’’ایک طرف ہم نے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی لگا دی ہے تو دوسری طرف پلاسٹک ویسٹ پراسیسنگ کو لازمی قرار دیا ہے‘‘
’’اکیسویں صدی کا ہندوستان آب و ہوا کی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں ایک واضح روڈ میپ کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے‘‘
’’گزشتہ 9 برسوں میں، ہندوستان میں ویٹ لینڈز اور رامسر مقامات کی تعداد میں پہلے کے مقابلے میں تقریباً 3 گنا اضافہ ہوا ہے‘‘
&ldq’’دنیا کے ہر ملک کو عالمی آب و ہوا کے تحفظ کے لیے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے‘‘
’’ہندوستان کی ہزاروں سال پرانی ثقافت میں فطرت کے ساتھ ساتھ ترقی بھی ہوئی ہے‘‘
’’مشن لائف کا بنیادی اصول دنیا کو تبدیل کرنے کے لیے اپنی فطرت کو تبدیل کرنا ہے‘‘
’’آب و ہوا کی تبدیلی کے تئیں یہ شعور صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہے، پوری دنیا میں اس پہل کے لیے عالمی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے‘‘
’’مشن لائف کی طرف اٹھایا گیا ہر ایک قدم آنے والے وقت میں ماحولیات کے لیے ایک مضبوط ڈھال بنے گا‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ میٹ سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے ہر ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس سال کے یوم ماحولیات کے موضوع ’ سنگل یوز پلاسٹک سے چھٹکارا حاصل کرنے کی مہم‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان پچھلے چار پانچ برسوں سے اس سمت میں مسلسل کام کر رہا ہے۔ جناب مودی نے بتایا کہ ہندوستان نے 2018 میں سنگل یوز پلاسٹک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے دو سطحوں پر کام شروع کیا ۔ انہوں نے کہا’’ایک طرف، ہم نے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی لگا دی ہے تو دوسری طرف، پلاسٹک کے فضلے کی پروسیسنگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے‘‘۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس کی وجہ سے، ہندوستان میں تقریباً 30 لاکھ ٹن پلاسٹک کی پیکیجنگ کی لازمی ری سائیکلنگ کی گئی ہے جو کہ ہندوستان میں پیدا ہونے والے کل سالانہ پلاسٹک کے کچرے کا 75 فیصد ہے اور تقریباً 10 ہزار پروڈیوسرز، درآمد کنندگان اور برانڈز اس کے دائرہ کار میں آئے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 21ویں صدی کا ہندوستان آب و ہوا کی  تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کےسلسلے میں  ایک بہت ہی واضح روڈ میپ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان نے موجودہ تقاضوں اور مستقبل کے ویژن میں توازن پیدا کیا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ غریب ترین لوگوں  کو ضروری مدد فراہم کی گئی ہے جبکہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے قدم اٹھائے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’گزشتہ 9 برسوں کے دوران، ہندوستان نے سبز اور صاف  ستھری توانائی پر بے مثال توجہ مرکوز کی ہے‘‘۔ انہوں نے شمسی توانائی اور ایل ای ڈی بلب کی مثالیں پیش کیں جنہوں نے لوگوں کے پیسے بچانے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے تحفظ میں تعاون کرنے  میں مدد کی ہے۔ عالمی وبا کے دوران ہندوستان کی قیادت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ ہندوستان نے مشن گرین ہائیڈروجن شروع کیا اور مٹی اور پانی کو کیمیائی کھادوں سے بچانے کے لیے قدرتی کھیتی کی طرف بڑے قدم اٹھائے ۔

وزیر اعظم نے کہا  ”گزشتہ 9 برسوں میں، ہندوستان میں ویٹ لینڈز اور رامسرمقامات  کی تعداد میں پہلے کے مقابلے میں تقریباً 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ آج دو اور اسکیمیں شروع کی گئی ہیں جو کہ گرین فیوچر اور گرین اکانومی کی مہم کو آگے بڑھائیں گی۔ وزیر اعظم نے کہا  کہ ’امرت دھروہر یوجنا‘ آج شروع ہو گئی ہے جو عوامی شراکت کے ذریعے ان رامسر مقامات کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ مستقبل میں، یہ رامسر مقامات ماحولیاتی سیاحت کا مرکز بنیں گے اور ہزاروں لوگوں کے لیے سبز روزگار کا ذریعہ بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری اسکیم ’مشٹی یوجنا‘ ہے جو ملک کے مینگروو ایکو سسٹم  کی بحالی کے ساتھ ساتھ اس کے  تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔  وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ اس سے  ملک کی 9 ریاستوں میں مینگرووکے کور کو  بحال کیا جائے گا اور ساحلی علاقوں میں سمندر کی سطح میں اضافے اور طوفان جیسی آفات سے زندگی اور معاش کو لاحق خطرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے ہر ملک کو عالمی آب و ہوا کے  تحفظ کے لیے  ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اپنے ملک کو ترقی دینے اور پھر ماحولیات کی فکر کرنے کا تصور دنیا کے بڑے اور جدید ممالک میں ایک طویل عرصے سے رائج ہے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ ایسے ممالک نے ترقیاتی  اہداف حاصل کر لیےلیکن   پوری دنیا کے ماحول نے اس کی قیمت ادا کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج بھی ، دنیا کے ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک چند ترقی یافتہ ممالک کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’کئی دہائیوں تک،  کوئی بھی  ملک کچھ ترقی یافتہ ممالک کے اس رویے کو روکنے والا  نہیں تھا‘‘ انہوں  نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے ایسے ہر ملک کے سامنے آب و ہوا سے متعلق  انصاف کا مسئلہ اٹھایا ہے۔

ماحولیات اور معیشت پر ہندوستان کی توجہ راغب کرانے کا کریڈٹ  ہندوستان کی ثقافت کو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ہزاروں سال پرانی ہندوستان کی  ثقافت نے  فطرت کے ساتھ ساتھ ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔‘‘  وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اپنے بنیادی ڈھانچے میں بے مثال سرمایہ کاری کر رہا ہے، وہ ماحولیات پر بھی یکساں توجہ دے رہا ہے۔  معیشت اور ماحولیات میں فروغ کا موازنہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایک طرف 4جی اور5جی  کنیکٹیویٹی کی توسیع  تو دوسری طرف ملک کے جنگلات کے رقبے میں اضافے کی مثال دی ۔  انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ہندوستان  نے غریبوں کے لیے 4 کروڑ گھر بنائے ہیں، وہیں ہندوستان  میں وائلڈ لائف  کی پناہ گاہوں کے ساتھ ساتھ وائلڈ لائف  کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔  جناب مودی نے جل جیون مشن اور پانی کی حفاظت کے لیے 50,000 امرت سرووروں کی تعمیر، ہندوستان کے  دنیا کی 5ویں سب سے بڑی معیشت بننے اور قابل تجدید توانائی میں سرفہرست 5 ممالک میں شامل ہونے، زرعی برآمدات میں اضافہ اور پیٹرول میں 20 فیصد ایتھنول کی بلینڈنگ کی  مہم چلانے کے بارے میں بھی بتایا۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلئینٹ انفرا اسٹر کچر-سی ڈی آر آئی  اورانٹر نیشنل بگ کیٹ ایلائینس جیسی تنظیموں کی بیس  بن گیا ہے۔

 مشن لائف یعنی لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ  کے ایک عوامی تحریک بننے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مشن آب و ہوا کی  تبدیلی سے نمٹنے کے لیے طرز زندگی میں تبدیلیوں کے بارے میں ایک نیا شعور پھیلا رہا ہے۔  انہوں نےبتایا کہ گزشتہ برس جب کیواڑیا-ایکتا نگر، گجرات میں مشن کا آغاز کیا گیا تھا تو لوگوں میں تجسس تھا لیکن ایک ماہ قبل مشن لائف کے بارے میں  ایک مہم شروع کی گئی تھی جس میں  30 دنوں سے بھی کم وقت میں 2 کروڑ لوگ اس کا حصہ بن گئے تھے۔  انہوں نے   ’’میرے شہر کو زندگی دینے‘‘ کے جذبے کے تحت ریلیوں اور کوئز مقابلوں کے انعقاد کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیراعظم نے کہا ’’لاکھوں ساتھیوں نے اپنی روزمرہ کی زندگی میں ریڈیوس ،  ری یوز، ری سائیکل کے منتر کو اپنایا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مشن لائف کا بنیادی اصول دنیا کو تبدیل کرنے  کے لیے  اپنی  فطرت  تبدیل کرنے کا ہے۔  جناب مودی نے مزید کہا کہ ’’مشن لائف پوری نوع انسانی کے روشن مستقبل کے لیے، ہماری آنے والی نسلوں کے لیے اتنا ہی اہم ہے۔‘‘

 وزیر اعظم نے کہا کہ ’’آب و ہوا کی تبدیلی کے تئیں یہ شعور صرف ہندوستان تک ہی محدود نہیں ہے، اس پہل کے لیے عالمی حمایت پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے۔‘‘  انہوں نے گزشتہ برس یوم ماحولیات کے موقع پر عالمی برادری سے ایک اپیل کی تھی جس میں انہوں نے افراد اور کمیونٹیز میں ماحولیات کے موافق ہ طرز عمل میں تبدیلی لانے کے لیے اختراعی حل بتانے کو کہا تھا۔  وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ طلباء، محققین، مختلف شعبوں کے ماہرین، پروفیشنلز، این جی اوز اور تقریباً 70 ممالک کے عام شہریوں سمیت ہزاروں ساتھیوں نے اپنے خیالات اور حل بتائے جو قابل غور ہیں  اور جن پر آگے کام کیا جاسکتاہے۔  انہوں نے ان لوگوں کو بھی مبارکباد پیش کی جن کو  ان کے خیالات کے لئے انعامات سے  نوازا گیا۔

 خطاب کا اختتام کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ مشن لائف کی  جانب اٹھایا گیا ہر  ایک قدم آنے والے وقت میں ماحول کے لیے ایک مضبوط ڈھال بنے گا۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج لائف کے لیے تھاٹ لیڈرشپ کا  ایک مجموعہ بھی جاری کیا گیا ہے۔  جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایسی کوششیں سبز ترقی کے عزم کو مزید مضبوط کریں گی۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi