نئی دہلی، یکم جولائی 2021، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر ڈاکٹر برادری کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بی سی رائے کی یاد میں منایا جانے والا یہ دن ہماری طبی برادری کے اعلیٰ ترین نصب العین کی علامت ہے۔ انہوں نے 130 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے عالمی وبا کے گزشتہ ڈیڑھ برسوں میں مشکل حالات میں خدمات انجام دینے کے لئے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ۔ آج وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ذریعہ منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
डॉक्टर्स को ईश्वर का दूसरा रूप कहा जाता है, तो ऐसे ही नहीं कहा जाता।
— PMO India (@PMOIndia) July 1, 2021
कितने ही लोग ऐसे होंगे जिनका जीवन किसी संकट में पड़ा होगा,
किसी बीमारी या दुर्घटना का शिकार हुआ होगा, या फिर कई बार हमें ऐसा लगने लगता है कि क्या हम किसी हमारे अपने को खो देंगे? - PM @narendramodi
ڈاکٹروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم نے عالمی وبا کے دوران ان کی شاندار کوششوں کو یاد کیا اور نوع انسانی کی خدمت میں اپنی زندگی قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے سائنس دانوں اور ڈاکٹر وں نے کورونا کے ذریعہ پیش کیے جانے والے تمام چیلنجوں کا حل تلاش کیا ہے۔ ہمارے ڈاکٹر اپنے تجربے اور مہارت کی بنیاد پر اس نئے اور تیزی سےبدلنے والے وائرس کا مقابلہ کر رہے ہیں طویل مدت سے نظر انداز کئے جانے والے طبی بنیادی ڈھانچے کی کمزوریوں اور آبادی کے دباؤ کے باوجود بھارت میں کووڈ سے متاثر ہونے والوں کی فی لاکھ آبادی کی شرح اور شرح اموات ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے میں بھی قابل انتظام ہے۔ جانوں کا نقصان ہمیشہ ہی تکلیف دہ رہا ہے لیکن بہت سی زندگیوں کو بچایا بھی گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے لوگوں کی زندگی بچانے کا سہرہ سخت محنت کرنے والے ڈاکٹروں ، ہیلتھ کیئر ورکرز، صف اول کے کارکنان کے سر ہے۔
आज जब देश कोरोना से इतनी बड़ी जंग लड़ रहा है तो डॉक्टर्स ने दिन रात मेहनत करके, लाखों लोगों का जीवन बचाया है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) July 1, 2021
ये पुण्य कार्य करते हुए देश के कई डॉक्टर्स ने अपना जीवन भी न्योछावर कर दिया।
— PMO India (@PMOIndia) July 1, 2021
मैं उन्हें अपनी विनम्र श्रद्धांजलि अर्पित करता हूं, उनके परिवारों के प्रति अपनी संवेदना व्यक्त करता हूं: PM @narendramodi
وزیراعظم نے ہیلتھ کیئر کو مستحکم کرنے پر حکومت کے فوکس کا ذکر کیا۔ پہلی لہر کے دوران ہیلتھ کیئر کے لئے تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے محتص کئے گئے تھے اور اس سال صحت کے شعبے کے بجٹ کو دوگنا کرکے دو لاکھ کروڑ روپے سے بھی زیادہ کردیا گیا ہے۔ ایسے علاقوں میں جہاں طبی خدمات کی فراہمی بہت کم ہے، صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے واسطے 50 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ نئے ایمس، میڈیکل کالج قائم کئے جارہے ہیں۔ 15 ایمس پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ سال 2014 میں مجموعی طور پر 6 ایمس موجود تھے۔ میڈیکل کالجوں کے تعداد میں ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ انڈر گریجویٹ میڈیکل سیٹوں میں ڈیڑھ گنا اضافہ کیا گیا ہے اور پی جی سیٹوں میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جناب مودی نے ڈاکٹروں کے تحفظ کے لئے حکومت کی عہد بندی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں کے خلاف تشدد کو روکنے کے لئے لائے جانے والے سخت قوانین کا ذکرکیا۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ واریئرس کے لئے ایک مفت بیمہ کور اسکیم بھی لائی گئی ہے۔
2014 तक जहां देश में केवल 6 एम्स थे, इन 7 सालों में 15 नए एम्स का काम शुरू हुआ है। मेडिकल कॉलेजेज़ की संख्या भी करीब डेढ़ गुना बढ़ी है।
— PMO India (@PMOIndia) July 1, 2021
इसी का परिणाम है कि इतने कम समय में जहां अंडरग्रेजुएट सीट्स में डेढ़ गुने से ज्यादा की वृद्धि हुई है, पीजी सीट्स में 80 फीसदी इजाफा हुआ है: PM
इस साल हेल्थ सेक्टर के लिए बजट का Allocation दोगुने से भी ज्यादा यानि दो लाख करोड रुपये से भी अधिक किया गया।
— PMO India (@PMOIndia) July 1, 2021
अब हम ऐसे क्षेत्रों में Health Infrastructure को मजबूत करने के लिए 50 हजार करोड़ रुपये की एक Credit Guarantee Scheme लेकर आए हैं, जहां स्वास्थ्य सुविधाओं की कमी है: PM
وزیراعظم نے ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ ٹیکہ لگوانے اور کووڈ کے لئے مناسب رویہ اختیار کرنے کے بارے میں لوگوں کو تحریک دینے کا کام جاری رکھیں۔ انہوں نے یوگا کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے بھی طبی برادری کی ستائش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوگا کی تشہیر کا کام جو کہ آزادی کے بعد گزشتہ صدی میں کیا جانا چاہیے تھا، اب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کووڈ کے بعد کی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لئے یوگا کے فائدوں پر شواہد پر مبنی مطالعات میں وقت لگانے کے لئے ڈاکٹروں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے پوچھا کہ کیا آئی ایم اے مشن موڈ میں یوگا کے بارے میں شواہد پر مبنی مطالعات کی ذمہ داری لے سکتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ یوگا سے متعلق مطالعات بین الاقوامی جرائد میں شائع کرائے جاسکتے ہیں۔
وزیراعظم ڈاکٹروں کے تجربات کے ڈاکیو منٹیشن کی اہمیت پر زور دیا۔ تجربات کے ساتھ مزیضوں کی علامات اور علاج کے منصوبے کو بھی تفصیل کے ساتھ ڈاکیومینٹ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ اس کام کو ایک تحقیقی مطالعہ کے طور پر لیا جاسکتا ہے جس میں مختلف ادویات کے اثرات اور علاجوں کا ذکر کیا جائے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر جس تعداد میں مریضوں کی خدمت کرتے ہیں، اس وجہ سے بھی وہ دنیا میں سب سے آگے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا ان سائنسی مطالعات کو شناخت کرے اور ان کا فائدہ اٹھائے۔ کووڈ عالمی وبا اس کے لئے ایک اچھا نقطۂ آغاز ہوسکتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ویکسین ہماری کس طرح مدد کرتی ہیں اور جلدی تشخیص میں کس طرح مدد ملتی ہے، اس کا مزید گہرائی سے مطالعہ کیا جانا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ صدی کی عالمی وبا کے بارے میں کوئی ڈاکیو منٹیشن دستیاب نہیں ہے لیکن اب ہمارے پاس ٹکنالوجی ہے اور ہم نے کووڈ کا کس طرح مقابلہ کیا، اس کے بارے میں ہمارے ڈاکیو منٹیشن سے نوع انسانی کو مدد ملے گی۔
एक और अच्छी चीज हमने देखी है कि मेडिकल फ्रेटर्निटी के लोग,
— PMO India (@PMOIndia) July 1, 2021
योग के बारे में जागरूकता फैलाने के लिए बहुत आगे आए हैं।
योग को प्रचारित-प्रसारित करने के लिए जो काम आजादी के बाद
पिछली शताब्दी में किया जाना चाहिए था, वो अब हो रहा है: PM @narendramodi
وزیراعظم ڈاکٹروں کے تجربات کے ڈاکیو منٹیشن کی اہمیت پر زور دیا۔ تجربات کے ساتھ مزیضوں کی علامات اور علاج کے منصوبے کو بھی تفصیل کے ساتھ ڈاکیومینٹ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ اس کام کو ایک تحقیقی مطالعہ کے طور پر لیا جاسکتا ہے جس میں مختلف ادویات کے اثرات اور علاجوں کا ذکر کیا جائے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر جس تعداد میں مریضوں کی خدمت کرتے ہیں، اس وجہ سے بھی وہ دنیا میں سب سے آگے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا ان سائنسی مطالعات کو شناخت کرے اور ان کا فائدہ اٹھائے۔ کووڈ عالمی وبا اس کے لئے ایک اچھا نقطۂ آغاز ہوسکتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ویکسین ہماری کس طرح مدد کرتی ہیں اور جلدی تشخیص میں کس طرح مدد ملتی ہے، اس کا مزید گہرائی سے مطالعہ کیا جانا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ صدی کی عالمی وبا کے بارے میں کوئی ڈاکیو منٹیشن دستیاب نہیں ہے لیکن اب ہمارے پاس ٹکنالوجی ہے اور ہم نے کووڈ کا کس طرح مقابلہ کیا، اس کے بارے میں ہمارے ڈاکیو منٹیشن سے نوع انسانی کو مدد ملے گی۔