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس کوآپریٹو فیڈرلزم کے جذبے کے تحت بلائی جا رہی ہے تاکہ مزدوروں سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اس سے مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان بہتر پالیسیاں بنانے اور کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے اسکیموں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے میں مزید ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

اس کانفرنس کے چار موضوعاتی اجلاس ہوں گے: سماجی تحفظ کو عالمگیر بنانے کے مد نظر لاگو کی جا رہی سوشل سیکورٹی کی اسکیموں کے لیے ای-شرم پورٹل کو مربوط کرنا؛ ریاستی حکومتوں کے ذریعے چلائے جا رہے ای ایس آئی اسپتالوں اور پی ایم جے اے وائی کے ساتھ انضمام کے ذریعے طبی نگہداشت  کو بہتر کرنے کے لیے سواستھ سے سمردھی؛  چار لیبر قوانین کے تحت ضابطوں کی تشکیل اور ان کے نفاذ کے لیے طریقہ کار؛ کام کے منصفانہ اور مساوی حالات، آزاد معیشت کا نظام اور پلیٹ فارم کے کارکنوں سمیت تمام کارکنوں کو سماجی تحفظ، کام کی جگہ پر جنسی مساوات وغیرہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے وژن شرمیو جیتے @2047۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles passing away of former Prime Minister Dr. Manmohan Singh
December 26, 2024
India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji: PM
He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years: PM
As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives: PM

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the passing away of former Prime Minister, Dr. Manmohan Singh. "India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji," Shri Modi stated. Prime Minister, Shri Narendra Modi remarked that Dr. Manmohan Singh rose from humble origins to become a respected economist. As our Prime Minister, Dr. Manmohan Singh made extensive efforts to improve people’s lives.

The Prime Minister posted on X:

India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji. Rising from humble origins, he rose to become a respected economist. He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years. His interventions in Parliament were also insightful. As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives.

“Dr. Manmohan Singh Ji and I interacted regularly when he was PM and I was the CM of Gujarat. We would have extensive deliberations on various subjects relating to governance. His wisdom and humility were always visible.

In this hour of grief, my thoughts are with the family of Dr. Manmohan Singh Ji, his friends and countless admirers. Om Shanti."