’’جب ہم دیکھتے ہیں کہ ملک کی تعمیر کے لئے معاشرے کے ہر ایک حلقے میں ہماری بہنیں اور بیٹیاں، بیٹوں کے ساتھ تعاون کررہی ہیں، تو لگتا ہے کہ یہ شری شری ہری چاند ٹھاکر جی جیسی عظیم شخصیات کے لئے سچا خراج عقیدت ہے‘‘
’’جب حکومت سب کا ساتھ، سب کو وکاس، سب کا وشواش کی بنیاد پر سرکاری اسکیمیں عوام کے پاس لے جاتی ہے اور جب سب کا پریاس ملک کی ترقی کے کام کو آگے بڑھاتا ہے، تو ہم ایک شمولیت والے معاشرے کی تعمیر کی طرف آگے بڑھتے ہیں‘‘
’’ہمارا آئین ہمیں بہت سے حقوق دیتا ہے، ہم ان حقوق کا تحفظ اسی صورت میں کر سکتے ہیں جبکہ ہم اپنے فرائض کو ایمانداری سے ادا کریں‘‘
’’اگر کہیں کسی پر ظلم ہورہا ہے تو آپ کو یقینی طور پر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے، یہ معاشرے کے لئے اور ملک کے تئیں بھی ہمارا فرض ہے‘‘
’’اگر کوئی کسی کو محض سیاسی اختلاف کی وجہ سے تشدد کی دھمکی دیتا ہے، تو یہ دوسروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، اس لئے ہمارا یہ فرض ہے کہ اگر معاشرے میں کہیں بھی تشدد کی ذہنیت، انارکی موجود ہو، تو اس کی مخالفت کی جائے‘‘

وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے شری شری ہری چاند ٹھاکر جی کے  211 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹھاکر باڑی   مغربی بنگال کے شری دھام ٹھاکر نگر میں متوا دھرم مہا میلہ  2022  سے  خطاب کیا۔

وزیراعظم نے اس خوشی کو یاد کیا جو انہیں مارچ 2021 میں بنگلہ دیش میں اوراکاندی ٹھاکر باڑی میں خراج عقیدت پیش کرنے  اور فروری 2019 میں  جب انہیں ٹھاکر نگر کا دورہ کرنے کا موقع ملنے  پر ہوئی تھی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ متوا دھرم مہا میلہ ،متوا روایت  کے سامنے   نمن کرنے کا موقع ہے، جس کی بنیاد شری شری ہری چاند ٹھاکر جی نے رکھی تھی اور جس کو گرو چاند ٹھاکر جی  بورو ماں نے مزید تقویت بخشی۔ وزیراعظم نے   کہا کہ اس عظیم روایت کو آگے بڑھانے کا  سہرا ان  کی  وزاتی  کونسل کے ساتھی جناب شانتنو ٹھاکر کے  سر  بھی ہے۔

جناب مودی نے مہا میلہ کو ایک بھارت شریشٹھ بھارت کا عکس قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ثقافت اور تہذیب اس وجہ سے عظیم ہے کہ اس میں تسلسل ہے  اور وہ مسلسل   روانی میں ہے اور  اس میں خود کو مضبوط کرنے کا  ایک فطری رجحان ہے متوا برادری کے  لیڈروں کے سماجی کاموں کا ذکر  کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ملک کی بیٹیوں کو صفائی ستھرائی، صحت اور خود اعتمادی فراہم کرانے کے لیے نیو انڈیا کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔ وزیر اعظم نے کہا ’’جب ہم دیکھتے ہیں کہ  ملک کی تعمیر  کے لئے  معاشرے کے ہر ایک حلقے میں ہماری بہنیں اور بیٹیاں، بیٹوں کے ساتھ تعاون کررہی ہیں، تو لگتا ہے کہ یہ  شری شری ہری چاند ٹھاکر جی جیسی عظیم شخصیات کے لئے سچا خراج عقیدت ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے کہا کہ’’جب حکومت  سب کا ساتھ، سب کو وکاس، سب کا وشواش کی بنیاد پر  سرکاری اسکیمیں عوام کے پاس لے جاتی ہے اور جب سب کا پریاس ملک کی ترقی کے کام کو آگے بڑھاتا ہے، تو ہم  ایک شمولیت والے معاشرے کی تعمیر کی  طرف آگے بڑھتے ہیں‘‘۔ شری شری ہری چاند ٹھاکر جی کے ایشور کے پریم کے ساتھ ساتھ فرض پر زور دینے کو یاد کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے شہری زندگی میں فرائض کے رول پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ہمیں  ملک کی ترقی کے لئے فرض کے اس احساس کو  بنیاد بنانا ہے۔ ہمارا آئین ہمیں بہت سے حقوق دیتا ہے، ہم ان حقوق کا تحفظ اسی وقت کر سکتے ہیں جب ہم اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں‘‘۔

وزیر اعظم نے  متوا سماج  پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں ہر سطح پر بدعنوانی کو دور کرنے کے لیے بیداری پیدا کریں۔ وزیر اعظم نے کہا ’’اگر کسی کو کہیں بھی ہراساں کیا جا رہا ہے تو وہاں ضرور آواز بلند کریں۔ یہ معاشرے اور ملک  کے تئیں ہمارا فرض ہے‘‘۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’’سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہمارا جمہوری حق ہے لیکن سیاسی مخالفت کی وجہ سے اگر کوئی کسی کو تشدد سے ڈراتا ہے تو یہ دوسروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے اس لیے ہمارا فرض ہے کہ معاشرے میں اگر کہیں بھی تشدد کی ذہنیت اور انارکی ہو تو اس کی مخالفت ہونی چاہیے۔

وزیر اعظم نے سوچھتا،  ووکل فار لوکل کی  اپیل کی   اور  ملک سب سے پہلے کے منتر کو دہرایا۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi