وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج خصوصی اجلاس کے دوران سینٹرل ہال میں اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔
وزیر اعظم نے گنیش چترتھی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے خطاب کا آغاز کیا۔ انہوں نے آج کے اس موقع کونمایاں کیا جب ایوان کی کارروائی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں شروع ہو گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ہم ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے عزم اور ارادے کے ساتھ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف گامزن ہو رہے ہیں۔‘‘
پارلیمنٹ کی عمارت اور سنٹرل ہال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس کی متاثر کن تاریخ کا ذکر کیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ابتدائی سالوں میں عمارت کا یہ حصہ ایک قسم کی لائبریری کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔ انہوں نے یاد کیا کہ یہ وہ جگہ تھی جہاں آزادی کے وقت آئین نے شکل اختیار کی تھی اور اقتدار کی منتقلی ہوئی تھی۔ انہوں نے یاد کیا کہ اس سینٹرل ہال میں ہندوستان کا قومی پرچم اور قومی ترانہ کو اختیار کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 1952 کے بعد دنیا بھر سے تقریباً 41 سربراہان مملکت اور حکومتوں نے سنٹرل ہال میں ہندوستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کے مختلف صدور نے سنٹرل ہال سے 86 مرتبہ خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا نے گزشتہ سات دہائیوں میں تقریباً چار ہزار قانون منظور کئے ہیں۔ انہوں نے مشترکہ اجلاس کے طریقہ کار کے ذریعے منظور ہونے والے قوانین کے بارے میں بھی گفتگو کی اوراس سلسلے میں جہیز کی روک تھام کے ایکٹ، بینکنگ سروس کمیشن بل دہشت گردی سے لڑنے کے قوانین کا ذکر کیا۔ انہوں نے تین طلاق پر پابندی کے قانون کا بھی ذکر کیا۔ جناب مودی نے خواجہ سراؤں اور دیویانگوں کے لیے قوانین پر روشنی ڈالی۔
آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے میں عوامی نمائندوں کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بڑے فخر کے ساتھ اس بات پر زور دیا کہ ہمارے بزرگوں کے ذریعہ ہمیں فراہم کردہ آئین اب جموں و کشمیر میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ جناب مودی نے تبصرہ کیا ’’آج جموں و کشمیر امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اب یہاں کے لوگ مزید مواقع کو اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے‘‘۔
یوم آزادی 2023 کے دوران لال قلعہ سے اپنے خطاب کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اب صحیح وقت ہے اور یہ ایک نئے شعور کے ساتھ ہندوستان کے دوبارہ ابھرنے کو اجاگر کرتا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا ، ’’بھارت توانائی سے بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جدید شعور ہر شہری کو لگن اور محنت کے ساتھ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے قابل بنائے گا۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان کو یقینی طور پر منتخب کردہ راستے پر چلنے کا انعام ملے گا۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا، تیز ترقی کی شرح کے ساتھ تیز تر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ سب سے اوپر کی پانچ معیشتوں میں ہندوستان کی شمولیت کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا اور ہندوستان کو سب سے اوپر کی تین معیشتوں میں شامل ہونے کا مکمل یقین ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے بینکنگ سیکٹر کی مضبوطی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہندوستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، یو پی آئی اور ڈیجیٹل اسٹیکس کے لیے دنیا کی دلچسپی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دنیا کے لیے حیران کن،پر کشش اور قبولیت کا معاملہ ہے۔
وزیر اعظم نے موجودہ دور کی اہمیت کو اجاگر کیا جب ہندوستانی امنگیں ہزار سالوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جس کی خواہشات کو ہزار سالوں سے جکڑ کر رکھا گیا تھا ، اب انتظار کرنے کو تیار نہیں ہے وہ خواہشات کے ساتھ آگے بڑھنا اور نئے اہداف طے کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی امنگوں کے درمیان نئے قوانین بنانا اور فرسودہ قوانین سے جان چھڑانا ارکان پارلیمنٹ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ہر شہری کی توقع ہے اور ہر ارکان پارلیمنٹ کا یقین ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ تمام قوانین، مباحثے اور پیغامات ہندوستانی امنگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ ’’پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی ہر اصلاح کے لیے ہندوستانی امنگوں کی جڑوں کو سب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہیے۔‘‘
وزیراعظم نے سوال کیا کہ کیا چھوٹے کینوس پر بڑی پینٹنگ بنائی جا سکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ اپنی سوچ کے کینوس کو وسیع کیے بغیر ہم اپنے خوابوں کا عظیم ہندوستان نہیں بنا سکتے۔ ہندوستان کے عظیم ورثے کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہماری سوچ اس عظیم وراثت سے جڑ جائے تو ہم اس عظیم ہندوستان کی تصویر بنا سکتے ہیں۔ ، جناب مودی نے کہا کہ ’’ہندوستان کو ایک بڑے کینوس پر کام کرنا ہوگا۔ چھوٹی چھوٹی چیزوں میں الجھنے کا وقت گزر گیا ہے‘‘۔
انہوں نے آتم نربھر بھارت کی تشکیل کی اولین اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی خدشے کو ٹالتے ہوئے دنیا ہندوستان کے آتم نربھر ماڈل کی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع، مینوفیکچرنگ، توانائی اور خوردنی تیل کے شعبے میں کون خود انحصار نہیں ہونا چاہے گا اور اس کے حصول میں پارٹی سیاست کو رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔
مینوفیکچرنگ کے شعبے میں نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے ہندوستان کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ’زیرو ڈیفیکٹ، زیرو ایفیکٹ‘ کے ماڈل پر روشنی ڈالی، جہاں ہندوستانی مصنوعات کو کسی بھی قسم کی خرابی سے پاک ہونا چاہیے اور مینوفیکچرنگ کے عمل کا ماحول پر کوئی اثر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے زرعی، ڈیزائنر، سافٹ ویئر، دستکاری وغیرہ جیسی مصنوعات کے لیے ہندوستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نئے عالمی معیارات قائم کرنے کے مقصد سے آگے بڑھنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا ’’ ہرکسی کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ ہماری مصنوعات نہ صرف ہمارے گاؤں میں بہترین ہوں گی، بلکہ شہر، اضلاع اور ریاستوں بلکہ دنیا میں سب سے بہترین ہوں۔‘‘
وزیر اعظم نے نئی تعلیمی پالیسی کے کھلے پن کا ذکر کیا اور کہا کہ اسے عالمی سطح پر قبول کیا گیا ہے۔ قدیم نالندہ یونیورسٹی کی تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے جسے جی20 سمٹ کے دوران نمائش کے لیے رکھا گیا تھا، وزیر اعظم نے بتایا کہ غیر ملکی معززین کے لیے یہ سمجھنا ناقابل یقین بات ہے کہ یہ ادارہ 1500 سال پہلے ہندوستان میں کام کرتا تھا۔ جناب مودی نے مزید کہا، ’’ہمیں اس سے تحریک حاصل کرنی چاہیے اور موجودہ دور میں اپنے اہداف کو حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔‘‘
ملک کے نوجوانوں کی طرف سے کھیلوں کی بڑھتی ہوئی کامیابی کو چھوتے ہوئے، وزیر اعظم نے درجے کے 2 اور درجے کے 3 شہروں میں کھیلوں کے ماحول کے عروج کا ذکرکیا۔ جناب مودی نے کہا ’’یہ قوم کا عہد ہونا چاہئے کہ ہر کھیل کے پوڈیم پر ہمارا ترنگا ہونا چاہئے‘‘۔انہوں نے عام شہریوں کے معیار زندگی کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے معیار پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے نوجوان آبادی والے ملک ہونے کی اہمیت کو بھی نمایاں کیا اور کہا کہ ہم ایک ایسا منظر نامہ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہندوستان کے نوجوان ہمیشہ سب سے آگے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر مہارت کی ضروریات کی نقشہ سازی کے بعد نوجوانوں میں ہنرمندی کی ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے 150 نرسنگ کالج کھولنے کے حالیہ اقدام کا ذکر کیا جو ہندوستان کے نوجوانوں کو صحت کے پیشہ ور افراد کی عالمی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تیار کرے گا۔
درست وقت پر درست فیصلے لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’’فیصلہ سازی میں تاخیر نہیں کی جا سکتی‘‘ اور اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی نمائندے سیاسی فائدے یا نقصان کے پابند نہیں ہوسکتے۔ ملک کے شمسی توانائی کے شعبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ اب ملک کے توانائی کے بحران سے بچنے کی ضمانت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مشن ہائیڈروجن، سیمی کنڈکٹر مشن اور جل جیون مشن پر بھی بات کی اور کہا کہ یہ ایک بہتر مستقبل کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ ہندوستانی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ تک رسائی اور مسابقتی رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے لاگت کو کم کرنے اور اسے ہر شہری کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے ملک کے لاجسٹک سیکٹر کو ترقی دینے پر زور دیا۔ علم اور اختراع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے تحقیق اور اختراع سے متعلق قانون کا ذکر کیا جو حال ہی میں منظور کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چندریان کی کامیابی سے پیدا ہونے والی رفتار اور کشش کو ضائع نہیں کیا جانا چاہئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’’سماجی انصاف ہماری بنیادی شرط ہے‘‘ اور کہا کہ سماجی انصاف پر بحث بہت محدود ہوچکی ہے اور اس پر جامع نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف میں محروم طبقات کو کنیکٹیویٹی، صاف پانی، بجلی، طبی علاج اور دیگر بنیادی سہولیات سے بااختیار بنانا شامل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ترقی میں عدم توازن سماجی انصاف کے بھی خلاف ہے اور ملک کے مشرقی حصے کی پسماندگی کا ذکر کیا۔ جناب مودی نے کہا ’’اپنے مشرقی حصے کو مضبوط کرکے ہمیں وہاں سماجی انصاف کی طاقت فراہم کرنی ہوگی‘‘۔ انہوں نے خواہش مند اضلاع کی اسکیم کا ذکر کیا جس نے متوازن ترقی کو آگے بڑھایا ہے۔ اس اسکیم کو 500 بلاکوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے تبصرہ کیا کہ ’’ پوری دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے‘‘ اور کہا کہ سرد جنگ کے دور میں ہندوستان کو غیر جانبدار ملک سمجھا جاتا تھا لیکن آج ہندوستان کو 'وشوا مترا' کے نام سے جانا جاتا ہے جہاں ہندوستان دوستانہ تعلقات کے لیے دیگر ممالک تک پہنچ رہا ہے۔ تعلقات جبکہ وہ ہندوستان میں ایک دوست کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایسی خارجہ پالیسی کا فائدہ اٹھا رہا ہے کیونکہ ملک ، دنیا کے لیے ایک مستحکم سپلائی چین کے طور پر ابھرا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ جی20 چوٹی کانفرنس عالمی جنوب کی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک ذریعہ ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والی نسلیں اس اہم کامیابی پر بے حد فخر محسوس کریں گی۔ جناب مودی نے مزید کہا ’’جی 20 سربراہی اجلاس کے ذریعے لگائے گئے بیج دنیا کے لیے اعتماد کے ایک بڑے برگد کے درخت میں تبدیل ہو جائیں گے‘‘ ۔ وزیر اعظم نے بائیو فیول الائنس کا ذکر کیا جسے جی 20 سربراہی اجلاس میں باقاعدہ شکل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی قیادت میں عالمی سطح پر بائیو فیول کی ایک بہت بڑی تحریک چل رہی ہے۔
وزیراعظم نے نائب صدرجمہوریہ اور اسپیکر سے درخواست کی کہ موجودہ عمارت کی شان و شوکت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے اور اسے پرانی پارلیمنٹ کی عمارت کا درجہ نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمارت کو ’سمودھان سدن‘ کہا جائے گا۔ وزیراعظم نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کہ ’’ سمودھان سدن کے طور پر، پرانی عمارت ہماری رہنمائی کرتی رہے گی اور ہمیں ان عظیم شخصیات کے بارے میں یاد دلاتی رہے گی جو آئین ساز اسمبلی کا حصہ تھیں‘‘۔
Central Hall of Parliament inspires us to fulfill our duties. pic.twitter.com/ZUWhOJNCmn
— PMO India (@PMOIndia) September 19, 2023
India is full of new energy. We are growing rapidly. pic.twitter.com/FGK7iVOYaU
— PMO India (@PMOIndia) September 19, 2023
We have to build an Aatmanirbhar Bharat in Amrit Kaal. pic.twitter.com/YyaBgtZWD6
— PMO India (@PMOIndia) September 19, 2023
We have to carry out reforms keeping in mind the aspirations of every Indian. pic.twitter.com/Oj2LuPyt8N
— PMO India (@PMOIndia) September 19, 2023
During G20 we have become the voice of the Global South. pic.twitter.com/TgLf7qPq7y
— PMO India (@PMOIndia) September 19, 2023
अमृतकाल के 25 वर्षों में भारत को बड़े कैनवास पर काम करना ही होगा। pic.twitter.com/6eaFheE8JQ
— PMO India (@PMOIndia) September 19, 2023
समय की मांग है कि हमें आत्मनिर्भर भारत के संकल्प को पूरा करना है। pic.twitter.com/66A7Qa4IYh
— PMO India (@PMOIndia) September 19, 2023
आज Indian Aspirations ऊंचाई पर हैं। pic.twitter.com/LY3RbXZDh3
— PMO India (@PMOIndia) September 19, 2023
सामाजिक न्याय, ये हमारी पहली शर्त है। बिना सामाजिक न्याय हम इच्छित परिणामों को हासिल नहीं कर सकते। pic.twitter.com/mOWIiFMYaA
— PMO India (@PMOIndia) September 19, 2023
हमें सर्वांगीण विकास के पक्ष में सामाजिक न्याय को प्राप्त करने की दिशा में आगे बढ़ना है। pic.twitter.com/pbw8R06YHE
— PMO India (@PMOIndia) September 19, 2023